Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2015

اكستان

10 - 65
وَلٰکِنَّ  اللّٰہَ اَعَانَنِیْ عَلَیْہِ  فَاَسْلَمَ  ١  لیکن اللہ نے میری مدد فرمائی ہے اُس کے مقابلے میں اُس کے شر کے مقابلے میں تو وہ مسلمان ہو گیا ہے تو خاص شیطان کی نسل میں بھی ایک مسلمان ہے ،حدیث شریف میں ویسے بھی آتا ہے کہ رسول اللہ  ۖ  ایک دِن باہر تشریف لے گئے صحابہ کرام بھی تھے کھلی جگہ تھی میدان جیسے ہو وہاں آپ نے ایک شخص کو آتے ہوئے دیکھا تو دُور سے ہی فرمایا کہ  مِشْیَةُ جِنِّیٍّ  یہ چال جو ہے یہ جنی چال ہے جِن جیسی چال ہے ،وہ قریب آ گیا اُس نے سلام کیا  !  بات کی تو رسول اللہ  ۖ  نے اُس سے دریافت کیا کہ تو کون ہے  ؟  شیطان ہے  !  تو اُس نے اِقرار کیا لیکن اُس نے کہا کہ میں مسلمان ہوں میں آپ پر اِیمان رکھتا ہوں تو اُسی اِبلیس کی نسل سے تھا جیسے آدم علیہ السلام کی نسل چلی ویسے اُس کی خاص نسل بھی اِسی قدر چلتی ہے جتنی اِنسان کی، یہ ساتھ لگا ہی ہوا ہے تو تھا وہ اِبلیسِ اَوّل کی قریبی اَولاد یا اُس کے خاص بیٹیوں میں سے ہو گا تو اُس نے کہا کہ میں نے فلاں نبی کو بھی دیکھا فلاں کو بھی اور فلاں سے بھی مِلا ہوں اور اُنہوں نے یہ پیغام دیا تھا جناب کے لیے وہ پیغام بھی پہنچایا اُس نے   اور رسول اللہ  ۖ نے اُس کی سب باتوں کی تصدیق فرمائی تو اُن میں بھی اللہ تعالیٰ نے مستثنیٰ رکھے ہیں ۔ 
 اِسی طرح اَنبیائے کرام، اللہ تعالیٰ نے اُن کے ساتھ جو یہ لگائے ہیں شیطان ،تو پیدا تو وہ ہو گئے لیکن کفر پہ نہیں رہے مسلمان ہوگئے۔ اِسی طرح سے سننے میں آیا ہے کہ مجذوب جوہو تے ہیں حقیقی معنی میں جو مجذوب ہوں اُن کے ساتھ بھی یہ شیطان ہوتے ہیں یہ بھی مسلمان ہوتے ہیں تو اُنہیں وسوسے نہیں آتے اور کوئی چیز ایسی نہیں پیدا ہوتی، ورنہ وسوسے آتے ہیں ۔
تو رسول اللہ  ۖ  نے وسوسے آنے کے لیے فرمایا ہے کہ مثلاً پیدائش کے بارے میں  وسوسہ آتا ہے شیطان دِل میں ڈالتا ہے اِسے کس نے پیدا کیا تو اِسے کس نے پیدا کیا تو اُسے کس نے پیدا کیا اللہ تعالیٰ تک پہنچ جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا پھر دماغ میں یہ وسوسہ ڈالتا ہے وہ کہ اللہ کوکس نے پیدا کیا تو آقائے نامدار  ۖ  نے اِس کا علاج بتایا کہ  اَعُوْذُ بِاللّٰہْ  پڑھ لے اور رُک جائے اپنے ذہن کو اُدھر کے بجائے کسی اور طرف لگالے ۔
  ١   مشکوة شریف کتاب الایمان رقم الحدیث  ٦٧
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 9 1
5 اہلِ معرفت کی خصو صیت : 11 4
6 وسوسہ کی دُعا : 11 4
7 پیدائش کے وقت بچہ کا رونا : 12 4
8 حضرت موسٰی علیہ السلام کی خصوصیت : 12 4
9 وفیات 13 1
10 اِسلام کیا ہے ؟ 14 1
11 نواں سبق : اچھے اَخلاق اور عمدہ صفات 14 10
12 اَچھے اَخلاق کی فضیلت اور اہمیت : 14 10
13 برے اَخلاق کی نحوست : 15 10
14 چند اہم اور ضروری اَخلاق کا بیان : 15 10
15 اَمانت داری : 17 10
16 عدل و اِنصاف : 18 10
17 رحم کھانا اور قصوروار کو معاف کرنا : 20 10
18 نرم مزاجی : 21 10
19 تحمل اور برد باری : 21 10
20 خوش کلامی اور شیریں زبانی : 22 10
21 صبرو شجاعت : 24 10
22 اِخلاص اور تصحیح ِ نیت : 25 10
23 قصص القرآن للاطفال 28 1
24 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 28 23
25 ( طالوت علیہ السلام اور جالوت کاقصہ ) 28 23
26 جناب اَثر جونپوری 32 1
27 اِسلامی معاشرت 33 1
28 میاں بیوی میںناچاقی ہو تو کیا کریں ؟ 33 27
29 مصالحتی چارٹ : 34 27
30 ''طلاق'' کا حکم اور اُس کا مقصد : 35 27
31 طلاق کا اِستعمال کب ؟ 36 27
32 طلاق دینے کا شرعی طریقہ : 37 27
33 کچھ غلط فہمیاں : 38 27
34 آخری بات : 39 27
36 حاصلِ مطالعہ 40 1
37 حِمص کے فقراء میں گورنر کا نام : 40 36
39 میرے ''حضرت جی '' 43 1
40 بزرگوں کی مجلس نصیب ہوئی تھی۔ او کمال قال ! '' 44 39
41 مکتوب نمبر ١ 50 39
42 مکتوب نمبر ٢ 51 39
43 مکتوب نمبر ٤ 52 39
44 قرآن سیمینار ٢٥-٢٧ نومبر٢٠١٤ئ 54 1
45 اِثباتِ الف یا حذفِ الف ؟ : 55 44
46 دُوسرا مقالہ : 56 44
47 سفارشات : 58 44
48 اَخبار الجامعہ 64 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter