ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2012 |
¾اكستان Ù |
|
کا زمانہ آیا جس میں چند سال گزارے لیکن تدریس باقاعدہ کرتا رہا عرصہ دو سال سے یہاں ملتان میں مدرسہ قاسم العلوم نے اَحقر کو مدعو کیا۔اَب دو سال سے یہاں حسب الاستطاعت کام کرتاہوں ۔اِفتاء کاکام بھی اَحقر کے سپرد ہے اِس کے علاوہ ہدایہ آخرین ،مسلم شریف ،قاضی مبارک، شمس بازغہ، مسلم الثبوت پڑھاتا ہوں ۔ اُمید واثق ہے کہ آپ ضرور اپنے کوائف سے تفصیلًا اِطلاع دیں گے۔ یہاںپر آنے کے اَسباب بھی اگر اِختصار سے تحریر فرمائیں تو عنایت ہو گی، حافظ عبدالحلیم صاحب کی جانب سے سلام ِمسنون قبول ہو۔ مجھے اُمیدہے کہ میری صورت آپ کے ذہن ِمبارک سے زائل نہ ہوئی ہو گی ۔اِس لیے کہ یہ حقیر تو اَب تک مراد آباد کے زمانہ اَور آپ کے والد محترم کے اَلطاف کو اَزبر کیے ہوئے ہے۔ دعواتِ صالحہ میں اِس حقیر کو فراموش نہ فرمائیں غائبانہ دعوت کی اَجابت سریع ہوتی ہے ۔ اَلْمَقَاصِدُ قَاصِیَة وَاَنَّ ھَذَا الْعَبْدَ الْحَقِیْرَ الضَّعِیْفَ کَلّ لَا یَقْدِرُ عَلٰی شَیْیًٔ اِلَّا بِفَضْلِ اللّٰہِ جَلَّ مَجْدُہ دُمْتُمْ وَفُزْتُمْ بِمَارُمْتُمْ ۔ والسلام (مفتی) محمود ڈیروی عفااللہ عنہ مدرس مدرسہ عربیہ قاسم العلوم ملتان شہر ٢١ جمادی الاولیٰ ١٣٧٢ہجری