ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2009 |
اكستان |
|
حضرت کو لکھا '' کیا آپ کو رسول اللہ ۖ سے عشق نہیں ہے آپ یہاں کیوں نہیں آجاتے '' اِس پر حضرت نے اُنہیں جواب تحریر فرمایا کہ'' میری مثال ایک سپاہی کی سی ہے جس کو کسی مورچہ پر مقرر کر دیا گیا ہو اَب اگر سپاہی خود مور چہ چھوڑ کر ہیڈ کوارٹر آجائے کہ نہیں میں تو یہاں پر ڈیوٹی دُوں گا تو بجائے شاباشی کے اُس کو سزا کے طور پر کورٹ مارشل کر دیا جاتا ہے ،جی تو میرا بھی یہی چاہتا ہے مگر یہاں کی دینی خدمات کی وجہ سے اپنے کو روکے ہوئے ہوں۔'' یہی وجہ تھی کہ صحابہ کرام نے دین کی خاطر مدینہ منورہ سے دُور دراز کے سفر اختیار فرما کر اللہ تعالیٰ کے دین کو پوری دُنیا میں پھیلا دیا حالانکہ وہ سچے عا شق ِ رسول تھے اور مدینہ منورہ سے محبت رکھتے تھے۔ حال وارِد مدینہ منورہ٢٤جمادی الاخری جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور(١) زیر تعمیرمسجد حامد کی تکمیل(٢) طلباء کے لیے مجوزہ دَارالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں(٣) اَساتذہ اور عملہ کے لیے رہائش گاہیں(٤) کتب خانہ اور کتابیں (٥) زیر تعمیرپانی کی ٹنکی کی تکمیل ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اَجر ہے ۔