Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009

اكستان

57 - 64
دو وقت کی روٹی کا بھی کوئی وسیلہ نہیں رہا؟ آج آہ و بکا اَور گریہ و زَاری کرنے والے لبرل فا شسٹوں نے ساڑھے آٹھ سالہ امریکی بہمیت کے خلاف کتنے جلوس نکالے؟ کتنے مرثیے اور نو حے لکھے؟ کتنا احتجاج کیا؟ کیا اِس کا سبب یہ ہے کہ ظالم کا رنگ گورا تھا اور مظلوم کالے یا سانولے رنگ کا کلمہ گو مسلمان تھا؟ جب بھی  کوئی سوات جیسا نا مطلوب واقعہ پیش آتا ہے اُن کی رَگ ِانسا نیت پھڑک اٹھتی ہے، اسلام کے خلاف اُن کا بغض پھن پھیلا کر کھڑا ہوجاتا ہے اور یہ اِسلام کی ہر علامت پر تبریٰ بھیجنے لگتے ہیں۔ اَب بھی یہی کچھ ہوا۔   بے اَوقات دانشور گزگز لمبی زبانیں نکال کر اسلامی حدودِ تغریرات کے بارے میں ایسے ایسے تبصرے کرنے لگے جنہیں نوک ِزبان پر بھی نہیں لایا جا سکتا۔ یہ بھول گئے کہ اللہ کی کتاب کیا کہتی ہے اور اللہ کے رسول کیا فرماتے ہیں۔ اسلام کے متعین احکامات سے اِنکار اور انہیں نشانہ تمسخر بنانا ایسی جسارت ہے جسے معاف نہیں  کیا جا سکتا۔ 
اَب معاملہ عدالت ِعظمیٰ کے رُوبرو ہے۔ آج سے جسٹس اِفتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں ایک بڑا عدالتی بنچ سماعت شروع کر رہا ہے۔ حقائق سامنے آجائیں گے اور پتہ چل جائے گا کہ میڈیا کے غیر متوازن  غیر معتدل روّیے کے باعث پاکستان بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لینے والے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟ یہ کب اور کہاں پیش آیا؟ کیا ویڈیو اصلی ہے یا کوئی ڈرامہ؟ اگر اصلی ہے تو خاتون کو اِس انداز سے کوڑے مارنے کی سزاکس ''مفتی '' نے دی؟ چار گواہ کہاں سے آئے؟ کیا یہ واقعی طالبان تھے یا شورش زدہ زمین پر اُگ آنے والا کوئی خود رَوبے مہار گروہ؟ ریاست کی رِٹ کو چیلنچ کر کے یوں من مانی کر نے والوں کا محاسبہ ضروری ہے۔اور یہ بھی ضروری ہے کہ سازشوں کے اُس تانے بانے کو بھی نظر میں رکھا جائے جو سوات اور فاٹا  میں قیام ِ امن کی ہر مصالحانہ کوشش کے خلاف رہا ہے اور جو اپنے مضموم مقاصد کے لیے آتش کدہ دہکائے رکھنا چاہتا ہے۔
 یاد کیجئے وہ وقت جب چھ برس قبل معاہدہ شکئی طے پایا۔ پشاور کے کو ر کمانڈر نے نیک محمد کی طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ایک پُر جوش تقریب میں جرنیل نے نیک محمد کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے۔ ''خوبرو دہشت گرد'' نے امن کی ضمانت دی۔ لیکن امریکا اَنگاروں پر لوٹنے لگا۔ وہ آگ اور بارُود کے کھیل سے دست کش ہونے کو تیار نہ تھا۔ سوایک امریکہ مزائل نے بیک وقت معاہدہ شکئی اور نیک محمد کے پُرزے اُڑادیے۔ امریکہ نے مذاکراتی عمل مصالحاتی حکمت عملی اور معاہداتی اَندازِ فکر کی ہمیشہ مخالفت کی۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دوا کے استعمال کی ترغیب : 6 3
5 بڑھاپا واپس نہیں جاتا : 6 3
6 توانائیوں کا پروان چڑھنا اور پھر زائل ہو جانا قدرتی عمل ہے : 6 3
7 نبی علیہ السلام کی دُعا ..... شباب تا حیات : 7 3
8 سٹھیا جانے سے پناہ : 7 3
9 طبعی میلان یا نسخہ خواب میں : 8 3
10 طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے : 10 3
11 تین طریقوں سے آپ ۖ نے علاج کومفید فرمایا : 10 3
12 داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : 11 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 13
15 علمی مضامین 15 1
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 24 16
18 آنحضرت ۖ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت : 24 16
19 تربیت کا خاص خیال : 25 16
20 مختلف نصائح : 25 16
21 کلماتِ حکمت ومو عظت : 26 16
22 فراق ِ رسول اللہ ۖ 28 1
23 تربیت ِ اَولاد 29 1
24 جو اَولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 29 23
25 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کے فوائد اور اُس کی حکمتیں : 30 23
26 فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں 32 1
27 نام ِ نامی کی وضاحت: 32 26
28 تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل : 34 26
29 سلسلۂ طریقت : 34 26
30 عادات و خصائل : 35 26
31 ایفائے عہدو اِستقامت : 36 26
32 دینی و علمی خدمات : 36 26
33 تدریسی خدمات : 36 26
34 فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد : 37 26
35 .گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
36 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : 39 35
37 .شہید کے لیے چھ اِمتیازی اِنعامات : 39 35
38 چھ چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت : 40 35
39 چھ صحابۂ کرام کی فضیلت : 41 35
40 دینی مدارس اَور دَہشت گردی کی تازہ لہر 43 1
41 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 47 1
42 قطع رحمی کا علاج : 47 41
43 صلہ رحمی کیا ہے؟ 47 41
44 صلہ رحمی کیسے کی جائے؟ : 47 41
45 صلہ رحمی زیادتی عمر وفراخی ِ رزق کا سبب : 49 41
46 حضرت شیخ الا سلام علامہ ابن ِتیمیہ نے فرمایا : اَجل کی دو قسمیں ہیں : 50 41
47 صلہ رحمی : 51 41
48 صلہ رحمی دخولِ جنت کا بڑا سبب : 51 41
49 صلہ رحمی دین ِاِسلام کے محاسن میں سے ہے : 51 41
50 صلہ رحمی اچھی تعریف کا سبب ہے : 52 41
51 صلہ رحمی باطنی محاسن کی علامت ہے : 52 41
52 رشتہ داروں میں محبت کا پھیلنا : 52 41
53 میڈیاکا غیر متوازن روّیہ 53 1
54 بقیہ : تربیت ِاولاد 59 23
55 موت العَالِم موت العالَم 60 1
56 ( دینی مسائل ) 62 1
57 بیمار کے طلاق دینے کابیان : 62 56
58 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter