ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2012 |
اكستان |
|
لَیَالِیْ شَھْرُ مَوْلِدِہِ الْمُبَارَکِ اَعْیَادًا لِّیَکُوْنَ اَشِدَّ غَلْبَةٍ عَلٰی مَنْ فِیْ قَلْبِہ مَرَض وَعِنَاد وَلَقَدْ اَطْنَبَ اِبْنُ الْحَاجِ فِی الْمَدْخَلِ فِی الْاِنْکَارِ عَلٰی مَنْ اَحْدَثَہُ النَّاسُ مِنَ الْبِدَعِ وَالْاَھْوَائِ وَالْغِنَائِ بِالاٰلَاتِ الْمُحَرَّمَةِ عِنْدَ عَمَلِ الْمَوْلِدِ الشَّرِیْفِ فَاللّٰہُ تَعَالٰی یُثِیْبُہ عَلٰی قَصَدِہِ الْجَمِیْلِ وَ یَسْلُکُ بِنَا سَبِیْلَ السُّنَّةِ فَاِنَّہ حَسْبُنَا وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ ۔( ما ثبت بالسنة فی ایام السنة ص ١٠٣) ''اَور ہمیشہ ہی سے مسلمان حضور ۖ کی وِلادت کے مہینہ میں محفلیں کیا کرتے ہیں اَور کھانے پکاتے ہیں اَور اِس ماہ کی راتوں میں طرح طرح کے صدقات کرتے ہیں اَور خوشی کا اظہار کرتے ہیں اَور نیکیوں میں اِضافہ کرتے ہیں اَور اُن لوگوں پر اِس عمل کی برکت سے ہر قسم کی برکتیں نازل ہوتی ہیں۔ اِس عمل کے مجرب خواص میں سے یہ ہے کہ وہ لوگ پورے سال اَمن میں رہتے ہیں اَور حاجت روائی اَور مقصود برآری کی بڑی بشارت ہے۔ پس اللہ تعالیٰ اُس شخص پر بے پایاں رحمتیں نازل فرمائیں جس نے حضور ۖ کی وِلادت کے اَیام میں خوشی کی تاکہ جس شخص کے دِل میں رَوگ اَور عناد ہے وہ اِس میں اَور سخت ہو جائے۔ بیشک اِمام اِبن الحاج نے اپنی کتاب ''مدخل'' میں بڑا شدید اِنکار کیا ہے اِن بدعتوں اَور نفسانی خواہشوں اَور حرام آلات کے ساتھ گانے بجانے پر جو لوگ محفلِ میلاد میں کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اِمام اِبن الحاج کو اُن کے نیک اِرادہ کا بدلہ دے اَور ہمیں سنت کے طریقہ پر چلائے، بیشک اللہ تعالیٰ ہمارے لیے کافی اَور بہترین کارساز ہے۔'' چونکہ حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ کی وِلادت ٩٥٨ھ اَور وفات ١٠٥٢ھ