ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2010 |
¾اكستان Ù |
|
قیمت : ٨٠ مرکزی اشاعت التوحید والسنہ کے بانی علامہ احمدسعید چتروڑ گڑھی نے حدیث ِ پاک کی مرکزی کتاب بخاری شریف اَور اُس کے رُواة کے خلاف ایک زہریلی کتاب ''قرآن مقدس اَور بخاری محدِّث'' لکھی تھی جس میں اِنتہائی دجل وتلبِیس سے کام لیا گیا تھا۔ اِس کتاب کی اشاعت پر علمی حلقوں میں طبعی طور پرہیجان پیدا ہوا جس کے سبب چتروڑ گڑھی صاحب کو جیل جانا پڑا۔ مختلف علماء نے فورًا اِس کتاب کا تعاقب کیا اوراِس کے جوابات لکھے۔ حضرت مولانا عبدالقدوس قارِن صاحب زید مجدہم شکریہ کے مستحق ہیں کہ اُنہوں نے بھی اپنے خاص طرز ِتحریر سے اِس کے تار وپود کو بکھیرا اَور ''امام بخاری کا عادلانہ دفاع'' کے نام سے اِس کا بہترین رَد لکھا، اللہ تعالیٰ موصوف کوجزائے خیر عطافرمائے اَور وہ ہمیشہ حق کے دفاع کا فریضہ انجام دیتے رہیں، علماء و طلباء اِس کتاب سے ضرور استفادہ فرمائیں ۔ نام کتاب : اِنتخابات شرح اُردو مرقات تصنیف : مولانا حافظ محمد حفیظ الرحمن مسرت صفحات : ٢٢٤ ناشر : مکتبہ اِصلاح و تبلیغ مارکیٹ ٹاور حیدر آباد قیمت : درج نہیں مولانا فضل امام خیر آبادی (م : ١٢٤٠ھ/١٨٢٤ئ) کی فنِ منطق میں معروف کتاب ''مرقات '' مدارس میں داخل ِ درس ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ''انتخابات'' اِسی کی اُردو شرح ہے، کتاب کا طرز اِس طرح ہے کہ مصنف اُوپر جلی قلم متن دیتے ہیں پھر ترجمہ درج کرتے ہیں اَور اُس کے بعد آسان تشریح۔اِس طرح کتاب کو سمجھنا سہل ہوجاتا ہے۔ نام کتاب : علم النحو تصنیف : حضرت مولانا مشتاق احمد صاحب چرتھائولی