ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2012 |
اكستان |
|
موجودات کبھی نقدی،دیون، اَعیان (اَشیائ) اَور منافع کا آمیزہ ہوتے ہیں اَور کبھی اُن میں سے تنہا کسی ایک کی صورت میں ہوتے ہیں۔ غرض جس نوعیت کے موجودات ہوں گے اُن کے موافق ہی تصرف کے اَحکام بھی ہوں گے۔ موجودات کس وقت نقدی ہوتے ہیں : موجودات عام طور سے مندرجہ ذیل صورتوں میںنقود( نقدی) ہوتے ہیں : (I) صکوک کی فروختگی کی مدت میں یعنی صکوک کے اِجراء کے وقت سے فروخت مکمل ہونے تک۔ (II) کام میں سرمایہ لگانے کے وقت لیکن اَبھی کام شروع نہ ہوا ہو۔ (III) مالی منصوبے کی مدت ختم ہونے سے پہلے یعنی منصوبے کے تصفیہ اَور حساب کی بے باقی کی تاریخ سے پہلے۔ (1 ) جب اَکثر موجودات نقدی ہوں : مذکورہ بالا تین حالات میں موجودات نقدی کی صورت میں ہوتے ہیں خواہ فروختگی کے دَوران کی مدت ہو یا اِس کے بعد کی ہو۔ اِن حالات میں صکوک کا تداول صرف اُس وقت جائز ہے جب وہ نقد ی کی نقدی کے عوض بیع کے جو مخصوص شرعی اَحکام ہیں اُن کے موافق ہو کیونکہ منصوبے میں شریک کے لیے اِس مرحلہ میں کسی بھی نفع کے مطالبے کا حق نہیں ہے۔ لہٰذا اَگر حاملین ِ صکوک اِن میں سے کسی حالت میں صکوک کو فروخت کرنا چاہیں تو وہ اِن کو صرف اُن کی قیمت اِسمیہ (Face-value) پر فروخت کرسکتے ہیں کمی بیشی کے ساتھ نہیں بیچ سکتے۔ اَور اِس معاملہ کو بیع کا فسخ یا بیع کا اِقالہ سمجھا جائے گا نئی بیع نہ سمجھی جائے گی۔ (2) جب اَکثر موجودات دیون ہوں : موجودات اُس وقت دیون بنتے ہیں جب منصوبے والا حاصل شدہ سرمائے کو اُدھار بیع میں لگائے خواہ وہ مساومہ (یعنی عام) بیع ہو یا اُدھار مرابحہ ہو یا بیع سلم ہو۔ غرض منصوبے والا حاصل شدہ