Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2012

¾اكستان Ù

19 - 65
١٤ اکتوبر کی صبح جامعہ اِسلامیہ بنوری ٹاؤن تشریف لائے۔ غسل فرمایا کپڑوں کو خوشبو لگوائی وہ کپڑے زیب ِ تن فرمائے۔ مولانا محمد بنوری بتلا رہے تھے کہ حضرت مفتی صاحب اُس دِن نمایاں طور پر منور چہرہ نظر آرہے تھے اَور اُن پر یہ نور یقینًا رُوحانی تھا۔ طبیعت بہت بہتر اَور بشاش تھی کچھ دیر بعد مسائل پر گفتگو کے لیے وہ میٹنگ ہونے والی تھی جس کے بارے میں مولانا تقی صاحب عثمانی نے تحریر فرمایا کہ  : 
''مفتی صاحب نے فرمایا سب سے پہلے تو مجھے یہ عرض کرنا ہے کہ زکات کا مسئلہ چونکہ خالص دینی مسئلہ ہے اِس لیے ہمیں اِس پر خالص فقہی نقطۂ نظر سے گفتگو کرنی چاہیے اَور کسی بھی دُوسرے نقطۂ نظر یا کسی قسم کی نفسانیت کو دَرمیان میں نہیں آنا چاہیے۔ الحمدللہ! مجھے اِس پر اطمینان ہے کہ اگر آپ کی بات میری سمجھ میں آگئی تو اُسے قبول کرنے میں مجھے کوئی عذر نہ ہوگا اَور یہی اُمید بحمدللہ آپ سے بھی ہے کہ اگر میری بات آپ کی سمجھ میں آگئی تو آپ اپنی بات پر اِصرار نہیں کریں گے اَور اِسی اُمید پر میں نے زبانی گفتگو مناسب سمجھی ہے تاکہ اگر فتوؤں میں اِتفاق کی صورت پیدا ہوجائے توزیادہ بہتر ہے۔'' 
مولانا تقی صاحب عثمانی لکھتے ہیں  : ''حضرت مفتی صاحب نے اِس نکتے کی وضاحت بڑی تفصیل کے ساتھ مدلل اَنداز میں فرمائی اِس پوری گفتگو میں کسی اَدنیٰ کمزورغائب دماغی یا کسی جسمانی یا ذہنی تکلیف کا مطلق اِحساس نہیں ہوا۔ حضرت مفتی صاحب پہلے نکتہ سے فارغ ہو چکے تھے اَور دُوسرے نکتے کو بیان کرنے سے پہلے بات کو سمیٹ رہے تھے کہ اَحقر نے جو اُن کے بالکل سامنے بیٹھا تھا چہرہ پر اَچانک معمولی سی کمزوری اَور سفیدی محسوس کی اَور چند لمحوں کے لیے ہونٹوں میں ہلکی سی لرزش بھی پیدا ہوئی اِسی حالت میں اَچانک حضرت مفتی صاحب نے اَپنا بایاں ہاتھ پیشانی اَور سر پر رکھا اَور کچھ کہے بغیر اپنی بائیں کروٹ پر گر گئے۔'' 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 رف اول 4 1
3 درس حدیث 6 1
4 اَذان اَور درُود شریف : 7 3
5 مثال سے وضاحت : 7 3
6 حنفی مسلک یہی ہے : 7 3
7 ''حَوْل '' اَور'' قُوَّةْ '' میں فرق : 8 3
8 ''فلاح'' کا مطلب : 8 3
9 درُود شریف اَذان کے بعد کیوں ؟ 9 3
10 اَذان میں پہلا بگاڑ شیعوں نے کیا : 9 3
11 حنفیوں میں پیدا ہونے والے اہلِ بدعت کی اِیجاد : 10 3
12 مثال سے وضاحت : 10 3
13 بریلی میں بھی کوئی بریلوی ایسا کرتا ہے اَور کوئی نہیں کرتا : 10 3
14 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥٣ ، قسط : ٣ ، آخری 12 1
15 ایک جامع صفات شخصیت 12 14
16 حق گوئی : 12 14
17 حضرت مفتی صاحب اَور جمہوریت : 13 14
18 اَساتذہ سے تعلق اَور غایت ِ اِحترام : 13 14
19 حضرت مدنی نوراللہ مرقدہ سے تعلق : 14 14
20 اَنابت و خشیت : 16 14
21 قرآنِ پاک سے تعلق و شغف : 16 14
22 خوش طبعی : 16 14
23 حسن ِخاتمہ : 18 14
24 مکتوب ِگرامی 21 1
25 اَنفَاسِ قدسیہ 24 1
26 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمدصاحب مدنی کی خصوصیات 24 25
27 کرامات : 24 25
28 پردہ کے اَحکام 29 1
29 عورتوں کے نام کا پردہ : 29 28
30 عورت کے نام کا پردہ : 30 28
31 سیرت خلفائے راشدین 31 1
32 خلیفہ رسول اللہ حضرت اَبوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 31 31
33 حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت کابیان : 31 31
34 شب ِقدر قرآن وسنت کی روشنی میں 33 1
35 عید اَور ماہ ِ شوال کی فضیلت 36 1
36 شب ِعید کی فضیلت : 37 35
37 شب ِ عید کی بے قدری : 38 35
38 عید کے دِن کی فضیلت : 38 35
39 عید کی سنتیں : 40 35
40 عید کے دِن کی تیرہ سنتیں ہیں : 40 35
41 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت : 40 35
42 وفیات 41 1
43 قسط : ٨ ، آخری مروجہ محفل ِمیلاد 42 1
44 مساجد میں اَشعار پڑھنا ممنوع ہیں : 42 43
45 '' ایک شبہ اَور اُس کا جواب '' 44 43
46 خلاصۂ کلام : 45 43
47 قسط : ٥ اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 46 1
48 صکوک ِ اِجارہ کے ایک کیس کا مطالعہ 47 47
49 صکوک ِمضاربت 49 47
50 صکوک ِ مضاربت کے تداول (تجارت) کا حکم : 49 47
51 صکوکِ مضاربت کی واپس خرید کا مسئلہ : 50 47
52 صکوک ِ مضاربت کے بارے میں مجمع فقہ اِسلامی کی قراداد میں ہے : 50 47
53 قسط : ٤شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی کی زندگی ایک نظر میں 54 1
54 بقیہ : سیرت خلفائے راشدین 58 31
55 قسط : ٥ ، آخری عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 59 1
56 بوڈمر کی تجاویز : 60 55
57 چہ باید کرد : 62 55
Flag Counter