ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2009 |
اكستان |
|
جب نبی کریم ۖ رجب کے مہینے کا چاند دیکھتے تو یہ دُعا فرمایا کرتے تھے : '' اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ ''(مشکٰوة ص١٢١ باب الجمعة فصل ثالث ۔ مجمع الزوائد ج٢ ص١٦٥، مسند بزار، طبرانی کبیر ، بیہقی فی شعب الایمان وضعفہ ) '' اے اللہ !ہمارے لیے رجب اورشعبان کے مہینوں میں برکت عطا فرمائیے اورہمیں رمضان کے مہینے تک پہنچا دیجیے۔'' یعنی ان مہینوں میں ہماری طاعت وعبادت میں برکت عطا فرما اورہماری عمر لمبی کرکے رمضان تک پہنچا تاکہ رمضان کے اعمال روزہ اور تراویح وغیرہ کی سعادت حاصل کریں۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضور ۖ نے رجب اورشعبان کے مہینوں میں برکت ہونے کی دعا فرمائی ہے ، توحضور ۖ کے اس ارشاد سے رجب اورشعبان کے مہینے کا برکت والا ہونا ظاہر ہوا ۔(رسالہ ''شعبان المعظم'' ص٦٧، مرتبہ حافظ تنویر احمد شریفی صاحب الخطاط ، مضمون حضرت مفتی محمد عاشق الہٰی صاحب بلند شہری) رجب کی پہلی رات کی فضیلت : اور کیونکہ یہ مہینہ مبارک مہینہ ہے ،اور حضور ۖ اس مہینہ کا چاند دیکھ کر برکت کی دعا بھی فرماتے تھے، اسی وجہ سے اس بابرکت مہینہ کی ابتدائی رات کو خاص فضیلت عطا ہوئی اوراِس میںدعا کی قبولیت کی زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے ، تاکہ اس بابرکت مہینہ کا آغاز ہی دعائوں کے ساتھ ہو، اورپھر پورے مہینے اِس دعا کی برکت قائم رہے۔ '' حضرت ابن ِعمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیںکی جاتی ، اور وہ جمعہ کی رات ، رجب کی پہلی رات ، نصف شعبان کی رات ، اور عیدین کی دونوں راتیں ہیں''۔ (عبدالرزاق ج ٤ ص ٣١٧۔ بیہقی فی شعب الایمان ج٢ ص١٣۔ فضائل ُالاوقات ص ٣١٢ باب فضل العید رقم الحدیث ١٤٩) ماہِ رجب میں روزے : گزشتہ تفصیل سے معلوم ہو گیا کہ رجب کا مہینہ عظمت وشرافت والے مہینوں میں سے ہے جن کو عربی