ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2012 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ١٢جمادی الثانی / ٤مئی کو جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاد مولانا محمد خلیل صاحب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے تشریف لے گئے اَور٢٥ مئی کو واپسی ہوئی،والحمد للہ۔ اللہ تعالیٰ مولانا کے اِس سفر کو اپنی بار گاہ میں قبول فرمائے،آمین۔ ١٧جمادی الثانی / ٩مئی کو جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا محمدحسن صاحب دامت برکاتہم عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے تشریف لے گئے ماہ ِجون میں واپسی متوقع ہے ۔ اللہ تعالیٰ مولانا کے اِس سفر کو اپنی بار گاہ میں قبول فرمائے،آمین۔ ١٣ مئی بروز اِتوار شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب بھائی سرور صاحب کی ہمشیرہ کا نکاح پڑھانے کے لیے دِن کے گیارہ بجے نارووال کے لیے روانہ ہوئے راستہ میں تلونڈی کے مولوی محسن صاحب کے یہاں نمازِ ظہر اَدا کی ،نماز ِ ظہر کے بعد دُعائے خیر کر کے منزل کی طرف روانہ ہوئے تقریبًا دو بجے خان خاصہ پہنچے حضرت صاحب نے نکاح پڑھایا کھانا کھانے اَور قیلولہ کے بعد نمازِ عصر اَدا کر کے جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولانا ندیم صاحب کی دعوت پر ختم نبوت کے موضوع پر بیان کرنے کے لیے نارووال شہر تشریف لے گئے۔ بعد نمازِ مغرب حضرت صاحب نے وہاں کے ماحول کے مطابق علم کے موضوع پر مفصل اَور دل پذیر بیان فرمایا۔ بیان کے بعد کھانا تناول فرمایا کچھ دیر قیام کے بعد واپسی کے لیے روانہ ہوئے، رات ساڑھے بارہ بجے بخیریت واپسی ہوئی۔ ٢٠ مئی بروز اِتوار شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب مدرسہ علومِ شرعیہ کے ناظم محترم اَلحاج طارق مسعود صاحب مدظلہم کی دعوت پر بسلسلہ اِختتام صحیح بخاری شریف ساہیوال تشریف لے گئے جہاں پر حضرت صاحب نے بخاری شریف کی آخری حدیث شریف کا دَرس دیا اَور