Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009

اكستان

32 - 64
فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں
(  جناب پروفیسر میاں محمد افضل صاحب، ساہیوال  )
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اما بعد ! حضراتِ گرامی! موت ایک ایسی حقیقت ہے جس کا منکر کوئی نہیں ہے۔ذاتِ باری تعالیٰ کے منکر تو ہر زمانہ میں پائے گئے لیکن آج تک موت کے منکر سے یہ دُنیا خالی ہے۔علامہ اقبال نے اِسی حقیقت کی طرف اشارہ فرمایا ہے  :
کلبۂ احزان میں ، دولت کے کاشانے میں موت
دشت و دَر میں ، شہر میں، گلشن میں، ویرانے میں موت
لیکن کچھ موتیں ایسی ہوتی ہیں جن کی یاد مدتوں تک باقی رہتی ہے،خاص طور پر علمائے کرام اور بزرگانِ دین کی موت تو بھولے نہیں بھلائی جاتی۔ میرے شیخِ طریقت،مرشدِ کامل جناب سیّد نفیس الحسینی شاہ صاحب کی وفات کا صدمہ تا حال دلِ حزیں کو مضطرب رکھتا ہے۔انہیں گئے سوا سال ہوا تھا کہ  ٥ مئی٢٠٠٩ء کو امامِ اہلسنت شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سرفراز خان صاحب صفدر اس عالمِ فانی سے عالمِ جاودانی کی طرف سدھار گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔مولانا اگرچہ آٹھ نو سال سے صاحبِ فراش تھے لیکن اِس کے باوجود اُن کا وجودِ باجوداُن کے متوسلین اور تلامذہ کے لیے باعثِ حوصلہ وہمت تھا۔ایسے علماء کی موت کو ہی  مَوْتُ الْعَالَم یعنی جہان کی موت کہا گیاہے۔ دُعا ہے کہ ذاتِ باری تعالیٰ آپ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور آپکے پس ماندگانِ روحانی اور جسمانی کوصبرِ جمیل کے ساتھ ساتھ اُن کی راہ پر چلنے کی تو فیق مرحمت فرمائے۔کسے خبر تھی کہ  ١٩١٤ء کو مانسہرہ  کے پہاڑی علاقے میں پیدا ہونے والا گمنام بچہ علمائے حق کے لیے مشعلِ راہ بنے گااور دورِ حاضر کے تمام فِتَن وشرور کا علمی رنگ میں محاسبہ کرے گا۔
نام ِ نامی کی وضاحت:
حضرت   کا نام محمد سرفراز خان تھا،آپ کی کنیّت ابوالزاہدبڑے بیٹے مولانا زاہدالراشدی کی وجہ سے تھی ۔آپ کا تخلص صفدر اور لقب امامِ اہلسنت تھا۔ یہ تخلص آپ نے خود نہیں رکھا تھا بلکہ اِس سلسلہ میں ایک
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دوا کے استعمال کی ترغیب : 6 3
5 بڑھاپا واپس نہیں جاتا : 6 3
6 توانائیوں کا پروان چڑھنا اور پھر زائل ہو جانا قدرتی عمل ہے : 6 3
7 نبی علیہ السلام کی دُعا ..... شباب تا حیات : 7 3
8 سٹھیا جانے سے پناہ : 7 3
9 طبعی میلان یا نسخہ خواب میں : 8 3
10 طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے : 10 3
11 تین طریقوں سے آپ ۖ نے علاج کومفید فرمایا : 10 3
12 داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : 11 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 13
15 علمی مضامین 15 1
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 24 16
18 آنحضرت ۖ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت : 24 16
19 تربیت کا خاص خیال : 25 16
20 مختلف نصائح : 25 16
21 کلماتِ حکمت ومو عظت : 26 16
22 فراق ِ رسول اللہ ۖ 28 1
23 تربیت ِ اَولاد 29 1
24 جو اَولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 29 23
25 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کے فوائد اور اُس کی حکمتیں : 30 23
26 فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں 32 1
27 نام ِ نامی کی وضاحت: 32 26
28 تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل : 34 26
29 سلسلۂ طریقت : 34 26
30 عادات و خصائل : 35 26
31 ایفائے عہدو اِستقامت : 36 26
32 دینی و علمی خدمات : 36 26
33 تدریسی خدمات : 36 26
34 فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد : 37 26
35 .گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
36 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : 39 35
37 .شہید کے لیے چھ اِمتیازی اِنعامات : 39 35
38 چھ چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت : 40 35
39 چھ صحابۂ کرام کی فضیلت : 41 35
40 دینی مدارس اَور دَہشت گردی کی تازہ لہر 43 1
41 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 47 1
42 قطع رحمی کا علاج : 47 41
43 صلہ رحمی کیا ہے؟ 47 41
44 صلہ رحمی کیسے کی جائے؟ : 47 41
45 صلہ رحمی زیادتی عمر وفراخی ِ رزق کا سبب : 49 41
46 حضرت شیخ الا سلام علامہ ابن ِتیمیہ نے فرمایا : اَجل کی دو قسمیں ہیں : 50 41
47 صلہ رحمی : 51 41
48 صلہ رحمی دخولِ جنت کا بڑا سبب : 51 41
49 صلہ رحمی دین ِاِسلام کے محاسن میں سے ہے : 51 41
50 صلہ رحمی اچھی تعریف کا سبب ہے : 52 41
51 صلہ رحمی باطنی محاسن کی علامت ہے : 52 41
52 رشتہ داروں میں محبت کا پھیلنا : 52 41
53 میڈیاکا غیر متوازن روّیہ 53 1
54 بقیہ : تربیت ِاولاد 59 23
55 موت العَالِم موت العالَم 60 1
56 ( دینی مسائل ) 62 1
57 بیمار کے طلاق دینے کابیان : 62 56
58 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter