ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2009 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ١٢ جمادی الثانی١٤٣٠ /٦جون ٢٠٠٩ء کوشیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے تشریف لے گئے اور٣رجب المرجب/ ٢٦جون کو بخیریت کراچی واپسی ہوئی ۔حضرت نے ٢٨ جون کوکراچی میں مدرسہ تعلیم القرآن شریفیہ کی اکتالیسویں تقریب تکمیل حفظ و ناظرہ قرآن کریم میں شرکت کی،اِسی روز پشاور کے لیے روانہ ہو گئے،بعد اَزاں ٢٩جون کو بخیریت لاہور واپسی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کے اِس سفر کو اپنی بار گاہ میں قبول فرمائے۔آمین۔ ١١ جون دو پہر 12 بجے حضرت مولانا عبد العزیز صاحب (خطیب لال مسجد ا سلا م آباد ) جامعہ میں تشریف لائے اور جامعہ کے طلباء سے خطاب فرمایا۔ ١١ جون دو پہر 1 بجے حضرت مولانا محمد اکرم صاحب طوفانی (سیکرٹری عالمی مجلس تحفظ ختم ِ نبوت) جامعہ مدنیہ جدید میں تشریف لائے اور ختم ِ نبوت کے موضوع پر بیان فرمایا۔ ٢٣ جون کومولانا راؤ محمد سلیم صاحب دامت برکاتہم(نواسہ حضرت رائے پوری ) جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور اساتذہ سے ملاقات فرمائی اور بعدنماز ِ عصر بیان فرمایا۔ ٧ رجب المرجب مطابق یکم جولائی بروز بدھ جامعہ مدنیہ جدیدمیں ختم ِبخاری شریف کے موقع پر ایک تقریب کا اِنعقاد ہوا۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاںصاحب مدظلہم نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھاکر مختصر بیان فرمایا اور دُعاء فرمائی۔ جامعہ مدنیہ جدید میں جمادی الاخری کے آخری عشرہ میںسالانہ امتحانات منعقد ہوئے۔ ٨رجب المرجب١٤٣٠ھ /٢ جولائی ٢٠٠٩ء کو تقریب ختم بخاری کے بعد جامعہ مدنیہ جدید میں سالانہ تعطیلات ہوئیں۔ ٢٤رجب المرجب ١٤٣٠ھ مطابق ١٨جولائی٢٠٠٩ء کو جامعہ مدنیہ جدید میں وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ اِمتحانات ہوں گے۔