Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009

اكستان

56 - 64
سوات کی منسوخی کے لیے فضاء ہموار کرنا ہے؟ اگر معاملہ صرف خاتون کی حرمت کی پامالی پرہو رہا ہے اور اگر ساری آہ و زاری حقوق انسانی کی پامالی پرہو رہی ہے تو عافیہ صدیقی کو کیوں بھلادیا گیا ہے ؟ کیا اِس لیے کہ اِ س پر بے پناہ تشدد، بہیمانہ ظلم و زیادتی اور پانچ سال تک عصمت دری کا نشانہ بنانے کی کوئی ویڈیو فلم سامنے نہیں آئی؟ کیا اِس لیے کہ اُن سفاکوں کے رنگ گورے ہیں اور اُن کے چہروں پر داڑھیاں اور اُن کے سروں پر پگڑیاں نہیں ؟ کیا اِس لیے کہ عافیہ کی در دناک چیخیں بگرام کے عقو بت خانے سے باہر نہ آسکیں؟ کیا اِس لیے کہ لبرل فاشسٹوں کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہیں اور اُنہیں تقدیس نسواں کے صرف وہ مناظر دکھائے دیتے ہیں جن کا ناطہ وہ با آسانی اِسلام سے جوڑ کر اپنے خبث ِباطن کی تسکین کر سکیں؟
٭
نائن الیون کی مکروہ کوکھ سے ایسے ایسے عذابوں نے جنم لیا کہ اِنسانیت دم بخود ہے۔ نا معلوم دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہوجانے والے تین ہزار اِنسانوں کا انتقام لینے کے لیے امریکہ گذشتہ ساڑھے آٹھ برس کے دوران کم و بیش بیس لاکھ اِنسانوں کا لہو پی چکا ہے۔ اپنی خوں آشافی کی تسکین کے لیے اُس نے اِنسانیت کی مسلمہ اقدار، تہذیب کے معتبر قرینوں اور بین الا قوامی آداب و اخلاقیات کی دَھجیاں اُڑادیں۔ گوانتانامو، ابو غریب، قلعہ جنگی اوردشت ِلیلیٰ کی کہانیاں برسوں یاد دِلاتی رہیںگی کہ جب اِنسان درندگی پر اُتر آئے تو سفاکی کی کن حدوں کو چھو سکتاہے۔
دُنیا بھر میں پھیلی اُس کی عقوبت گاہوں کے ہر دن اَور ہررات کے بطن میں ایسی ایسی لرزہ خیز داستانیں چھپی ہیں کہ سینے میں دل رکھنے والا اِنسان سننے کی تاب نہیں رکھتا۔ اُس نے اقوام متحدہ کی گردن دبوچ کر مرضی کے پروانے حاصل کر لیے، اپنی مرضی کے قاعدے قانون اور ضابطے بنالیے اور اپنی زندگی کو ''دہشت گردی کے خلاف جنگ'' کا نام دے کر دُنیا پر چڑھ دَوڑا۔ سوات کے اذیت نا ک واقعے کا دفاع مقصود نہیں۔ بلاشبہ یہ اِسلام، انسانیت اور تہذیب کے منہ پر طمانچہ ہے اور پاکستان کا چہرہ مسخ کرنے والوں کا کڑا محاسبہ ہونا چاہیے لیکن کیا تقدیس نسواں کے ثناء خوانوں کو اَندازہ ہے کہ امریکہ کے ڈرون حملوں اور رنگارنگ آپریشنز کا نشانہ بننے والی خواتین کس حال میں ہیں؟ اُن پر کیا گزری جن کے بچوں کے پرخچے اُڑ گئے اور اُنہیں قبریں بھی نصیب نہ ہوئیں؟ اور وہ کس حال میں ہیں جو بھری جوانی میں بیوہ ہوگئیں اور جن کے پاس
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دوا کے استعمال کی ترغیب : 6 3
5 بڑھاپا واپس نہیں جاتا : 6 3
6 توانائیوں کا پروان چڑھنا اور پھر زائل ہو جانا قدرتی عمل ہے : 6 3
7 نبی علیہ السلام کی دُعا ..... شباب تا حیات : 7 3
8 سٹھیا جانے سے پناہ : 7 3
9 طبعی میلان یا نسخہ خواب میں : 8 3
10 طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے : 10 3
11 تین طریقوں سے آپ ۖ نے علاج کومفید فرمایا : 10 3
12 داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : 11 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 13
15 علمی مضامین 15 1
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 24 16
18 آنحضرت ۖ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت : 24 16
19 تربیت کا خاص خیال : 25 16
20 مختلف نصائح : 25 16
21 کلماتِ حکمت ومو عظت : 26 16
22 فراق ِ رسول اللہ ۖ 28 1
23 تربیت ِ اَولاد 29 1
24 جو اَولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 29 23
25 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کے فوائد اور اُس کی حکمتیں : 30 23
26 فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں 32 1
27 نام ِ نامی کی وضاحت: 32 26
28 تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل : 34 26
29 سلسلۂ طریقت : 34 26
30 عادات و خصائل : 35 26
31 ایفائے عہدو اِستقامت : 36 26
32 دینی و علمی خدمات : 36 26
33 تدریسی خدمات : 36 26
34 فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد : 37 26
35 .گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
36 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : 39 35
37 .شہید کے لیے چھ اِمتیازی اِنعامات : 39 35
38 چھ چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت : 40 35
39 چھ صحابۂ کرام کی فضیلت : 41 35
40 دینی مدارس اَور دَہشت گردی کی تازہ لہر 43 1
41 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 47 1
42 قطع رحمی کا علاج : 47 41
43 صلہ رحمی کیا ہے؟ 47 41
44 صلہ رحمی کیسے کی جائے؟ : 47 41
45 صلہ رحمی زیادتی عمر وفراخی ِ رزق کا سبب : 49 41
46 حضرت شیخ الا سلام علامہ ابن ِتیمیہ نے فرمایا : اَجل کی دو قسمیں ہیں : 50 41
47 صلہ رحمی : 51 41
48 صلہ رحمی دخولِ جنت کا بڑا سبب : 51 41
49 صلہ رحمی دین ِاِسلام کے محاسن میں سے ہے : 51 41
50 صلہ رحمی اچھی تعریف کا سبب ہے : 52 41
51 صلہ رحمی باطنی محاسن کی علامت ہے : 52 41
52 رشتہ داروں میں محبت کا پھیلنا : 52 41
53 میڈیاکا غیر متوازن روّیہ 53 1
54 بقیہ : تربیت ِاولاد 59 23
55 موت العَالِم موت العالَم 60 1
56 ( دینی مسائل ) 62 1
57 بیمار کے طلاق دینے کابیان : 62 56
58 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter