ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2012 |
اكستان |
|
رَوانی، سلاست اَور حلاوت کی مثالیں ہیں، فرانسیسی ووز، آوے (VOUS.AVEZ) میں قراء ت کی اِس تبدیلی کے علاوہ ایک دُوسری تبدیلی بھی پیدا ہوگئی ہے اَور وہ یہ کہ دُوسرے کلمے کے پہلے حرف A کو جو حرف صحیح (CONSONANT) تھا ، پہلے کلمے کے آخری حرف S کے ساتھ ملا کر حرفِ علت (VOWEL) میں بدل دیاگیا ہے، باقی AVEZکے آخری حرف Z کا آواز نہ دینا ،سو یہ فرانسیسی کا عام نقص ہے کہ اِس زبان میںR اَورL کے علاوہ کلمہ کے آخر کوئی دُوسرا حرف ہوتو وہ عام طور پر بے آواز ہوتا ہے اَور یہR اَور L وہی دو حرف ہیں جن کے باعث اَنگریزی کا صوتی نظام فرانسیسیوں ، چینیوں اَور جاپانیوں کے لیے دَردِ سربن گیا ہے اَور جاپانی '' لنڈن''(LONDON) کو ''رنڈن''(RONDON) کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ غرض قرآن کی قراء ت کے بارے میں علمِ تجوید جن تبدیلیوں کی سفارش کرتا ہے، وہ قواعد کے مطابق اَور کلام میں حلاوت پیدا کرنے کی خاطر ہیں، ورنہ '' من مائ'' کے '' ن'' کو''م''سے نہ بدلا جائے تو اِسے غلط نہیں کہا جائے گا، لیکن اَنگریزی کے کٹ (CUT) میںA کو U سے نہ بدلا جائے یا U کی آوازA کی آواز میں نہ بدلی جائے تو اِسے فحش غلطی تصور کیا جائے گا۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور(١) زیر تعمیرمسجد حامد کی تکمیل(٢) طلباء کے لیے مجوزہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اَور درسگاہیں(٣) اَساتذہ اَور عملہ کے لیے رہائش گاہیں(٤) کتب خانہ اَور کتابیں (٥) زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔