ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2009 |
اكستان |
|
ہے یہ جد اعلیٰ گویا شمار کیا گیا اِسلام کے دَور میں یہی گزرا، اَ ورنہ جالینوس اَورکون کون یہ لوگ پہلے تھے اِن کی جوارش بھی چلتی ہے جوارش جالینوس اُس کے بارے میں اُس کی رائے تھی کہ کوئی کھاتا رہے تو کبھی بوڑھا نہیں ہوگا صحیح اَجزاء مل جائیں تو اُس کے فوائد بہت ہیں یہ ٹھیک ہے اُس کی بھی ترکیبیں نکل آئیں کھانے سے پہلے کھاتا ہے کوئی آدمی دَس منٹ پہلے تو وہ تقریبًا وٹامن بی کا کام دیتا ہے جیسے اَب وٹامن بی سے کام لیتے ہیں۔ جن لوگوں کو اِس طب سے اَور انگریزی دوائوں سے واقفیت ہے وہ لوگ اِس طرح استعمال کرتے ہیں اِس کو۔تواگر اُس کے اَجزاء صحیح ملے ہوئے ہوں تو وہ مفید ترین دوائوں میں سے ہے۔ فراست سے تشخیص اَور علاج : اسلامی دَور میں یہ گزرے ہیں بوعلی سینا لیکن نہایت سمجھ دار آدمی تھے کسی بات پر بادشاہ ناراض ہوگیا اِنہیں اندیشہ ہوا کہ پکڑلے گا خفا ہوگیا ہے تو جیل میں ڈال دے گا یا ماردے گا یہ بھاگ گئے وہاں سے اَور اِنہیں انداز یہ ہوا کہ میں اَب اِتنی دُور آگیا ہوں کہ یہاں وہ نہیں ہے بادشاہ (جیسے علاقہ غیر ہو)۔ کہنے لگے کہ میں اپنی چھپی ہوئی جگہ سے نکل کر باہر شہر میں پہنچا تو دیکھا کہ ایک آدمی ہے اُس کے گرد ہجوم ہے بہت بڑا میں نے پوچھا کیا ہے؟ لوگوں نے کہا یہ کوئی حکیم ہے علاج کرتا ہے اَور صورت دیکھتے ہی پہچان لیتا ہے کہ یہ بیماری ہے۔اِنہوں نے کہا یہ بھی عجیب آدمی ہے اَور اِن کی ہی لائن کا تھا یہ فلسفی بھی تھے منطقی بھی تھے اَور طب کے بھی ماہر تھے اَور ذہن ایسا تھا کہ مطالعہ سے اِنہوں نے اِتنی ترقی کی تھی تو اِنہوں نے کہا یہ عجیب آدمی ہے اِسے دیکھنا چاہیے قریب جاکر۔ بہرحال یہ پہنچے قریب اُس کے کوئی شکایت تھی کوئی تکلیف تھی یا کیا تھا؟ بہرحال اِنہوں نے جب ذرا بھیڑ کم ہوئی تو بات کی اُس نے اِنہیں دیکھا سر سے پائوں تک پھر دیکھ کر اُس نے کہا آپ ٹھہریں ٹھہرالیا پھر اِن سے کہا کہ آپ بوعلی سینا تو نہیں ہیں اُنہوں نے کہا کہ ہاں میں بوعلی سینا ہی ہوں لیکن پہچانا کیسے آپ نے؟ اُس نے کہا کہ میں نے آپ کی کتابیں دیکھیں ہیں تو میرے ذہن میں یہ آیا کہ اِن کتابوں کو لکھنے والا اِس مزاج کا ہوگا جب اِس مزاج کا ہوگا تو اِس شکل کا ہوگا اِس رنگ کا ہوگا یہ اُس کا جُثّہ ہوگا وغیرہ۔ وہ جو میرے ذہن میں خاکہ آیا تھا اَب جب آپ نے بات کی تو مجھے یہ خیال آیا کہ وہ خاکہ منطبق ہورہا ہے آپ پر اِس واسطے میں نے آپ کو روک لیا۔ وہ کہنے لگا کہ چلو میرے ساتھ پھر نہلایا دُھلایا اَور اُس کے بعد بو علی سینا کو معلوم ہوا کہ ابھی