ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2010 |
اكستان |
|
تقریظ وتنقید نام کتاب : دلیل الفالحین شرح اُردو ریاض الصالحین (پانچ جلد) مترجم : مولانا شمس الدین صاحب سائز : ٨/٢٠٣٠ ناشر : مکتبة العلم اُردوبازر لاہور قیمت : درج نہیں شارح مسلم علامہ نووی کی کتاب ''ریاض الصالحین'' کسی تعارف کی محتاج نہیں، قدیمًا و حدیثًا علماء عرب و عجم اِس کی شروحات لکھتے رہے ہیں اِس کی ایک ضخیم شرح گیارہویں صدی کے بزرگ شیخ محمد علی بن محمد علّان صدیقی شافعی نے تحریر فرمائی تھی جس کا نام اُنہوں نے ''دلیل الفالحین لطُرق ریاض الصالحین '' رکھا تھا، اِس وقت ہمارے پیش ِ نظر اِسی ''دلیل الفالحین'' کا اُردو ترجمہ ہے۔ یہ ترجمہ مولانا شمس الدین صاحب فاضل جامعہ اَشرفیہ نے کیا ہے، کیونکہ شرح کی اَصل عربی عبارت نہیں دی گئی صرف ترجمہ دیا گیا ہے اِس لیے اِس ترجمہ کے بارے میں کچھ کہنا تو مشکل ہے تاہم شرح کے ترجمہ سے طلباء کے لیے اصل کتاب کا حل ضرور آسان ہوگیا ہے، بہت سے مقامات پر کتابت کی غلطیاں نظر آئیں اگر آئندہ اَیڈیشن میں تصحیح کردی