Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009

اكستان

34 - 64
تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل  :
بچپن میں آپ کی والدہ ماجدہ کا انتقال ہو گیا تھا اس دوران آپ نے مختلف جگہوں پر کچھ سکول کی تعلیم حاصل کی اور اپنے پھوپھی زاد بھائی سیّد فتح علی شاہ صاحب سے ناظرہ قرآن پاک پڑھا۔١٩٣١ء میں آپ کے والد ماجدجناب نور احمد خان بھی اچانک وفات پا گئے تو خاندان کا شیرازہ بکھر گیا۔کچھ وقت تک آپ نے سنّتِ نبوی کے مطابق بکریاں چرائیں،پھر کسی نیک دل بزرگ نے آپ کو اور آپ کے چھوٹے بھائی مولانا صوفی عبدالحمید سواتی کو دینی تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا،دونوں بھائی حصولِ علم کیلئے کوئٹہ، کلکتہ،لاہور اور پنجاب کے دُوسرے شہروں میںسرگرداں رہے لیکن صحیح ر ہبر کی عدم موجودگی کی وجہ سے کہیں بھی دلجمعی سے تعلیم حاصل نہ کرسکے۔اس کے بعد دونوں بھائی بفہ میں حضرت مولانا غلام غوث صاحب ہزاروی کے مدرسہ میں داخل ہوئے اور کچھ ابتدائی کتابیں اُن سے پڑھیں۔ اس کے بعد ملتان اور سیالکوٹ کے مختلف مدارس میں چند سال تعلیم حاصل کی۔پھر مزید تعلیم کیلئے گوجرانوالہ کی قدیم دینی درسگاہ انوارالعلوم میںداخلہ لیا۔ وہاں پر فاضلِ دیوبند حضرت مولانا عبدالقدیر صاحب ہزاروی سے موقوف علیہ تک تعلیم حاصل کی۔مولانا ہزاروی آپ پر خصوصی شفقت فرماتے تھے۔ آپ کے چھوٹے بھائی مولانا سواتی صاحب   آپ سے دوسال پیچھے تھے،دونوں بھائیوں نے دورۂ حدیث ایک ساتھ کرنے کا فیصلہ کر لیا،اِس لیے موقوف علیہ کے بعد آپ نے مولانا ہزاروی کی رہنمائی میں دو سال تک اسی مدرسہ میں تدریس کی خدمات سر انجام دیں۔ جب چھوٹے بھائی نے موقوف علیہ تک کتابیں پڑھ لیں تو دونوں بھائی  ١٩٤٠ء میں دورۂ حدیث کیلئے عازمِ دیوبند ہوئے او ر  ١٩٤١ء میں سندِ فراغت حاصل کی۔ قیامِ دارالعلوم دیوبند کے دوران جن اساطینِ علم و فضل سے آپ نے فیض حاصل کیا اُن میں شیخ العرب و العجم حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی، حضرت مولانا اعزاز علی دیوبندی ، حضرت مولانا محمد ابراہیم بلیاوی  اور مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب دیوبندی شامل ہیں۔ 
سلسلۂ طریقت  : 
صرف علم کے ذریعے وساوسِ شیطانی کا مقابلہ کرنا نا ممکن ہے۔ جس طرح قرآن و سنّت اور فقہ کا علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کسی امام کی تقلید واجب ہے اِسی طرح آج کے دور میں کسی مرشد کامل سے اصلاحِ باطن کی تربیّت لیے بغیر چارہ نہیں۔ جس طرح عدمِ تقلید تمام فِتَن و شرور کی جڑ ہے ایسے ہی بے مرشد کا مرشد
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دوا کے استعمال کی ترغیب : 6 3
5 بڑھاپا واپس نہیں جاتا : 6 3
6 توانائیوں کا پروان چڑھنا اور پھر زائل ہو جانا قدرتی عمل ہے : 6 3
7 نبی علیہ السلام کی دُعا ..... شباب تا حیات : 7 3
8 سٹھیا جانے سے پناہ : 7 3
9 طبعی میلان یا نسخہ خواب میں : 8 3
10 طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے : 10 3
11 تین طریقوں سے آپ ۖ نے علاج کومفید فرمایا : 10 3
12 داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : 11 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 13
15 علمی مضامین 15 1
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 24 16
18 آنحضرت ۖ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت : 24 16
19 تربیت کا خاص خیال : 25 16
20 مختلف نصائح : 25 16
21 کلماتِ حکمت ومو عظت : 26 16
22 فراق ِ رسول اللہ ۖ 28 1
23 تربیت ِ اَولاد 29 1
24 جو اَولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 29 23
25 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کے فوائد اور اُس کی حکمتیں : 30 23
26 فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں 32 1
27 نام ِ نامی کی وضاحت: 32 26
28 تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل : 34 26
29 سلسلۂ طریقت : 34 26
30 عادات و خصائل : 35 26
31 ایفائے عہدو اِستقامت : 36 26
32 دینی و علمی خدمات : 36 26
33 تدریسی خدمات : 36 26
34 فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد : 37 26
35 .گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
36 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : 39 35
37 .شہید کے لیے چھ اِمتیازی اِنعامات : 39 35
38 چھ چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت : 40 35
39 چھ صحابۂ کرام کی فضیلت : 41 35
40 دینی مدارس اَور دَہشت گردی کی تازہ لہر 43 1
41 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 47 1
42 قطع رحمی کا علاج : 47 41
43 صلہ رحمی کیا ہے؟ 47 41
44 صلہ رحمی کیسے کی جائے؟ : 47 41
45 صلہ رحمی زیادتی عمر وفراخی ِ رزق کا سبب : 49 41
46 حضرت شیخ الا سلام علامہ ابن ِتیمیہ نے فرمایا : اَجل کی دو قسمیں ہیں : 50 41
47 صلہ رحمی : 51 41
48 صلہ رحمی دخولِ جنت کا بڑا سبب : 51 41
49 صلہ رحمی دین ِاِسلام کے محاسن میں سے ہے : 51 41
50 صلہ رحمی اچھی تعریف کا سبب ہے : 52 41
51 صلہ رحمی باطنی محاسن کی علامت ہے : 52 41
52 رشتہ داروں میں محبت کا پھیلنا : 52 41
53 میڈیاکا غیر متوازن روّیہ 53 1
54 بقیہ : تربیت ِاولاد 59 23
55 موت العَالِم موت العالَم 60 1
56 ( دینی مسائل ) 62 1
57 بیمار کے طلاق دینے کابیان : 62 56
58 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter