ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2009 |
اكستان |
|
کردیا ہوگا۔ اَللّٰھُمَّ اَرِنَا الْحَقَّ حَقًّا وَّارْزُقْنَا اتِّبَاعَہ وَاَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلًا وَّارْزُقْنَا اجْتِنَابَہ والسلام حامد میاں غفرلہ ١٦ ذی الحجہ ١٤٠١ ھ ١٧ اکتوبر ٨١ ء شنبہ میں تو آپ سے یہ چاہوں گا کہ آ پ خود اپنی اِس کتاب کا رد بھی لکھیں ،انشاء اللہ وہ آپ کے لیے بھی ذخیرۂ آخرت ہوگی اَور اگر میری گزارش سے یہ کام ہوجائے تو میرے لیے بھی ہوگی، خصوصًا اِس انداز ِ تحقیق کا ردِّ بلیغ فرمائیے۔ قلت اقول جیسا سار امضمون ہو سکتا ہے۔ والسلام بقیہ : دینی مسائل البتہ اگر خون بند ہونے پر اُس نے غسل کرلیا یا غسل تو نہیں کیا لیکن ایک نماز کا وقت گزر گیا یعنی ایک نماز کی قضا اُس کے ذمہ واجب ہوگئی۔ اِن دونوں صورتوں میں مرد کا اختیار جاتا رہا۔ اَب نکاح کے بغیر نہیں رکھ سکتا۔ مسئلہ : جس عورت سے ابھی صحبت نہ کی ہو خواہ تنہائی ہوچکی ہو اُس کو ایک طلاق دینے سے روک رکھنے کا اختیار نہیں رہتا بلکہ اُس کو جو طلاق دی جائے بائن پڑتی ہے۔ مسئلہ : اگر دونوں ایک جگہ تنہائی میں تو رہے لیکن مرد کہتا ہے کہ میں نے صحبت نہیں کی پھر اِس اقرار کے بعد طلاق دے دی تو اَب طلاق سے رُجوع کرنے کا اختیار اُس کونہیں۔