Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2013

اكستان

21 - 64
فطری مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے اِس میں وہ خوبی پیدا کردی گئی ہے کہ وہ صرف نفسانی اَور مادّی چیز ہی نہیں رہی بلکہ سراسر عبادت اَور ایک رُوحانی حقیقت بن گئی ہے۔ 
اِسلامی تعلیم کا حاصل یہ ہے کہ خوشی ضرور مناؤ فطرت کے اِس تقاضے کو کہ سال میں ایک دو روز ایسے ضرور ہوں جن میں اَپنی تہذیب قومی اَورمِلّی شان و شوکت کا مظاہرہ ہو ضرور پورا کیا جائے مگر اِن دِنوں کے مقرر کرنے اَور منانے میں زمانۂ جاہلیت کا ذوق اَور جاہلانہ جذبات کار فرما نہ ہوں بلکہ اِس کا محرک کوئی سچا اَور پاک جذبہ ہونا چاہیے۔ 
آباء پرستی حرام ہے، مادّہ پرستی شرک ہے اَور ایسا ترنگ اَور ایسی عیش و عشرت جو جامہ ٔ اِنسانیت کو چاک اَور جبین ِ تہذیب کو داغدار بنادے خود تہذیب پر ظلم ہے لہٰذا ''عکاظ'' اَور ''ذی المجاز'' جیسے تہوار اَور میلے جن میں خاندانی عظمت اَور آباؤ اَجداد کے مفاخر میں فصاحت و بلاغت کی تمام طاقتیں صرف کردی جائیں یا نو روز اَور مہرجان جیسے تہوار جن میں موسم ِ بہار کے نام پر زندگی کی بہار میں بحران پیدا کیا جائے اَور خوردو نوش کی وسعت کو رقص و طرب کے دائرہ تک پہنچا کر عیش و عشرت کی دَاد دی جائے،    یہ اِنسانیت و تہذیب و شرافت کی پیشانی پر بد نما داغ ہیں ،اِن میں سے ایک ایک کو مٹ جانا چاہیے یعنی اِسلام کا بنایا ہوا تہوار ، نسلی برتری، خاندانی فخرو عظمت، آباؤ اَجداد کے مفاخر یا موسمِ بہار و خزاں کے مادّی اَثرات کی بناء پر نہیں ہونا چاہیے بلکہ آباء پرستی کے بجائے خدا پرستی،خاندانی فخر وعظمت کے بجائے اِخلاص و للہیت اَور عیش و عشرت کے بجائے اِیثار و قربانی کے جذبات اِس میں کارفرما ہونے چاہئیں اَور وہ دِن ایسے ہوں کہ اُن سے اگر یاد ہو سکے تو اِنہی پاک جذبات کی اَور اِنہی مقدس رُجحانات کی تاکہ اِنسانی فطرت کا تقاضا اِسی طرح پورا ہو کر عبدیت و بندگی، خدا پرستی اَور اِنسانی شرافت و عظمت کے آثار بھی نمایاں رہیں اَور اِسلام جس اِنسانیت کی تعلیم دیتا ہے اُس کی زندہ تصویر سامنے آسکے اَور  جو اِنفرادی طور پر زندگی کا نصب العین اِن اِلہامی الفاظ میں بیان کیا جاتا ہے  اِنَّ صَلاَ تِیْ وَ نُسُکِیْ وَ مَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ   ١  یہ مقدس نصب العین اِجتماعی صورت میں بھی سامنے آجائے۔
  ١  بے شک میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اَور میری موت سب اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 5 1
4 دینی شعائر کی بے حرمتی اَور مذاق سے کافر ہو جاتا ہے : 6 3
5 نتیجہ کا پتہ موت کے وقت چلے گااِس لیے پہلے ناز نہیں کر سکتا : 8 3
6 گناہ کیا ہے ؟ 8 3
7 مسئلہ کا اِعتبار ہوگا وسوسہ کا نہیں : 9 3
8 مختلف قسم کے شیطان : 9 3
9 خاص نبیوں کا وضوء : 10 3
10 وضو،غسل ،اِستنجاء کے وسوسہ کا علاج : 11 3
11 وضو،غسل ،اِستنجاء کے وسوسہ کا علاج : 11 3
12 اِمام بخاری کے نزدیک بھی ''تین'' کا مطلب ''تین'' ہے : 12 3
13 شیطانی مغالطہ ''غصہ کی طلاق'' : 12 3
14 طلاق کا مسئلہ اَور جاہل پیر : 14 3
15 مجاہدین ِاِسلام کے لیے خاص دُعائیں 16 1
17 لفظ ِ عید اَور اُس کی حقیقت : 19 16
18 تکبیر اَور تعظیم شعائراللہ کا مقدس دِن عید 19 1
19 لفظ ِ عید اَور اُس کی حقیقت : 19 18
20 ''عید'' اَور ''تہوار'' میں فرق : 20 18
21 پردہ کے اَحکام 23 1
22 کافر عورتوں سے پردہ میں کوتاہی : 23 21
23 کافر عورتوں سے پردہ کے حدود اَور شرعی دلیل : 23 21
24 کافر عورتوں سے پردہ : 24 21
25 غیر مسلم ڈاکٹر عورتوں سے علاج کرانا : 25 21
26 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 28 21
27 قسط : ٢٠سیرت خُلفَا ئے راشد ین 29 1
28 عدل و اِنصاف : 29 27
29 اَولاد کی تعلیم و تربیت 36 1
30 اَحادیث میں آیا ہے : 37 29
31 عید کی سنتیں 40 1
32 عید کے دِن کی تیرہ سنتیں ہیں : 40 31
33 نظام ِ جمہوریت 41 1
34 ''جمہوریت''منفی عمل کا منفی ردِّعمل : 42 33
35 جمہوریت اَور ہم جنس پرستی : 45 33
36 جمہوریت اَور بیوی کا تبادلہ : 47 33
37 جمہوریت اَور ناجائز بچے : 47 33
38 جمہوریت اَور خاندانی نظام ،ایڈز کی وباء : 48 33
39 عوام کو حاکمیت کا دھوکہ : 49 33
40 سیکولر نظام ، زِنا و فحاشی : 49 33
41 عوام کو حاکمیت کا دھوکہ : 49 33
42 گلدستۂ اَحادیث 52 1
43 وفد ِعبدالقیس کو چار باتوں کا حکم اَور چار سے ممانعت : 52 42
45 نبی اَکرم ۖ کا ایک قیمتی پُر اَثر وعظ 56 1
46 دُنیا اَور عورتوں کے فتنوں سے بچو : 56 45
47 اِسلام میں بد عہدی روا نہیں : 56 45
48 برائی پر روک ٹو ک جاری رکھیں : 57 45
49 اَپنے اَنجام سے بے فکر نہ رہیں : 58 45
50 غصہ سے پرہیز کریں : 59 45
51 قرض کی اَدائیگی میں ٹال مٹول نہ کریں : 60 45
52 دُنیا بس چند روزہ ہے : 61 45
53 وفیات 62 1
54 شانِ عید 63 1
Flag Counter