ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2010 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) علاج معالجہ کر لینا چاہیے مگر شفاء صرف اللہ دیتا ہے تعویذات پر ابن ِ مسعود اور اُن کی اہلیہ میں مکالمہ،جنات اور جادُو کا دفعیہ جائز ہےزمانہ ٔجاہلیت کے تعویذات اَور جھاڑ پھونک شرکیہ چیزیں ہیں اِسلام کے زمانہ کی جائز ہیں مدفون جادُو کو نکال کر بے اَثر کرنا ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب )(کیسٹ نمبر 61 سا ئیڈ A 22 - 08 - 1986) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! حدیث شریف میں بتلایا گیا ہے یہ کہ دَوا کی جائے، دوائوں میں یہ ذکر آتا ہے کہ فلاں دَوا اَور نام لیے گئے کہ اُس کی یہ تاثیر ہے ایک طریقۂ علاج دُنیا میں چلا آرہا ہے تعویذات وغیرہ کے ذریعے سے بھی، پہلے زمانے میں جو تعویذات ہوتے تھے وہ تو کفریہ کلمات پر مشتمل تھے رسولِ کریم علیہ الصلٰوة والتسلیم نے منع فرمادیا کہ اِن کا استعمال نہ کرو۔ حضرتِ عبد اللہ ابن ِ مسعود رضی اللہ عنہما کی اہلیہ محترمہ ہیں اُن کا اسم ِ گرامی ہے زینب وہ فرماتی ہیں کہ عبد اللہ آئے اُنہوں نے میری گردن میں ایک دھاگا دیکھا پوچھنے لگے یہ کیا ہے میں نے عرض کیا کہ یہ دھاگا ہے پڑھاگیا ہے اِس پر،کہنے لگیں کہ اُنہوں نے لیا اَور اُسے کاٹ دیا اِرشاد فرمایا کہ تم عبد اللہ کے