Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2010

اكستان

32 - 64
(١)قتل کی سزا: قصاص یا دیت۔(٢) چوری کی سزا :  ہاتھ کاٹنا۔ (٣)ڈکیتی کی سزا : قتل، سولی یا ہاتھ پیر کاٹنا۔ (٤) زنا کی سزا : شادی شدہ ہوتو سنگسار کرنا ورنہ سو کوڑے مارنا۔(٥) کسی پر زنا کی تہمت کی سزا : ٨٠کوڑے۔ (٦) شراب کی سزا  : ٨٠کوڑے۔ (٧)اِرتداد کی سزا  : قتل۔ 
اِسلامی حکومت میں اِن میں سے کسی جرم کے ثابت ہونے کے بعد کسی بھی شخص کو حتی کہ اَمیرالمؤمنین کو بھی اِس سزا میں تخفیف کرنے کا اپنی طرف سے حق حاصل نہیں ہے۔ اِسلامی حکومت کا یہ شرعی فرض بنتا ہے  کہ وہ جرائم کی روک تھام کے لیے مقرر کردہ شرعی حدود کو جاری کرے اگر کوئی بااِختیار مسلم حکومت اِس پر عمل نہیں کرتی تو وہ عنداللہ وعندالناس اپنی کوتاہی پر جواب دہ ہے۔ اِس لیے کہ سزاؤں کے احکامات محض فقہی  مسئلے نہیں بلکہ قرآن وسنت کی متواتر قطعی نصوص سے ثابت شدہ ہیں۔ کسی بھی فرد یا حکومت کواِن سے صرفِ نظرکرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔ البتہ مذکورہ جرائم کے علاوہ اِس سے کم تر درجہ کے جرائم کی سزا کا اِختیار حاکم ِوقت کو د یا گیاہے کہ وہ حالات کو دیکھ کر اپنی منشاء کے مطابق کوئی بھی سزا تجویز کرسکتاہے۔ اِسلامی حدود  کا یہ نظام تجرباتی طور پر نہایت کامیاب ثابت ہوا ہے کیونکہ اِس نظام کے ذریعہ جرائم کا معیار غیرمعمولی طریقہ پر کم سے کم ہو جاتاہے۔ آج بھی جن ممالک میں اِس کا رواج ہے وہاں جرائم کی شرح ساری دُنیا سے کم ریکارڈکی جاتی ہے۔
مگر مغربی دُنیا کو یہ امن وامان کی فضاء قطعاً پسند نہیں، وہ ایک طرف اِنسانی حقوق کے تحفظ کا راگ     اَلاپتی ہے اَور دُوسری طرف اِسلامی نظامِ حدود پر بے جا تنقید کرکے دُنیا کے چَھٹے ہوئے مجرموں کی پیٹھ تھپتھپاتی ہے۔   آج اِسلام کی مقررکردہ سزاؤں کی شدت پر تو خوب ٹسوے بہائے جاتے ہیں اَور مبالغہ آمیز ی کے ساتھ اُن کی قساوت کو اُجاگر کرکے اِسلام کو مطعون کیا جاتاہے مگر یہ کوئی نہیں دیکھتا کہ ایک کوسزا دینے سے سینکڑوں ہزاروں بے قصوروں  کو کتنی راحت ملتی ہے۔ اَور ایک مجرم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے سے کتنے جرائم پیشہ اَفراد کی ہمتیں پست کرنے کا سبب  بن جاتا ہے لیکن بات اصل میں یہ ہے کہ جس طرح آج مغربی معاشرہ بد ترین قسم کے جرائم اَور اِنسانیت سے  گرے ہوئے اعمال میں ملوث ہے اِسی طرح وہ چاہتا ہے کہ پوری دُنیا اُس کی ڈگر پر چل کر اِنسانیت کا لبادہ اُتار  دے اَور بہیمیت کی صورت اِختیار کرلے۔ اوراُس کی پلاننگ میں سب سے بڑی رُکاوٹ چونکہ اِسلامی نظام ہے اِس لیے وہ اِنسانیت کی دُہائی دے کر اِسلام کی خوبیوں پر خاک اُڑانے کی کوشش برابر کرتا رہتا ہے۔(جاری ہے)  ض 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اہل ِبدر کو فی کس پانچ ہزار وظیفہ 6 3
5 مفتوحہ زمینیں اَور اِسلامی اصول 6 3
6 رعایا پر ٹیکس ،حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی احتیاط 6 3
7 آج کے حکمران اَور ٹیکسوں کی بھر مار 7 3
8 علاقائی نفرتوں سے بچائو،زکوة کی وصولی اَور تقسیم کا طریقہ : 7 3
9 سرکاری چراگاہ ،مالداروں کے مقابلہ میں مقامی لوگوں کی رعایت : 7 3
10 ہندوستان میں اَنگریزوں کی لُوٹ کھسوٹ 8 3
11 حضرت بلال ،حضرت اَبو عبیدہ کا اِختلاف : 9 3
12 حضرت کازُہد : 9 3
13 علمی مضامین 10 1
14 فتوٰی 10 13
15 اَنفاسِ قدسیہ 16 1
16 خدمت ِمشائخ و اَساتذہ : 16 15
17 تعمیل ِحکم : 18 15
19 محبت ِمشائخ : 19 15
20 تربیت ِ اَولاد 21 1
21 بچوں کی اِصلاح و تربیت کا دستور العمل: 21 20
22 بچوں کو حرص ولالچ سے بچانے کی تدبیر : 22 20
23 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 23 1
24 حضرت صفیہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہا 23 23
25 حرمِ نبوت میں آنا : 23 23
26 ولیمہ : 25 23
27 مدینہ منورہ پہنچنا : 26 23
28 سخاوت : 26 23
29 اَخلاق و عادات : 26 23
30 آنحضرت ۖ سے بے اِنتہا محبت: 27 23
31 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت : 28 23
32 زہد و عبادت : 29 23
33 وفات : 29 23
34 بقیہ : تربیت َ اولاد 29 20
35 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 30 1
36 اِسلام کی اِنسانیت نوازی 30 1
37 قتل ِنا حق کی ممانعت : 30 36
38 اسقاط ِحمل پرروک : 30 36
39 جرائم کی روک تھام : 31 36
40 ماہ ِذی الحجہ کے فضائل و اَحکام 33 36
41 ماہِ ذی الحجہ کی فضیلت : 33 36
42 ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کی فضیلت : 33 36
43 ٩ ذی الحجہ کے روزے کے فضائل و اَحکام : 35 36
44 تکبیرِ تشریق (٩ تا ١٣ ذی الحجہ) : 36 36
45 تکبیرِ تشریق کی حکمت 36 36
46 حج و قربانی : ماہِ ذی الحجہ کی خاص عبادت 37 36
47 حج کے فضائل : 37 36
48 ''حج'' اِسلام کا اہم رُکن اَور فریضہ : 37 36
49 حج کی اِستطاعت کا مطلب : 39 36
51 قربانی کے فضائل : 39 1
52 گلد ستہ اَحادیث 41 1
53 گلد ستہ اَحادیث 41 1
54 قزوین شہر کی فضیلت : 41 53
55 پڑوس چالیس گھروں تک ہے : 41 53
56 چالیس نیکیوں کی فضیلت : 42 53
57 توبہ نامہ 43 1
58 سفر نامہ ........ چھ دِن مراکش میں 51 1
59 مسجد کتبیہ: 51 58
60 اِمام اَور مساجد : 51 58
61 منابی پیلس : (MANEBY PALACE) 54 58
62 قصر البھیہ: 54 58
63 گارڈن ماجولیل : (GARDEN MAJORELLE) 55 58
64 بواری احمد المنصور : 55 58
65 اُریکا : 56 58
66 جامع افناء : 56 58
67 رؤیت ِہلال : 57 58
68 دینی مسائل 59 1
69 کپڑے وغیرہ کی قسم کھانے کا بیان : 59 68
70 متفرق مسائل : 59 68
71 قسم میں عام کی تخصیص کی نیت کرنا : 60 68
72 وفیات 61 1
73 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter