ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2010 |
¾اكستان Ù |
|
سکھر اسٹیشن پر موجود تھے، دونوں نے اِس موقع پر اِنتہائی خوشی ومسرت کا اِظہار فرمایا۔ مغرب کی نماز قیام گاہ ڈیسنٹ گیسٹ ہاؤس میں اَدا کی اَور رات کا قیام بھی یہیں ہوا۔ اگلے روز دوپہر گیارہ بجے کے قریب حضرت صاحب مدرسہ حمادیہ مظہرالعلوم کے مہتمم مولانا مراد صاحب سے ملاقات کے لیے تشریف لے گئے جہاں اُن کے بڑے بیٹے مولانا محمدراشد صاحب سے معلوم ہوا کہ وہ سفر پر تشریف لے گئے ہیں لیکن مولانا راشد صاحب نے ضیافت کرنا چاہی مولانا راشد صاحب کے اصرار پر حضرت نے بعد نماز ِ عصر کا وقت دیا چونکہ نکاح اللہ والی مسجد میں منعقد ہونا تھا اِس لیے حضرت نے جمعہ کی نماز اللہ والی مسجد میں ادا کی ،بعد نماز ِجمعہ نکاح میں شرکت کی ۔اَمروٹ شریف کے سجادہ نشین جناب سیّد سراج احمد شاہ صاحب مدظلہم بھی حضرت صاحب کی سکھر میں تشریف آوری پر اَمروٹ شریف سے روانہ ہوچکے تھے، بعد نماز ِ عصر تشریف لے آئے ، حضرت سے ملاقات کی اسی دوران مولانا راشد صاحب بھی پہنچ گئے اَوردونوں حضرات کو اپنے مدرسہ لے گئے۔ سکھر شہر میں جمعیت علماء ِاِسلام کے کارکن حضرت صاحب سے ملاقات کے لیے مدرسہ ہذا میں آچکے تھے جن میںمولانا عارف الحسنی صاحب مولانا محمد صالح اَنڈر جنرل سیکٹری بنو عاقل ، مولانا اَردھی بخش صاحب، مولانا عبدالعزیز صاحب قابل ِ ذکر ہیں۔حضرت کے سامنے سکھر شہر میں جمعیت علمائِ اسلام کے کام کی کارگزاری بیان کی کام میں تیزی اَور اچھی کار گردگی کو سن کر حضرت نے خوشی اَور اطمینان کا اظہار فرمایا۔ مولانا مراد صاحب نے حضرت صاحب کی تشریف آوری پر اُن کا دِلی شکریہ اَدا کیا۔ بعد نماز ِ مغرب کچھ دیر بیٹھ کر حضرت نے اپنے میزبانوں سے اجازت چاہی ۔حضرت سیّد سراج احمد صاحب مدظلہم نے راستہ خراب ہونے کے و جہ سے حضرت سے اجازت چاہی ،حضرت نے بخوشی رُخصت کیا۔رات دس بجے کے قریب شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ شمسی صاحبان کے اصرار پر حضر ت صاحب نے اِسلام کی دیگر اَدیان پر برتری کے موضوع پر مختصر بیان فرمایا، بعد اَزاں رات گئے بذریعہ تیزگام اَوکاڑہ کے لیے واپسی ہوئی۔ دوپہر ایک بجے کے قریب اَوکاڑہ اسٹیشن پہنچے جہاںقاری محمود انور صاحب اَور مولانا محمد مدنی صاحب نے حضرت کا استقبال کیا اَور جامع مسجد عثمان غنی لے گئے۔ ظہر کی نماز اَدا کرنے کے بعد کھانا تناول فرما کر کچھ دیر کے لیے آرام فرمایا۔عصر سے لے کر عشاء تک کا وقت ہمارے پاس موجود تھا۔ قاری محمود اَنور