ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2010 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ض ض ض ١١ فروری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب شیخ نجم الدین صاحب کی والدہ صاحبہ کے جنازہ میں شرکت کے لیے جڑانوالہ تشریف لے گئے۔مرحومہ کے صاحب زادگان کی خواہش پر حضرت نے نماز ِ جنازہ پڑھائی ۔ بعد اَزاں مرکزی جامع مسجد جڑانوالہ کے خطیب مولانا ماجد صاحب کے اِصرار پر چند منٹ کے لیے اُن کے گھر تشریف لے گئے۔ بعد نماز ِ عصر جڑانوالہ سے واپس روانہ ہوئے اَور رات نوبجے بخیریت گھرپہنچ گئے۔ ١٣ فروری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب ختم ِ نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے شیرشاہ کالونی تشریف لے گئے جہاں آپ نے ختم ِ نبوت کے موضوع پر مختصر بیان فرمایا اَور اِختتامی دُعا کرائی۔ ١٤ فروری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب مولانا اَشرف صاحب کے ہمراہ فاضل ِ جامعہ مفتی صدیق صاحب کی تعزیت کے لیے قصور تشریف لے گئے جہاں آپ نے اُن کے بچوں سے تعزیت کی۔ رُوداد ِ سفر حضرت مہتمم صاحب : ( بقلم : شریک ِسفربھائی اِنعام اللہ متعلم جامعہ مدنیہ جدید) ١٩ فروری کوشیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب الحاج محمدعلی شمسی صاحب کے اِصرار پر اُن کی بیٹی کے نکاح میںشرکت کی غرض سے بذریعہ ریل گاڑی سکھر کے لیے روانہ ہوئے ،ظہرکے قریب جب ریل گاڑی رحیم یار خان اسٹیشن پر رُکی تو ہمارے جامعہ میں پڑھے ہوئے طالب علم محمد علی صاحب حضرت سے ملاقات کے لیے منتظر تھے، ریل گاڑی صرف دو منٹ رُکی اِس لیے حضرت نے اُتر کر مصافحہ پر اِکتفاکیا ،آگے صادق آباد اسٹیشن پر ہمارے جامعہ کے ایک اَور طالب علم خدا بخش صاحب کے بھائی قاری سلمان صاحب اَور اُن کے رفقاء حضرت سے ملاقات کے لیے منتظر تھے ریل گاڑی صرف دو منٹ رُکی، دُعائے خیر کے بعد آگے روانگی ہوئی ،سفر کی آخری منزل پر الحاج محمد علی شمسی صاحب اَور محمد عثمان شمسی صاحب حضرت کو لینے کے لیے