Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 2 - یونیکوڈ

419 - 457
والبول یسبق من احدھما نسب الی الاسبق منھما]١٦٤٠[(٤) وان کانا فی السبق سواء فلا یعتبر بالکثرة عند ابی حنیفة وقالا رحمھما اللہ تعالی ینسب الی اکثرھما بولا ]١٦٤١[(٥) واذا بلغ الخنثٰی وخرجت لہ لحیة او وصل الی النساء فھو رجل ]١٦٤٢[ (٦) فان ظھر لہ ثدی کثدی المرأة او نزل لہ لبن فی ثدییہ او حاض او حبل او امکن 

یورث ؟ فقال من ایھما بال ورث قال فقال ابن المسیب ارایت ان کان یبول منھما جمیعا ؟ فقلت لا ادری فقال انظر من ایھما یخرج البول اسرع فعلی ذلک یورث (الف) (مصنف عبدالرزاق ، باب خنثی ذکر، ج عاشر، ص ٣٠٩ ،نمبر ١٩٢٠٥ سنن للبیہقی ، باب میراث الخنثی، ج سادس ،ص ٤٢٧،نمبر١٢٥١٦) اس اثر میں ہے کہ جس سراخ سے پیشاب پہلے نکلے وہی شمار کیا جائے گا۔
]١٦٤٠[(٤) اور اگر نکلنے میں دونوں برابر ہوں تو کثرت کا اعتبار نہیں کیا جائے گا امام ابو حنیفہ کے نزدیک۔اور صاحبین نے فرمایا منسوب کیا جائے گا اس کی طرف جس سے زیادہ آتا ہو۔  
تشریح  ذکر اور فرج دونوں سوراخوں سے بیک وقت پیشاب نکلتا ہے لیکن ایک سوراخ سے زیادہ پیشاب نکلتاہے اور دوسرے سے کم نکلتا ہے تو امام ابو حنیفہ کے نزدیک زیادہ اور کم نکلنے سے مذکر یا مؤنث کی ترجیح نہیں دی جائے گی۔  
وجہ  یہ مذکر یا مؤنث ہونے کی علامت نہیں ہے بلکہ سوراخ کے وسیع ہونے کی وجہ سے زیادہ آرہا ہے اور تنگ ہونے کی وجہ سے پیشاب کم آرہا ہے۔
فائدہ  صاحبین فرماتے ہیں کہ ترجیح کا کوئی راستہ نہیں ہے اس لئے پیشاب کے کم اور زیادہ نکلنے کو مذکر اور مؤنث بنانے کی علت قرار دی جائے گی۔یعنی اگر ذکر سے زیادہ پیشاب نکلتا ہے تو مذکر ہے۔اور فرج سے زیادہ پیشاب نکلتا ہے تو مؤنث ہے۔
]١٦٤١[(٥)اگر خنثی بالغ ہو جائے اور اس کی ڈاڑھی نکل جائے یا وہ عورت سے صحبت کر لے تو وہ مرد ہے۔  
وجہ  یہ دونوں علامتیں مرد ہونے کی ہیں۔اس لئے وہ مرد شمار ہوگا۔
]١٦٤٢[(٦)پس اگر عورت کی طرح اس کو پستان ظاہر ہوں  یا اس کے پستان سے دودھ اتر آئے یا حیض آجائے یا حمل رہ جائے یا فرج کی جانب سے اس سے صحبت ممکن ہو تو وہ عورت ہے۔  
تشریح  خنثی کو عورت کی طرح پستان ظاہر ہوجائے ،یا اس کے پستان سے دودھ آنے لگے، یا حیض آ جائے ،یا حمل ٹھہر جائے ،یا اس کی شرمگاہ 

حاشیہ  :  (الف) میں نے سعید بن مسیب سے پوچھا ایسا آدمی جس میں عورت کی تخلیق ہو اور مرد کی تخلیق ہو وہ کیسے وارث ہوگا ؟ فرمایا جہاں سے پیشاب کرتا ہو اس اعتبارسے وارث ہوگا۔ابن مسیب کہنے لگے اگر دونوں سوراخوں سے پیشاب کرتا ہو؟ میں نے کیا مجھے معلوم نہیں ۔فرمایا دیکھو کس سوراخ سے پیشاب جلدی نکلتا ہے۔پس اس اعتبار سے وارث ہوگا۔

Flag Counter