Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009

اكستان

12 - 64
 ملفوظات شیخ الاسلام
حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی  
(  مرتب  :  حضرت مولانا ابوالحسن صاحب بارہ بنکوی  )
٭  سورۂ قریش پڑھنے اَور مداومت کرنے سے اُمید قوی ہے کہ فقر و فاقہ اَور دُشمنوں کی ایذاء رسانی میں کمی ہوگی اَور تحفظ ہوتا رہے گا۔
٭  رات کو سوتے وقت آیت الکرسی اَور چاروں قل سے بدخوابی اَور شیاطین و خبائث کی تاثیرات دُور ہوتی ہیں اَور انسان محفوظ ہوتا ہے۔ 
٭  سورۂ ناس پر مداومت کرنے سے نماز اَور دُوسری عبادتوں میں خطرات اَور بُرے خیالات وغیرہ سے تحفظ ہوگا۔ 
٭  اللہ تعالیٰ خلوص اَور عزمِ قلبی کی دُعائیں ضرور قبول فرماتا ہے یہ اُس کا وعدہ ہے۔ وہ کریم       و کارساز اپنے فضل و کرم سے اپنے وعدوں کو پورا کرتا ہے۔ 
٭  دیہات اَور قصبات کی عورتیں شرمیلی، کم گو، معمولی خوراک و پوشاک پہ قناعت کرنے والی، شوہر کی تابعدار، وفادار جان نثار ہوتی ہیں۔ تنگی اَور عسرت میں بھی صابر اَور شاکر رہتی ہیں۔ طلاق کا طلب کرنا، شوہر کو جواب دینا، مقابلہ پر اُترآنا اُن میں نہیں ہوتا اَور اگر ہوتا ہے تو بہ نسبت شہری عورتوں کے بہت ہی کم ہوتا ہے عمومًا عفیف ہوتی ہیں۔ 
٭  جس طرح ایک انجینئر کے لیے ضروری ہے کہ مکان کی تعمیر سے پہلے اپنے ذہن میں سوچ لے کہ اِس قطعۂ زمین میں اس کے مناسب جملہ ضروریات کس مناسبت سے تعمیر ہوں گی اِسی طرح خالق ِ زمین و زماں نے اپنے علم ِاَزلی میں مستقبل کے لیے ایک علمی نقشہ تیار فرمایا اَور پھر اُس کا نقشہ تحریری مرتب کیا جس کو لوحِ محفوظ میں پوری طرح مندرج کردیا جس طرح انجینئروں کا نقشہ مکمل وہی شمار ہوتا ہے جوکہ عمارت کی ہر چھوٹی بڑی چیز کو حاوی ہو اِسی طرح خداوندی نقشہ میں کوئی چیز چھوڑی نہیں گئی  وَلَارَطْبٍ وَّلَایَابِسٍ اِلَّا فِی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دوا کے استعمال کی ترغیب : 6 3
5 بڑھاپا واپس نہیں جاتا : 6 3
6 توانائیوں کا پروان چڑھنا اور پھر زائل ہو جانا قدرتی عمل ہے : 6 3
7 نبی علیہ السلام کی دُعا ..... شباب تا حیات : 7 3
8 سٹھیا جانے سے پناہ : 7 3
9 طبعی میلان یا نسخہ خواب میں : 8 3
10 طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے : 10 3
11 تین طریقوں سے آپ ۖ نے علاج کومفید فرمایا : 10 3
12 داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : 11 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 13
15 علمی مضامین 15 1
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 24 16
18 آنحضرت ۖ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت : 24 16
19 تربیت کا خاص خیال : 25 16
20 مختلف نصائح : 25 16
21 کلماتِ حکمت ومو عظت : 26 16
22 فراق ِ رسول اللہ ۖ 28 1
23 تربیت ِ اَولاد 29 1
24 جو اَولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 29 23
25 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کے فوائد اور اُس کی حکمتیں : 30 23
26 فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں 32 1
27 نام ِ نامی کی وضاحت: 32 26
28 تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل : 34 26
29 سلسلۂ طریقت : 34 26
30 عادات و خصائل : 35 26
31 ایفائے عہدو اِستقامت : 36 26
32 دینی و علمی خدمات : 36 26
33 تدریسی خدمات : 36 26
34 فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد : 37 26
35 .گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
36 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : 39 35
37 .شہید کے لیے چھ اِمتیازی اِنعامات : 39 35
38 چھ چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت : 40 35
39 چھ صحابۂ کرام کی فضیلت : 41 35
40 دینی مدارس اَور دَہشت گردی کی تازہ لہر 43 1
41 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 47 1
42 قطع رحمی کا علاج : 47 41
43 صلہ رحمی کیا ہے؟ 47 41
44 صلہ رحمی کیسے کی جائے؟ : 47 41
45 صلہ رحمی زیادتی عمر وفراخی ِ رزق کا سبب : 49 41
46 حضرت شیخ الا سلام علامہ ابن ِتیمیہ نے فرمایا : اَجل کی دو قسمیں ہیں : 50 41
47 صلہ رحمی : 51 41
48 صلہ رحمی دخولِ جنت کا بڑا سبب : 51 41
49 صلہ رحمی دین ِاِسلام کے محاسن میں سے ہے : 51 41
50 صلہ رحمی اچھی تعریف کا سبب ہے : 52 41
51 صلہ رحمی باطنی محاسن کی علامت ہے : 52 41
52 رشتہ داروں میں محبت کا پھیلنا : 52 41
53 میڈیاکا غیر متوازن روّیہ 53 1
54 بقیہ : تربیت ِاولاد 59 23
55 موت العَالِم موت العالَم 60 1
56 ( دینی مسائل ) 62 1
57 بیمار کے طلاق دینے کابیان : 62 56
58 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter