ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2012 |
اكستان |
|
قسط : ٦ مروجہ محفل ِمیلاد ( حضرت مولانا مفتی قاری عبدالرشید صاحب رحمة اللہ علیہ ) اللہ تعالیٰ نے جامعہ مدنیہ لاہور کے سابق اُستاذ الحدیث حضرت مولانا مفتی قاری عبدالرشید صاحب رحمة اللہ علیہ (م: ١٤١٢ھ / ١٩٩٢ئ) کو اِحقاقِ حق اَور اِبطالِ باطل کا خاص ملکہ عطا ء فر یا یا تھا۔ آپ نے و عظ و تلقین اَور اِرشاد و نصیحت کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف سے بھی دین کی خدمت و حفاظت کا فریضہ سر اَنجام دیا اِس سلسلہ میں مشقتیں اَور صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ آپ کے تصنیفی مواد میں سے ''مروجہ محفلِ میلاد'' اپنے موضوع پر منفرد اَور تحقیقی کتاب ہے اِس کتاب کی اِفادیت کے پیش نظر اِسے نذرِ قارئین کیا جا رہا ہے۔ (اِدارہ) بریلوی حضرات کا شیخ عبد الحق محدث دہلوی کی ایک عبارت سے اِستدلال اَور اُس کا جواب : حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ کی ایک کتاب کی عبارت کو بھی بریلوی حضرات مروجہ محفل ِمیلاد ثابت کرنے کے لیے پیش کرتے ہیں۔ لیکن اِس کے آخر میں مروجہ محفل ِمیلاد کی بدعتوں پر جو تنقید فرمائی ہے اُس کو بریلوی حضرات گول کر جاتے ہیں۔ حضرت شیخ کی پوری عبارت ملاحظہ ہو : وَلَا یَزَالُ اَھْلُ الْاِسْلَامِ یَحْتَفِلُوْنَ بِشَھْرِ مَوْلِدِہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَیَعْمَلُوْنَ الْوَلَایِمَ وَیَتَصَدَّقُوْنَ فِیْ لَیَالِہ بِاَنْوَاعِ الصَّدَقَاتِ۔ وَیَظْھَرُوْنَ السُّرُوْرَ وَیَزِیْدُوْنَ فِی الْمُبَرَّاتِ وَیَعْتَنُوْنَ بِقِرَائَ ةِ مَوْلِدِہِ الْکَرِیْمِ وَیَظْھَرُ عَلَیْہِمْ مِنْ بَرَکَاتِہ کُلُّ فَضْلٍ عَمِیْمٍ وَمَا جَرَّبَ مِنْ خَوَاصِّہ اَنَّہ اَمَانَ فِیْ ذٰلِکَ الْعَامِ وَبُشْرٰی عَاجِل بِنیْلِ الْبغْیَةِ وَالْمَرَامِ فَرَحِمَ اللّٰہُ اِمْرَئً اِتَّخَذَ