ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2012 |
اكستان |
|
منقبت خالُ المؤمنین سیّدنا اَمیر معاویہ رضی اللہ عنہ ( جناب پروفیسر میاںمحمد اَفضل صاحب ،ساہیوال ) رجب کا آرہا ہے پھر مہینہ کرو شفاف دِل کا آبگینہ صحابہ پاک ، اہلِ بیت اِک ہیں یہی تو بات آقا ۖ نے کہی نا! محبت اُن کی دِل میں تم بٹھا لو یہی ہے مومنوں کا اِک قرینہ معاویہ جو خالُ المومنین ١ ہیں صحابہ کی لڑی کا ہیں نگینہ دُعائیں کیں نبیۖ نے اُن کے حق میں بنا ہادی ٢ ہدایت پر ہو جینا وصیت کی شہِ طیبہۖ نے اُن کو حکومت گرخدا دے نازنینا خدا سے ڈرتے رہنا ، عدل کرنا ٣ خدا دے گا ترے دِل کو سکینہ وہ تھے قرآن کے کاتب بلا ریب چڑھے سفرہ ٤ کرامًا کا وہ زینہ کہا شیخین ٥ سے آقا ۖسے اِک دِن بُلا لو ! معاویہ قویًا اَمینا ٦ ہے اُس کا مشورہ دَرکار ہم کو خدا نے دی ہے اُس کو چشمِ بینا یہی مصداق ہیں اَوّل جیش٧ چلایا بحر میں جس نے سفینہ بناؤ غیر کو نہ اُس کا مصداق وہی تھے معرفت کا اِک خزینہ ولی عہدی یزیدی کو بہانہ بنا کر آپ سے رکھو نہ کینہ وہ تھا اِک مجتہد، کی اُس نے کوشش نہ ہو غرقاب ملت کا سفینہ ١ مسلمانوں کے ماموں کیونکہ آپ اُم المؤمنین اُم حبیبہ کے بھائی ہیں۔ ٢ ترمذی ج ٢ ص ٢٤٧ ۔ ٣ اَلاصابہ ج ٣ ص ٣١٤ ٤ معزز لکھنے والے(سورہ ٔ عبس) ٥ اَبو بکر و عمر رضی اللہ عنہم مراد ہیں۔ ٦ مجمع الزوائد ج ٩ ص ٣٥٦ ٧ بخاری شریف ج ١ ص ٤١٠