ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2012 |
اكستان |
|
لیاقت نہیں ہے وہ خدادَاد صلاحیت اُن کے اَندر نہیں ہے ، قوتِ حافظہ نہیںہے ، وہ محنت نہیں کرسکے ، آپ نے اِسلام کی مبادیات کو سیکھ لیا ، حلال وحرام کو جان لیا ہے ، آپ ہر میدان کے اَندر جہاں اِسلام کو آپ کی ضرورت ہے ، آپ وہاں بڑھ جائیے ، کوئی حرج نہیں ہے ۔ مدرسے کو ہرقسم کی تحریک سے پاک رکھیں : لیکن اِن دنوں کے اَندر میں یہ کہتا ہوں کہ آپ اپنی مدرسے کی زندگی کو ہر تحریک سے پاک رکھیں ، جہاں آپ جب بھی کسی تحریک کے اَندر گُھسیں گے اَور آپ اپنے خیالات کے اَندر اُن خارجی اَثرات کو لائیں گے اَور اپنی زندگی کو اُسی رنگ میں رنگنا چاہیں تو یاد رکھیے ! کہ طالب ِعلمانہ رنگ نکل جائے توآپ اچھے معلّم یا متعلّم نہیں بن سکیں گے،یہ تجربہ ہے۔اَور میں آپ سے یہ بات کہتا ہوں کہ آپ کو اپنی زندگی اِس طرح کی پاکیزہ زندگی (گزارناچاہیے کہ آپ کو معلوم نہ ہوکہ)کہ کیا ہورہا ہے باہر ؟ کچھ نہیں ! جب ہم پڑھ لیں گے پھر اپنے لیے راستے کو متعین کریں گے۔طالب ِعلمانہ زندگی میں آپ میں یہ لیاقت نہیں ہے کہ آپ اچھے اَور برے کو پرکھ بھی سکیں، آپ کے لیے کون سی چیز کامیاب کرنے والی ہے ، کون سی چیز ناکام بنانے والی ہے ، آپ میں اَبھی یہ لیاقت وصلاحیت بھی نہیں ہے ، جب آپ پڑھ کر نکل جائیں گے تب اُس کے بعد آپ کسوٹی کے اُوپر پرکھیے ، اُس کے اَنجام کو دیکھیے ، مختلف چیزوں کے اَندر موازنہ کیجیے ، اپنے بڑوں سے مشورہ کیجیے اَور مشورہ کرلینے کے بعد اپنے لیے ایک راستہ کو متعین کر لیجیے،آپ اِس میں کامیاب ہوں گے۔طالب ِعلمانہ زندگی میں(یہ سب کچھ) نہیں ہوسکتا ، اگر ہوسکتا ہے تو صرف یہی کہ آپ طالب ِعلم ہیں ، اپنے آپ کو طلب ِعلم کے اَندر بالکل مستغرق بنادیجیے ، تب آپ کامیاب ہوں گے ، ورنہ نہیں ۔(بشکریہ ماہنامہ بینات مارچ ٢٠١٢ء کراچی)