ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2015 |
اكستان |
|
الموتلف والمختلف : اِصطلاحِ محدثین میں ایسے نام جو خط و صورت کے اِعتبار سے ایک ہوں اور تلفظ کے اِعتبار سے مختلف ہوں جیسا کہ'' سلام'' اور ''سلَّام'' پہلا تخفیفِ لام کے ساتھ اور دُوسرا تشدید ِلام کے ساتھ، ''یزید'' اور'' برید'' ،وغیرہ۔ پھر اِس کے بعد مضامین اور ترتیب ِ مضامین کے اِعتبار سے کتبِ اَحادیث کا تعارف کر وایا ہے یعنی جامع، مسند، معجم، جزء اور اَربعین ،وغیرہ۔ فصل دوم : اِس میں حضرت شاہ صاحب نے اپنی اَسانید کا تذکرہ کیا ہے۔ خاتمہ : اِس میں موضوع اَحادیث کی پہچان کا طریقہ اور راوی کے جھوٹے ہونے کی چند علامات ذکر کی ہیں اور اَغراضِ و ضعِ حدیث کو بیان کیاہے ۔(جاری ہے) بقیہ : بد شگونی اور اِسلامی نقطۂ نظر اَللّٰہُمَّ لاَ یَأْتِیْ بِالْحَسَنَاتِ اِلاَّ اَنْتَ وَلَا یَدْ فَعُ السَّیِّئَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِکَ ۔(ابودود : ٣٩١٩) '' اے اللہ ! اچھائیوں کوتیرے سوا کوئی نہیں لاتا اور بری چیزوں کوتیرے سوا کوئی دُور نہیں کرتا اور گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت صرف اللہ ہی سے ملتی ہے۔''