Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009

اكستان

59 - 64
کے گروہ فعال ہیں۔ کسی واردات کو نفاذ ِ اسلام کی کوشش، امریکہ کے خلاف نفرت، خالص مزاحمت، فضل اللہ کی کارروائی، کسی مافیا کا اقدام، یا پاکستان دُشمنوں کی کارستانی قرار دینے سے پہلے ہزار بار سوچنا ہوگا۔ میڈیا پر لازم ہے کہ وہ اعتدال اور توازن کا دامن نہ چھوڑے۔ خبر ضرور دے یہ اُس کا بنیادی وظیفہ ہے۔ خبر لے بھی کہ یہ اُس کے پیشہ وارانہ فرائض کا تقاضا ہے لیکن اپنے وقار اور اعتبار کو مجروح نہ ہونے دے۔ اُس مقام کو نہ گنوائے جو اُس نے پاکستانی عوام کی آنکھوں میں پایا ہے۔ کسی واقعے کی من مانی تعبیر کر کے ایک نتیجہ اَخذ کر  لینا اور پھر فکر ِبیمار کے حامل مذہب بیزار لوگوں کو پہروں زہر افشانی کا موقع دینا، خود میڈیا کی اپنی ساکھ کے  لیے اَز حد مضر ہے۔ اُسے اندازہ ہونا چاہیے کہ وہ بری طرح ڈگمگایا ہے اور مشتعل ہو کر اُس نے توازن و اعتدال کے اُس سنہری اُصول کو پامال کیا ہے جو ذمہ دار میڈیا کی عصمت کا درجہ رکھتا ہے۔ سوات ویڈیوکا کچا چٹھا تو عدالت عظمیٰ میں کھل جائے گا لیکن ایک بڑی لغزش پر خود احتسابی کا اہتمام میڈیا کو آپ کرنا ہوگا۔ ........ اور جلد کرنا ہوگا۔ 
بقیہ  :  تربیت ِاولاد
اور اگر بچہ بڑا ہو کرمر جائے تو حضرت خضر علیہ السلام کا واقعہ یاد کر کے دل کو سمجھا لو نہ معلوم اِس میں کیا حکمت ہوگی۔شاید اگر یہ زندہ رہتا تو دین کو بگاڑ لیتا یا دُنیا میں وبال ِ جان ہوتا۔ اِس کے بعد اَحادیث میں مصائب وحوادث کی جو تفصیل حکمتیں مذکور ہیں نیز اُن پر جو ثواب بتلایا گیا ہے اُن کو پیش ِ نظر رکھیںاِنشاء اللہ غم بہت کم ہوجائے گا۔ 
بس حاصل یہ ہے کہ جس کو اللہ تعالیٰ اَولاددیں اُس کے لیے یہی اچھا ہے اور جس کو نہ دیں اُس کے لیے یہی اچھا ہے اَور اگر کسی کے بالکل ہی اَولاد نہ ہو تو یہ سمجھے کہ میرے لیے اِسی میں حکمت ہے، نہ معلوم اَولاد ہوتی تو کن کن مصیبتوں کا سامنا ہوتا۔اور جس کو اللہ تعالیٰ اَولاد دے کر چھین لیں اُس کے لیے اِس میں مصلحت ہے  لِلّٰہِ مَا اَخَذَ وَمَا اَعْطٰی  کا یہی مطلب ہے جو حدیث میں مصیبتوں کی تسلی کے لیے آیا ہے۔ اور یہی مطلب ہے  اِنَّا لِلّٰہِ کا اور اس میں (مذکورہ تد بیر) واعتقاد کو صبر کے پیدا کرنے میں بڑا دخل ہے۔  اِنَّا لِلّٰہِ  کے مضمون کو صبر حاصل کرنے میں بہت بڑا دخل ہے یہی وہ مضمون ہے کہ جس کی وجہ سے حضرت اُم سلیم صحابیہ نے کامل صبر فرمایا اور اپنے شوہر کو بھی صابر بنایا۔ (  الاجر النبیل  ملحقہ فضائل صبر وشکر)۔(جاری ہے)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دوا کے استعمال کی ترغیب : 6 3
5 بڑھاپا واپس نہیں جاتا : 6 3
6 توانائیوں کا پروان چڑھنا اور پھر زائل ہو جانا قدرتی عمل ہے : 6 3
7 نبی علیہ السلام کی دُعا ..... شباب تا حیات : 7 3
8 سٹھیا جانے سے پناہ : 7 3
9 طبعی میلان یا نسخہ خواب میں : 8 3
10 طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے : 10 3
11 تین طریقوں سے آپ ۖ نے علاج کومفید فرمایا : 10 3
12 داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : 11 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 13
15 علمی مضامین 15 1
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 24 16
18 آنحضرت ۖ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت : 24 16
19 تربیت کا خاص خیال : 25 16
20 مختلف نصائح : 25 16
21 کلماتِ حکمت ومو عظت : 26 16
22 فراق ِ رسول اللہ ۖ 28 1
23 تربیت ِ اَولاد 29 1
24 جو اَولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 29 23
25 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کے فوائد اور اُس کی حکمتیں : 30 23
26 فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں 32 1
27 نام ِ نامی کی وضاحت: 32 26
28 تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل : 34 26
29 سلسلۂ طریقت : 34 26
30 عادات و خصائل : 35 26
31 ایفائے عہدو اِستقامت : 36 26
32 دینی و علمی خدمات : 36 26
33 تدریسی خدمات : 36 26
34 فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد : 37 26
35 .گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
36 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : 39 35
37 .شہید کے لیے چھ اِمتیازی اِنعامات : 39 35
38 چھ چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت : 40 35
39 چھ صحابۂ کرام کی فضیلت : 41 35
40 دینی مدارس اَور دَہشت گردی کی تازہ لہر 43 1
41 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 47 1
42 قطع رحمی کا علاج : 47 41
43 صلہ رحمی کیا ہے؟ 47 41
44 صلہ رحمی کیسے کی جائے؟ : 47 41
45 صلہ رحمی زیادتی عمر وفراخی ِ رزق کا سبب : 49 41
46 حضرت شیخ الا سلام علامہ ابن ِتیمیہ نے فرمایا : اَجل کی دو قسمیں ہیں : 50 41
47 صلہ رحمی : 51 41
48 صلہ رحمی دخولِ جنت کا بڑا سبب : 51 41
49 صلہ رحمی دین ِاِسلام کے محاسن میں سے ہے : 51 41
50 صلہ رحمی اچھی تعریف کا سبب ہے : 52 41
51 صلہ رحمی باطنی محاسن کی علامت ہے : 52 41
52 رشتہ داروں میں محبت کا پھیلنا : 52 41
53 میڈیاکا غیر متوازن روّیہ 53 1
54 بقیہ : تربیت ِاولاد 59 23
55 موت العَالِم موت العالَم 60 1
56 ( دینی مسائل ) 62 1
57 بیمار کے طلاق دینے کابیان : 62 56
58 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter