Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2010

¾اكستان Ù

44 - 64
سامنے منہ دِکھانے کے قابل نہ سمجھیں گے لیکن جب شہر میں باکسنگ کا مقابلہ ہوگا یا کوئی ہیوی ویٹ چیمپئن آجائے گا تو اُن کا تماشا دیکھنا تہذیب وروشن خیالی میں داخل، کہیں چوری چھپے ''نوٹنکی'' دیکھنے کھڑے ہوجائیے تو خود آپ کی ثقافت اَور وضع داری آپ پر لاحول پڑھنے لگے لیکن تھیٹر میں آدھی آدھی رات       بے تکلف بسر کیجیے کہ ''ڈراما'' جیسے فن شریف کی شرافت و عظمت میں کس کو کلام ہوسکتا ہے؟ 
اپنے دیس کے کسی بھانڈ، کسی سازندہ، کسی ڈھاڑی سے اگر آپ کی شناسائی ہے تو اُس کا ذکر آپ اپنے دوستوں اَور بے تکلف ہم عصروں کے سامنے بھی کچھ جھینپ کر ہی کرتے ہیں لیکن غیر ملکی آرٹسٹوں کے کمالات اَور آرٹ کی جتنی بھی چاہے دَاد دیجیے........ بھری محفلوں، بزرگوں اَور اُستادوں کے مجمع اَور اخبارات کے صفحات میں آپ کی نقالی ہی کو دادملتی جائے گی۔ ''نٹوں'' کا پیشہ بھی بھلا کوئی عزت کا پیشہ ہے اَور خدانخواستہ آپ کی کسی نٹ یا نٹنی سے ملاقات کیوں ہونے لگی لیکن وہی قلابازیاں کھانے والے جب سرکس والے اَور سرکس والیاں بن کر آپ کے سامنے آتے ہیں تو نہ آپ اُن سے ملنے میں شرماتے ہیں نہ تعلقات بڑھانے میں۔ 
جوئے یاجواریوں سے ظاہر ہے ہماری شرافت کو کیا تعلق ہو سکتا ہے؟ کوئی ہمیں جواری کہہ کر دیکھے اپنی جان اَور اُس کی جان ایک کر دیں۔ لیکن گھوڑ دوڑ کے دِنوں اَور میلے کی راتوں میں دن دہاڑے اَور بجلی کی روشنی میں یہی ذِلت ہمارے لیے عین عزت بن جاتی ہے۔ بڑے بڑے رئیس اَور معزز نہ جوئے کی بازی لگاتے ہوئے شرماتے ہیں اَور نہ اپنے کو ریس بازکہلاتے ہوئے۔چوک میں کسی حلوائی کی دُکان سے پوری مٹھائی اپنے ہاتھ سے خریدے تو نظریں بچا بچا کر لیکن حضرت گنج میں ویلر یو کی دُکان کے سامنے اپنی موٹر کھڑی کر کے کیک و پیسٹری کی خریداری بہ نفس نفیس بِلا جھجھک فرمائیے، اِس لیے کہ ''ویلر یو '' حلوائی نہیں، کنفیکشز ہے۔ کسی چوراہے پر شربت والے کی دُکان سے فالودے کا گلاس خریدنا آپ کی خودداری کے منافی لیکن حضرت گنج میں صاحب کی جگمگاتی دُکان پر آئسکریم نوش فرمانا آپ کی عزت اَور شان کے عین مطابق۔ 
کسی نان بائی کی دُکان کا نام اگر''ریستوران'' پڑجائے تو وہی عار فخر میں تبدیل ہوجائے، ''نائی'' بیچارہ جب تک محض نائی ہے یا حجام، اُس کے اُسترے اَور کسوت کے آگے سر جھکانا آپ کیوں کرگوارا فرما سکتے ہیں لیکن وہی جب اپنے کو''ہیئر ڈریسر'' کہلانے لگے اَور اپنے چوراہے کی دُکان پر ''ہیئرکٹنگ سیلون '' کا تختہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 اَثرات کا دفعیہ جائز ہے : 7 3
5 جھاڑ کا ترجمہ نہیں کیا جاتا : 8 3
6 قرآنی آیات یا سورة کو بطور ِ جھاڑ پڑھا جا سکتا ہے : 9 3
7 ضرورت کی وجہ سے صحابی کا بِلا معاوضہ جھاڑ سے اِنکار : 9 3
8 ذہنوں میں جھاڑ پھونک کی قباحت کی وجہ : 10 3
9 دَم کرنے کی اُجرت جائز ہوئی یا نہیں : 10 3
10 نبی علیہ السلام کا جواب : 10 3
11 خود آپ ۖ نے مدفون جادُو کو نکال کر بے اَثر کیا : 11 3
12 جادُو کو جادُوگر پر پَلٹ دینا : 11 3
13 خواب میں دو فرشتوں کے ذریعہ جادُو کی اطلاع : 12 3
14 جہالیت کے عملیات شرکیہ ہیں اِسلامی دَور کے نہیں : 12 3
15 جادُو سے ہونے والی مردانہ کمزوری کا علاج : 12 3
16 علاج تدبیر ہے شفاء صرف اللہ دیتا ہے : 12 3
17 ملفوظات شیخ الاسلام 14 1
18 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 14 17
19 علمی مضامین 17 1
20 قیام ِ پاکستان اَور مسلمانانِ بر ِ صغیر کے لیے علمائِ دیو بند کا بے داغ کردار 17 19
21 جمعیة علماء ِہند کافیصلہ : پورا ہندوستان ہمارا پاکستان ہے 17 19
22 مجلس ِعاملہ اِجلاس سہارنپور کے منظور کردہ فارمولا کی چند دفعات 21 19
23 تصویر کا دُوسرا رُخ - علامہ شبیر احمد صاحب عثمانی رحمة اللہ علیہ : 23 19
24 پاکستان کا علامہ عثمانی کا مجوزہ نقشہ : 24 19
25 پاکستان کا نظامِ حکومت 25 19
26 قائداعظم کی سیاسی منزلیں : 27 19
27 موجودہ پاکستان - ایک سوال ؟ : 28 19
28 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 33 1
29 حضرت حَفصہ رضی اللہ عنہا 33 28
30 حرمِ نبوت میں آنا : 33 28
31 مصاحبت ِرسول اللہ ۖ : 34 28
32 ایک واقعہ : 35 28
33 واقعہ طلاق اَور رُجوع : 36 28
34 ایک دِل لگی کا واقعہ : 36 28
35 عبادت : 37 28
36 وفات 37 28
37 تربیت ِ اَولاد 38 1
38 عقیقہ کا بیان : 38 37
39 عقیقہ کی مشروعیت اَور اُس کی حکمت : 39 37
40 ساتویں رَوز سے پہلے عقیقہ نہ ہونے کی وجہ : 39 37
41 لڑکے میں دو بکرے اَور لڑکی میں ایک بکرا ہونے کی حکمت : 40 37
42 بچہ کے سر کے بال کے برابر چاندی صدقہ کرنا : 40 37
43 عین ذبح کے وقت بچہ کے سر کے بال مونڈھنا ضروری نہیں : 41 37
44 عقیقہ کے موقع پر بال مونڈتے وقت لین دین کی رسم : 41 37
45 سُسرال والوں کی طرف سے جوڑے وغیرہ دینے کی رسم : 42 37
46 وفیات 42 1
47 اَنگریزی کا جادُو 43 1
48 گلدستہ ٔ اَحادیث 48 1
49 نمازی کے سامنے سے گزرنے کا گناہ : 48 48
50 مسجد ِنبوی شریف میں چالیس نمازیں باجماعت پڑھنے کا ثواب : 49 48
51 مسجد میں چالیس دِن تکبیر اُولیٰ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھنے کا ثواب : 49 48
52 اِسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ 50 1
53 دینی مسائل 53 1
54 ( اَولاد کی پرورش کا بیان ) 53 53
55 پرورِش کا حق کس کو ہے؟ : 53 53
56 پرورش کے حق کی مندرجہ ذیل شرائط ہیں : 53 53
57 ماں باپ کو بچے سے ملنے کا حق : 55 53
58 تقریظ وتنقید 56 1
59 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter