ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2012 |
اكستان |
|
اِنتہائی فاضلانہ گفتگو فرمائی۔ رات کے تقریبًا تین بجے بخیریت واپسی ہوئی،والحمدللہ۔ جامعہ کے مدرس مولانا اِظہارالحق صاحب اَور مولانا خبیب صاحب شریکِ سفر تھے۔ ٢٩ جمادی الثانی١٤٣٣ھ /٢١ مئی ٢٠١٢ء بروز پیر جامعہ مدنیہ جدیدمیں ختم ِبخاری شریف کے موقع پر ایک تقریب کا اِنعقاد ہوا، کراچی سے تشریف لائے ہوئے شیخ الحدیث حضرت مولانا ڈاکٹر محمدعبدالحلیم صاحب چشتی دامت برکاتہم نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھاکر مختصر بیان فرمایا اَور اِختتامی دُعاء فرمائی۔ ٢١ مئی بروز پیر بھائی ندیم صاحب متعلم دورۂ حدیث کی دعوت پر شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب شیخوپورہ خانقاہِ ڈوگراں کی جامع مسجد صدیقیہ میں ختم نبوت کانفرنس پر تشریف لے گئے جہاں حضرت صاحب نے اَنگریزوں کی طرف سے مرزا قادیانی کذاب کو نبی بنانے کے دَرپردہ مقاصد اَور اُس کے دَجل و فریب پر تفصیلی بیان فرمایا اَور دُعاء خیرکرتے ہوئے وہاں سے رُخصت ہوئے۔ جامعہ مدنیہ جدید میں جمادی الثانی کے آخری عشرہ میںسالانہ اِمتحانات منعقد ہوئے۔ ٢٤ مئی بروز جمعرات شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ صادق کے ناظم صاحب کی دعوت پر سال کے اِختتامی پروگرام میں شرکت کی غرض سے رائیاں رائیونڈ روڈ تشریف لے گئے جہاں پر حضرت صاحب نے جامعہ کے اَساتذہ اَور طلباء سے ہدایت اَور علم کے موضوع پر جامع اَور مدلل بیان فرمایا۔ ٢٦ رجب ١٤٣٣ھ/١٦جون٢٠١٢ء کو اِمتحانی مرکزجامعہ مدنیہ جدید میں وفاق المدارس کے سالانہ اِمتحانات ہوں گے جس میں کل 250 طلباء شرکت کریں گے۔