Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2011

¾اكستان Ù

15 - 65
ہمارے خیال میں اِس طرح کی شکست خوردگی کے بجائے جوابی دلائل سوچنی چاہییں اَحکام اِلٰہیہ کا فلسفہ تلاش کرنے پر اپنی قوت صرف کرنی چاہیے۔ اگر ہم ایسا کریں تو ترقی یافتہ دُنیا کو خاموش کرسکتے ہیں۔ 
مثلاً آپ آج کی ترقی یافتہ دُنیا سے یہ سوال کر سکتے ہیں کہ اُن کے مذہب یا مذہبی قانون یا غیر مذہبی قانون میں ایسے مصیبت زدہ خاندان کی مالی اِمداد کی کیا صورت ہے کہ جس کے اَفراد خانہ میں سے ایک عورت قتل ہوگئی ہواَور قاتل کا کوئی پتہ نہ چل رہا ہو۔ ظاہر ہے ایسی صورت میں مہذب دُنیا کے پاس تعزیتی بیان کے سوا اَور کچھ نہیں ہے لیکن اِسلام ایسی صورت میں حکم دیتا ہے کہ اُس کا خون رائیگاں نہیں جاسکتا۔ بیت المال (اسٹیٹ بنک) اُس کی دیت اَدا کرے گا۔ 
اَب سوال یہ ہوتا ہے کہ عورت سے بیت المال کو کیا ملتا تھا۔ جواب ہوگا ''کچھ نہیں'' کیونکہ اِسلام نے عورت کے ذمہ کمانا رکھا ہی نہیں اُس کا خرچ یاماں باپ اَور ذی رحم محرم کے ذمہ ہے یا شوہر کے ذمہ بلکہ اِسلام نے گھر میں بھی عورت پر زیادہ مشقت نہیں ڈالی۔ اگر وہ یہ کہتی ہے کہ میں بچوں کی تربیت نہیں کر سکتی تو شوہر دُودھ پلانے والی '' مُرْضِعَہْ '' یعنی بچوں کو دُودھ پلانے والی عورت کا اِنتظام کرے گا بیوی کو مجبور  نہیں کرسکتا۔ 
غرض بیت المال عورت سے کسی آمدنی کی توقع وابستہ نہیں رکھتا اَور اِسلام عورت کو طرح طرح کی سہولتیں دِلا تا ہے۔
 وراثت میں بھی مرد سے نصف دلاتا ہے جبکہ مصارف خانہ داری اُس کے ذمہ نہیں ڈالتا۔
 اگر عورت کماتی ہے تو اُس کی اپنی مرضی، اِنکم ٹیکس اِسلام میں نہیں ہے جو اُس سے لیا جائے نہ سیل ٹیکس ہے نہ ہائوس ٹیکس سوائے اِس کے کہ اُس کے پاس عشری یا خراجی زمین ہو یا بہت جانور ہوں۔
لہٰذا اَگر کوئی عورت قتل ہوجاتی ہے اَور قاتل کا پتہ ہی نہیں چلتا تو ایسی صورت میں یا تو بیت المال اُس کے خون کو رائیگاں جانے دے یا کچھ نہ کچھ اُس کے وارِثوں کو دے پھر اَگر دیتا ہے تو کتنا دے۔ اِن سب باتوں کا جواب یہ ہے کہ اُس کی مرد سے نصف دیت دے دی جائے گی۔ 
اَب غور کریں کہ اِسلامی قوانین کے تحت بیت المال کو عمومًا مرد سے آمدنی ہوتی ہے عورت سے نہیں مگر پھر بھی قانون یہی رکھا گیا کہ جس سے آمدنی نہیں ہوتی اُس کی بھی دیت اَدا کی جائے اَور جس سے آمدنی ہوتی ہے اُس سے نصف اَدا کی جائے جو معقول رقم ہوگی تو اِنصاف سے غور کریں کہ اِسلام نے عورت کو اِس
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 7 1
4 تلاوت روزے اپنی مرضی سے نہیں سنت کے مطابق رکھنے ہوتے ہیں : 8 3
5 لفظ ِ ''جوانی'' کے بجائے ''صحت'' فرمانے کی حکمت : 9 3
6 دُوسری نعمت ''فراغت '' : 10 3
7 دِلچسپی بھی آخرت بھی : 11 3
8 شوق و تفریح کا خیال فرمانا : 11 3
9 حضرت عائشہ کے ساتھ دَوڑ لگانا : 12 3
10 خوش طبعی فطری حق ہے : 12 3
11 علمی مضامین سلسلہ نمبر٤٦ 14 1
12 مرد کی دِیت کامل اَور عورت کی نصف ہو گی 14 11
13 اِس کی حکمت ؟ 14 11
14 مساوات : 16 11
15 تعامل نہیں بلکہ اِجماع : 20 11
16 روایات ِ ائمہ کرام : 20 11
17 اَقوال و فتاوٰی اَئمہ کرام : 24 11
18 اَنفَاسِ قدسیہ 27 1
19 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 27 1
20 صبر و تحمل ١ : 27 19
21 ایک واقعہ 33 19
22 قسط : ٢ ،آخری 35 1
23 ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں 35 22
24 (3) اَحادیث ِنبویہ سے ناواقفیت : 35 22
25 (الف) عورتوں کے لیے حالت ِحیض میں قرآن پڑھنے کاجواز 35 22
26 (ب) خون سے وضو ٹوٹنے پراَحناف کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے : 35 22
27 (ج) مردوعورت کی نماز میں فرق کرنا جائز نہیں : 37 22
28 سوادِ اَعظم کی راہ سے نمایاں اِنحراف 38 22
29 (الف) بِلاوضو قرآن چھونا جائز ہے : 38 22
30 (ب) خطبہ ٔجمعہ عربی زبان کے بجائے مقامی زبان میں ہوناچاہیے : 39 22
31 (ج) تین طلاق سے ایک ہی طلاق ہونی چاہیے : 40 22
32 (د) پوری دُنیامیں عیدایک دِن ہو : 43 22
33 قسط : ٣ پردہ کے اَحکام 46 1
34 پردہ کے ضروری ہونے کی عقلی و عرفی دَلیل : 46 33
35 پردہ کے ضروری ہونے کی لُغوی دَلیل : 47 33
36 پردہ کے ضروری ہونے کی تمدنی شرعی دَلیل : 47 33
37 پردہ کے ضروری ہونے کی معاشرتی دَلیل : 48 33
38 پردہ کے ضروری ہونے کی ایک اَور عقلی دَلیل : 48 33
39 قسط : ٣صحابہث کی زِندگی اَور ہمارا عمل 49 1
40 حضرات ِصحابہث کی قابلِ تقلید اِمتیازی صفات 49 39
41 (٢) علمی گیرائی : 49 39
42 (الف) تعلیمی حلقے : 49 39
43 صحابہ ث معیارِ حق ہیں : 50 39
44 (ب) بدعات سے اِجتناب : 51 39
45 بدعت کا سبب جہالت ہے یا شرارت : 54 39
46 موجودہ زمانہ کاحال : 55 39
47 ''بدعت'' دین کی توہین کا سبب ہے : 56 39
48 بدعات کا خاتمہ کیسے ہو؟ : 57 39
49 (ج) پیغمبر علیہ السلام پر وَالہانہ وَارفتگی : 58 39
50 دینی مسائل ( متفرق مسائل ) 60 1
51 دین سے پھرجانا : 60 50
52 وفیات 61 50
53 63 1
54 اَخبار الجامعہ 63 1
55 بقیہ : دینی مسائل 64 50
Flag Counter