Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2010

اكستان

39 - 64
کا طریقہ یہ ہے کہ جس دِن بچہ پیدا ہو اُس سے ایک دِن پہلے عقیقہ کردے یعنی اگر جُمعہ ہو تو جمعرات کو عقیقہ  کر دے اَور اگر جمعرات کو پیدا ہو تو بدھ کو کرے چاہے جب کرے حساب سے وہ ساتواں دِن پڑے گا۔ 
٭  جس جانور کی قربانی جائز نہیں اُس کا عقیقہ بھی درُست نہیں اَور جس جانور کی قربانی درُست ہے اُس کا عقیقہ بھی درُست ہے۔ 
٭  عقیقہ کا گوشت چاہے کچا تقسیم کردے چاہے پکاکر بانٹے چاہے دَعوت کرکے کھلادے سب درُست ہے اَور عقیقہ کا گوشت باپ، دادا، نانا،نانی وغیرہ سب کو کھلانا درُست ہے۔ (بہشتی زیور ٣/١٦٤ ) 
عقیقہ کی مشروعیت اَور اُس کی حکمت  : 
اہل ِ عرب اپنی اَولاد کا عقیقہ کیا کرتے تھے۔ عقیقہ میں بہت سب مصلحتیں تھیں اِس لیے آنحضرت  ۖ  نے اِس کو برقرار رکھا خود بھی اِس پر عمل کیا اور دُوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دی۔
٭  عقیقہ کی مصلحتوں میں سے ایک مصلحت یہ ہے کہ اَولاد کے نسب کی اشاعت ہوتی ہے۔ 
٭  نیز اِس میں سخاوت کے معنٰی پائے جاتے ہیں۔ 
٭  نصرانیوں میں جب کسی کے بچہ ہوتا تھا تو زَرد پانی سے رَنگا کرتے تھے کہ اِس کی وجہ سے بچہ نصرانی ہوجاتا ہے۔ پس مناسب معلوم ہوا کہ ملت ِ حنیفیہ یعنی دین ِ محمدی میں اُن کے اِس فعل کے مقابلہ میں کوئی فعل پایا جائے جس سے اِس لڑکے کا حنیفی اَور ملت ِ ابراہیمی کا تابع ہونا معلوم ہو۔ (المصالح العقلیہ) 
ساتویں رَوز سے پہلے عقیقہ نہ ہونے کی وجہ  : 
عقیقہ ساتویں روز کی تخصیص اِس لیے ہے کہ وِلادت اَور عقیقہ میں کچھ فاصلہ ہونا ضروری ہے  کیونکہ پورا خاندان زچہ بچہ کی خبرگیری میں مصروف رہتے ہیں۔ پس ایسے وقت میں یہ مناسب نہیں ہے کہ اُن کو عقیقہ  کا حکم دیکر اُن کا کام اَور زیادہ کردیا جائے۔ نیز بہت سے لوگوں کو اُسی وقت بکرے دستیاب نہیں ہو  سکتے بلکہ تلاش کرنے کی حاجت ہوتی ہے اگر پہلے ہی روز عقیقہ مسنون کیا جائے تو لوگوں کو دِقت (پریشانی) ہو۔ لہٰذا سات روز کا فاصلہ ایک کافی مدت ہے اَور ساتویں روز نام رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ اِس سے پہلے لڑکے  کا نام رکھنے کی کیا ضرورت ہے بلکہ نام رکھنے میں بھی مہلت چاہیے تاکہ خوب غور و فکر کے بعد اچھا نام رکھا جائے ایسا نہ ہو کہ عجلت کی وجہ سے کوئی خراب نام مقرر کردیں۔ (المصالح العقلیہ ص ٢/٢٤٨) 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 اَثرات کا دفعیہ جائز ہے : 7 3
5 جھاڑ کا ترجمہ نہیں کیا جاتا : 8 3
6 قرآنی آیات یا سورة کو بطور ِ جھاڑ پڑھا جا سکتا ہے : 9 3
7 ضرورت کی وجہ سے صحابی کا بِلا معاوضہ جھاڑ سے اِنکار : 9 3
8 ذہنوں میں جھاڑ پھونک کی قباحت کی وجہ : 10 3
9 دَم کرنے کی اُجرت جائز ہوئی یا نہیں : 10 3
10 نبی علیہ السلام کا جواب : 10 3
11 خود آپ ۖ نے مدفون جادُو کو نکال کر بے اَثر کیا : 11 3
12 جادُو کو جادُوگر پر پَلٹ دینا : 11 3
13 خواب میں دو فرشتوں کے ذریعہ جادُو کی اطلاع : 12 3
14 جہالیت کے عملیات شرکیہ ہیں اِسلامی دَور کے نہیں : 12 3
15 جادُو سے ہونے والی مردانہ کمزوری کا علاج : 12 3
16 علاج تدبیر ہے شفاء صرف اللہ دیتا ہے : 12 3
17 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
18 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 17
19 علمی مضامین 17 1
20 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار 17 19
21 جمعیة علماء ِہند کافیصلہ : پورا ہندوستان ہمارا پاکستان ہے 17 19
22 مجلس ِعاملہ اِجلاس سہارنپور کے منظور کردہ فارمولا کی چند دفعات 21 19
23 تصویر کا دُوسرا رُخ - علامہ شبیر احمد صاحب عثمانی رحمة اللہ علیہ : 23 19
24 پاکستان کا علامہ عثمانی کا مجوزہ نقشہ : 24 19
25 پاکستان کا نظامِ حکومت 25 19
26 قائداعظم کی سیاسی منزلیں : 27 19
27 موجودہ پاکستان - ایک سوال ؟ : 28 19
28 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 33 1
29 حضرت حَفصہ رضی اللہ عنہا 33 28
30 حرمِ نبوت میں آنا : 33 28
31 مصاحبت ِرسول اللہ ۖ : 34 28
32 ایک واقعہ : 35 28
33 واقعہ طلاق اَور رُجوع : 36 28
34 ایک دِل لگی کا واقعہ : 36 28
35 عبادت : 37 28
36 وفات 37 28
37 تربیت ِ اَولاد 38 1
38 عقیقہ کا بیان : 38 37
39 عقیقہ کی مشروعیت اَور اُس کی حکمت : 39 37
40 ساتویں رَوز سے پہلے عقیقہ نہ ہونے کی وجہ : 39 37
41 لڑکے میں دو بکرے اَور لڑکی میں ایک بکرا ہونے کی حکمت : 40 37
42 بچہ کے سر کے بال کے برابر چاندی صدقہ کرنا : 40 37
43 عین ذبح کے وقت بچہ کے سر کے بال مونڈھنا ضروری نہیں : 41 37
44 عقیقہ کے موقع پر بال مونڈتے وقت لین دین کی رسم : 41 37
45 سُسرال والوں کی طرف سے جوڑے وغیرہ دینے کی رسم : 42 37
46 وفیات 42 1
47 اَنگریزی کا جادُو 43 1
48 گلدستہ ٔ اَحادیث 48 1
49 نمازی کے سامنے سے گزرنے کا گناہ : 48 48
50 مسجد ِنبوی شریف میں چالیس نمازیں باجماعت پڑھنے کا ثواب : 49 48
51 مسجد میں چالیس دِن تکبیر اُولیٰ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھنے کا ثواب : 49 48
52 اِسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ 50 1
53 دینی مسائل 53 1
54 ( اَولاد کی پرورش کا بیان ) 53 53
55 پرورِش کا حق کس کو ہے؟ : 53 53
56 پرورش کے حق کی مندرجہ ذیل شرائط ہیں : 53 53
57 ماں باپ کو بچے سے ملنے کا حق : 55 53
58 تقریظ وتنقید 56 1
59 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter