ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2010 |
اكستان |
|
خواب میں دو فرشتوں کے ذریعہ جادُو کی اطلاع : تھا کون وہ (خبر دینے والا) تو دو فرشتے(آپ کے خواب میں) اللہ نے بھیجے(انہوں نے باہم) گفتگو کی اِس گفتگو میں صاف پتہ چل گیا تھا رسول اللہ ۖ کہ کس نے کیا ہے مَنْ طَبَّہُ تو لبید ابن ِ اعصم یہودی نے کیا ہے ،کہاں ہے وہ بِئْرِ ذِیْ اَرْوَانْ میں ہے ،کس کس چیز میں ہے؟ اِن اِن چیزوں میں ہے مُشْط ہے مُشَاطَہ ْہے اَور جُبِّ طَلْعِ نَخْلَةِ ذَکَرٍ ١ مذکر کھجور کے خوشے کا خول وہ لے کر اُس میں یہ چیزیں کی گئیں وہاں جناب تشریف لے گئے اَور وہاں سے وہ چیزیں نکال لیں۔ جہالیت کے عملیات شرکیہ ہیں اِسلامی دَور کے نہیں : تو اِن چیزوں سے استدلال کیا جاتا ہے کہ جو بھی کلمات ممانعت کے آئے ہیں اَور اُن میں بتایا گیا ہے کہ یہ کام شرک ہیں وہ وہ ہیں کہ جو زمانۂ جاہلیت میں ہوا کرتے تھے زمانۂ اِسلام میں پھر جو چیزیں ہونے لگیں اُن کے بارے میں یہ نہیں ہے کہ اُنہیں شرک سمجھا جائے بلکہ وہ جائز ہیں۔ جادُو سے ہونے والی مردانہ کمزوری کا علاج : اَور رسول اللہ ۖ نے جادُو کا علاج بھی بتلایا ہے وہ بھی حدیثوں میں آتا ہے کہ سورہ ٔ فلق و سورۂ ناس اَور آیة الکرسی یہ پڑھتے جائیں بیری کے پتے لے لیں سات اُن کو کوٹتے جائیں اَور یہ پڑھتے جائیں پھراُس کے بعد کچھ پی لیں اَور نہالیں تین دن ایسے کرلیں تو یہ خاص علاج ہے خاص طرح کے جادُو کا اُس میں یہ بھی تعلیم فرمائی گئی۔ علاج تدبیر ہے شفاء صرف اللہ دیتا ہے : تو آقائے نامدار ۖ نے علاج کے سلسلے میں دوائیں بھی بتلائی ہیں اور یہ بھی فرمایاہے تَدَاوَوْا دوا کرو تو اِس کو استحباب کا درجہ دیا جاتا ہے یا سنت کا مگر علاج ِظاہری اَور تدابیر کومطلقًا شافی سمجھ لینا تو یہ غلط ہے شفاء اللہ تعالیٰ دیتا ہے اَلبتہ ظاہری اَسباب میں ایک چیز کا اختیار کرنا یہ جائز ہے اَور ٹھیک ہے اِس کو منع نہیں فرمایا گیا۔اَور اِسی طرح یہ دُوسرے طریقۂ علاج جو ہیں دوائوں سے ہٹ کر جھاڑپھونک کے ذریعے اُس میں ١ بخاری شریف ص ٨٥٧ و ٨٥٨