ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2009 |
اكستان |
|
وفیات موت العَالِم موت العالَم گزشتہ دنوں دار العلوم اِسلامیہ عربیہ شیر گڑھ ضلع مردان کے مہتمم اور شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد احمد صاحب انتقال فرما گئے اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ حضرت مولانا محمد احمد صاحب ١٩٢٠ء میں ضلع مردان کے ایک گاؤں قطب گڑھ میں پیدا ہوئے۔ حصول تعلیم کے بعد شیر گڑھ میں مدرسہ قائم کیا جو آپ کے حسن ِ اہتمام اور اعلیٰ صلاحیتوں کے باعث ملک کے معروف مدارس میں شمار ہونے لگا۔ حضرت مولانا اپنے قائم کردہ مدرسہ ہی میں تعلیم و تدریس میں مصروف تھے کہ نوے برس کی عمر میں آپ کا انتقال ہوگیا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ء ہے کہ وہ حضرت مولانا کی حسنات کو قبول فرماکر اُنہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کے لگائے ہوئے گلشن کو تا دیر قائم رکھے نیز آپ کے پسماندگان کو صبر ِ جمیل عطا فرمائے۔ جناب قاری قیام الدین صاحب الحسینی کی والدہ صاحبہ طویل علالت کے بعد کلور کوٹ میں اِنتقال فرما گئیں۔ ٢٤جون کو جامعہ محمدیہ چوبرجی کے مدرس مولانا محمد اُویس صاحب کی والدہ صاحبہ ہری پور میں انتقال فرما گئیں۔ ١٩جون کو کریم پارک کے جناب محمد سہیل و محمد شعیب برادران کی والدہ صاحبہ انتقال کر گئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسما ندگان کو صبر جمیل نصیب ہو۔جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کرایا گیا ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے،آمین۔