ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2010 |
¾اكستان Ù |
|
صاحب نے حضرت صاحب سے استفادہ کے لیے مختلف مقامات پر بیان کروانے کے لیے لے گئے۔بعد اَزاں پُل والی مسجد میں نماز ِ عصر اَدا کی۔ نماز ِ عصر کے بعد مفتی عبداللہ صاحب کے اصرار پر لوگوں کے سامنے سورة عصر کی ایک ایک آیت پر مدلل اَور جامع بیان فرمایا۔ اِس دوران مولانا سیّد امیر حسین شاہ صاحب گیلانی کے بڑے صاحبزادے اَحسان الحق شاہ صاحب حضرت کی آمد کی خبر سن کر پہنچ گئے۔ احسان الحق شاہ صاحب حضرت کو اپنی گاڑی میں اپنے مدرسہ جامعہ مدنیہ لے گئے جہاں بعد نماز ِمغرب حضرت نے مسجد میں موجود لوگوں کے سامنے مختصر بیان فرمایا،گول چوک مسجد کے خطیب قاری سعید صاحب نے حضرت سے ملاقات کی بیان کے بعد جامعہ محمودیہ عیدگاہ تشریف لے گئے۔ جامعہ بیت الصالحات للبنات کے مہتمم حاجی جاوید اقبال صاحب دُعاء خیر کے لیے اپنے مدرسہ لے گئے جہاں حضرت نے مدرسہ کی تعمیرو ترقی کے لیے دُعا کی۔ بعد نماز ِعشاء مدرسہ کے طلباء کو والدین کے حقوق کے بارے میں ترغیب دی ۔ بعد اَزاں قاری سعید صاحب کے اصرار پر چند منٹ کے لیے گول چوک جامع مسجد عثمانی تشریف لے گئے۔ بچوں سے والدین کے حقوق کے بارے میں چند بات کیں۔ رات نوبجے حضرت صاحب جامعہ مسجد فاروقیہ صمد پورہ کے جلسہ گاہ پہنچے جہاںختم ِ نبوت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مرزا غلام احمد دجال کے فتنوں کے بارے میں آگاہ کیا، بیان کے بعد ختم ِ نبوت والوں کی طرف سے کھانے کی دعوت تھی۔ حضرت کھانا تناول فرما کر واپس رائیونڈ کے لیے روانہ ہوئے اور رات ایک بجے بخیریت گھر پہنچے ،والحمدللہ۔ قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ انوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ ارسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ انوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی ادارہ سے وابستہ ہے اس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اور اس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی ارسال فرمادیں اوردیگر احباب کوبھی اس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں ۔(ادارہ)