Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2015

اكستان

11 - 65
کا جبرو قہر بھی ظلم ہے، یہ بھی اُس کی قدرتی پاداش سے نجات نہیں پا سکتا، اَز مکافات ِ عمل غافل مشو۔  ١ 
ہر آنکہ تخمِ بدی کشت و چشم نیکی داشت 
دماغِ بیہُدہ پخت و خیالِ باطل بست ٢
(٣) 
''اِسلام ''خس و خاشاک، شجرو حجر اور اِنسان میں فرق کرتا ہے۔ اینٹ، پتھر اور کوڑے کر کٹ کی زندگی مشاہدہ کی حد تک ہے، درخت کٹ کر جل جاتے ہیں، اینٹ پتھر ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجاتے ہیں یہ سب زمین کی پیدا وار ہیں، زمین ہی میں مل جاتے ہیں۔ گھوڑے، گدھے اور اِنسان میں جو فرق ہے اِسلام اُس کو بھی نظر اَنداز نہیں کرتا ہے، جانوروں کی زندگی کاحاصل صرف پیٹ ہے یا وہ فعل ہے جس سے نسل باقی رہ سکے، لیکن اِنسانوں کو اِسلام ایک ایسی حقیقت قرار دیتا ہے جن کا درجہ اِن سب سے بلند ہے، زمین سے لے کر آفتاب تک اور جہاں جہاں تک مشاہدہ کی رسائی ہو سکے اِسلام اِنسان کو اِن سب کا حاکم و فرمانروا قرار دیتا ہے، اِنسان سے بلند صرف وہ ہے جو تمام کائنات کا خالق ہے۔ 
''اِسلام'' اِنسان کو کائنات کا خلیفہ اور نائب السلطنت قرار دیتا ہے، اِسلام اِنسان کو ایک  ایسی حقیقت ِجاوداں قرار دیتا ہے جو موت پر ختم نہیں ہوجاتی، موت ایک نئی زندگی کا دروازہ یا وادیٔ حیات میں پہنچنے کا پُل ہے، موت فنا نہیں بلکہ اِنتقال ہے یا اِرتقاء ہے مگر سیاسی مُناداِس سلسلہ ٔ حیات سے قطعاً نا آشناء ہیں اُن کے نزدیک اِنسان شہوت پرستی کا ایک کڑوا پھل ہے جو پیٹ کے لیے پیدا ہوا اور اِسی چکر میں فنا ہوجائے گا۔ 
(٤) 
فطرتِ اِنسان وحشت پسند نہیں اِس کی فطرت میں اُنس ہے۔ فطرتِ اِنسانی کا قیمتی جو ہر  ''محبت ''ہے اِسی لیے وہ معاشرہ اور سماج بناتا ہے جس کی بنیاد اُنس ومحبت پر ہے۔ ہمدردی، رواداری، 
   ١   کیے کے بدلہ سے غافل مت ہو۔
  ٢    جس شخص نے بھی برائی کا بیج بویا اور نیکی کی اُمید رکھی اُس نے بیہودہ سوچ پکائی اور بیکار خیال باندھا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرفِ آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 گورنروں کے لیے ضابطہ : 7 3
5 مال کمائو مگر اللہ کو یاد رکھو : 8 3
6 اعلیٰ اَخلاق کا معلم 9 1
7 سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار 9 6
8 دُنیا دو طبقوں میں بٹ گئی ہے : صاحب ِ سرمایہ اور محنت کش مزدُور 9 6
9 اِس کائنات کا مقصد کیا ہے ؟ 12 6
10 میدانِ اِنقلاب ....... تبدیلی کہاں کی جائے ؟ 14 6
11 آخری منزل .......... ''ملکیت'' کا خاتمہ 18 6
12 تقسیم کی صورت : 20 6
13 ایک مثال : 21 12
14 ایک عجیب و غریب دلیل یا فیصلہ ملاحظہ فرمائیے : 21 6
15 اِسلام کیا ہے ؟ 23 1
16 سترہواں سبق : ذکر اللہ 23 15
17 اَفضل الذکر : 23 15
18 کلمۂ تمجید : 24 15
19 تسبیحاتِ فاطمہ : 25 15
20 سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہ : 26 15
21 قرآنِ پاک کی تلاوت : 27 15
22 ذکر کے متعلق چند آخری باتیں : 28 15
23 وفیات 29 1
24 قصص القرآن للاطفال 30 1
25 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 30 24
26 ( حضرت لقمان حکیم کا قصہ ) 30 24
27 بقیہ : اعلیٰ اَخلاق کا معلم 33 6
28 ماہِ صفرکے اَحکام اور جاہلانہ خیالات 34 1
29 ماہِ صفر کا ''صفر'' نام رکھنے کی وجہ : 34 28
30 ماہِ صفر کے ساتھ ''مظفَّر''لگانے کی وجہ : 34 28
31 ماہِ صفر کے متعلق نحوست کا عقیدہ اور اُس کی تردید : 35 28
32 ماہِ صفر سے متعلق بعض روایات کا تحقیقی جائزہ : 37 28
33 ماہِ صفر کی آخری بدھ کی شرعی حیثیت اوراُس سے متعلق بدعات : 38 28
34 بد شگونی اور اِسلامی نقطۂ نظر 42 1
35 زمانہ ٔ جاہلیت کی بد شگونیاں : 43 1
36 عصر حاضر کی بدشگونیاں اور توہمات : 46 1
37 ماہِ صفر کی نحوست کا تصور : 48 1
38 دین کے مختلف شعبے 49 1
39 (ا ) اصل ِدین کا تحفظ : 49 38
40 (٢ ) راستہ کی رُکاوٹوں کو دُور کرنا : 50 38
41 (٣) باطل عقائد و نظریات کی تردید : 50 38
42 (٤ ) دعوت اِلی الخیر : 53 38
43 دین کے تمام شعبوں کا مرکز : 54 38
44 موجودہ دور کا اَلمیہ : 55 38
45 تعارف و تبصرہ '' فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ '' 57 1
46 نام و نسب : 58 45
47 وِلادت با سعادت : 58 45
48 تحصیل ِعلم : 58 45
49 درس و تدریس اور فضل و کمال : 58 45
50 وفات : 61 45
51 تعارف و تبصرہ بر کتاب عجالہ نافعہ : 61 45
52 فصل اَوّل : 61 45
53 شرائط : 62 52
54 طبقہ اُولیٰ : 63 52
55 طبقہ ثانیہ : 63 52
56 طبقہ ثالثہ : 63 52
57 طبقہ رابعہ : 63 52
58 فصل دوم : 64 45
59 خاتمہ : 64 58
60 بقیہ : بد شگونی اور اِسلامی نقطۂ نظر 64 34
Flag Counter