Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009

اكستان

37 - 64
گوجرانوالہ میں مسجد نور اور مدرسہ نصرت العلوم کی بنیاد رکھی ۔ حضرت شیخ  نے ١٩٥٤ء میں مدرسہ نصرت العلوم میں تدریس کا آغاز کر دیا۔چند سال کچھ چھوٹی کتابیں پڑھائیںپھر تقریباََ پچاس سال تک بخاری، ترمذی اور تفسیر کے اسباق پڑھاتے رہے۔ اِس مدرسہ سے فراغت حاصل کرنے والے ہزاروں علماء آپ کے شاگرد ہیںاور ان کی علمی خدمات آپ کیلئے ذریعہ نجات ہیں۔
فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد  :
شیخ العرب والعجم حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی  نے آپ کو'' صفدر'' کا تخلص عطا کیاتھا۔اسی کی برکت سے آپ دیگر علمی و رُوحانی خدمات کے ساتھ ساتھ ہر نئے فتنے کے خلاف سینہ سپر ہو جاتے اور اُن کے وساوس و مکائد کا علمی رنگ میں جواب تحریر فرماتے۔لیکن آپ کی تحریر کی بڑی خصوصیت یہ تھی کہ اُس میں سنجیدگی اور متانت کا خیال رکھا جاتا تھا۔ آپ کی کتابیں پڑھ کر مخالف چڑتا نہیں تھا بلکہ دلائل پر غور کرنے پر مجبور ہو جاتا۔اہلِ سنّت والجماعت کے خلاف جو بھی فتنہ اُٹھا آپ نے اُن کے دلائل کا کافی و شافی جواب تحریر کیا جس سے اپنے لوگ اِس فتنہ سے محفوظ ہو جاتے اور کچھ مخلص لوگ آپ کے دلائل پڑھ کر اپنے عقائد سے تائب ہو کر  اہلِ سنّت والجماعت کے عقائد کو اپنا لیتے۔اِس سلسلہ میں آپ نے پچاس سے زائد کتب تحریر کیں جن میں سے چند ایک کا ذکر کیا جاتا ہے  :
(١) راہِ سنّت  (٢) تبرید النّواظر (٣)ازالةالریب (٤) مسئلہ علمِ غیب و حاظر و ناظر (٥) درود شریف پڑھنے کا شرعی طریقہ۔ یہ پانچوں کتابیں اہلِ بدعت رضاخانیوں کے غلط نظریات و عقائد کی اصلاح کیلئے تحریر کی گئی ہیں۔ (٦) ''عباراتِ اکابر'' یہ کتاب بھی بریلوی حضرات کے اکابرین اہلِ سنّت والجماعت کی صحیح عبارات پر بے جا اعتراضات کا مدلل جواب ہے۔ اِس کو پڑھنے کے بعد اکابرین ِاہلِ سنّت والجماعت سے محبت و عقیدت میں اضافہ ہوتا ہے اور اُن کے بے جا ناقدین کی ہدایت کیلئے دل سے دُعا نکلتی ہے۔    (٧) ''اِرشاد الشیعہ'' یہ کتاب شیعہ حضرات کے صحابہ کرام اور اہلِ سنّت والجماعت پر اعتراضات کا شافی جواب ہے۔اگر کوئی شیعہ اس کتاب کا دیانتداری سے مطالعہ کرے تو اِنشاء اﷲ راہِ ہدایت پا جائے گا۔  (٨)''ختم نبوت قرآن و سنّت کی روشنی میں''اِس کتاب میں قادیانیوں کے وساوس و مکائد کا جواب دے کر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دوا کے استعمال کی ترغیب : 6 3
5 بڑھاپا واپس نہیں جاتا : 6 3
6 توانائیوں کا پروان چڑھنا اور پھر زائل ہو جانا قدرتی عمل ہے : 6 3
7 نبی علیہ السلام کی دُعا ..... شباب تا حیات : 7 3
8 سٹھیا جانے سے پناہ : 7 3
9 طبعی میلان یا نسخہ خواب میں : 8 3
10 طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے : 10 3
11 تین طریقوں سے آپ ۖ نے علاج کومفید فرمایا : 10 3
12 داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : 11 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 13
15 علمی مضامین 15 1
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 24 16
18 آنحضرت ۖ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت : 24 16
19 تربیت کا خاص خیال : 25 16
20 مختلف نصائح : 25 16
21 کلماتِ حکمت ومو عظت : 26 16
22 فراق ِ رسول اللہ ۖ 28 1
23 تربیت ِ اَولاد 29 1
24 جو اَولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 29 23
25 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کے فوائد اور اُس کی حکمتیں : 30 23
26 فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں 32 1
27 نام ِ نامی کی وضاحت: 32 26
28 تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل : 34 26
29 سلسلۂ طریقت : 34 26
30 عادات و خصائل : 35 26
31 ایفائے عہدو اِستقامت : 36 26
32 دینی و علمی خدمات : 36 26
33 تدریسی خدمات : 36 26
34 فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد : 37 26
35 .گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
36 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : 39 35
37 .شہید کے لیے چھ اِمتیازی اِنعامات : 39 35
38 چھ چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت : 40 35
39 چھ صحابۂ کرام کی فضیلت : 41 35
40 دینی مدارس اَور دَہشت گردی کی تازہ لہر 43 1
41 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 47 1
42 قطع رحمی کا علاج : 47 41
43 صلہ رحمی کیا ہے؟ 47 41
44 صلہ رحمی کیسے کی جائے؟ : 47 41
45 صلہ رحمی زیادتی عمر وفراخی ِ رزق کا سبب : 49 41
46 حضرت شیخ الا سلام علامہ ابن ِتیمیہ نے فرمایا : اَجل کی دو قسمیں ہیں : 50 41
47 صلہ رحمی : 51 41
48 صلہ رحمی دخولِ جنت کا بڑا سبب : 51 41
49 صلہ رحمی دین ِاِسلام کے محاسن میں سے ہے : 51 41
50 صلہ رحمی اچھی تعریف کا سبب ہے : 52 41
51 صلہ رحمی باطنی محاسن کی علامت ہے : 52 41
52 رشتہ داروں میں محبت کا پھیلنا : 52 41
53 میڈیاکا غیر متوازن روّیہ 53 1
54 بقیہ : تربیت ِاولاد 59 23
55 موت العَالِم موت العالَم 60 1
56 ( دینی مسائل ) 62 1
57 بیمار کے طلاق دینے کابیان : 62 56
58 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter