ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009 |
اكستان |
|
کہ جن سے وہ بیماری جاتی رہے یہ علاج عرب میں ہے اَب بھی موجود ہے وہاں کے جو اَعرابی ہیں دیہاتی علاقے کے قبائلی لوگ وہ کرتے ہیں اِس کا علاج فالج وغیرہ کا کرتے ہیں اَور بہت کامیاب ہوتا ہے مگر اُس میں پانی کے استعمال نہ کرنے کی شرط ہے۔ داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : لیکن فرمایا اَنْھٰی اُمَّتِیْ عَنِ الْکَیِّ ١ میں اپنی اُمت کو یہ آگ کے ذریعے سے داغ کر جو علاج کیا جاتا ہے اِس سے منع کرتا ہوں کہ یہ طریقہ وہ نہ استعمال کیا کریں یعنی یہی دو چیزیں پھر فائدہ دے سکتی ہیں خون نکلوادینا اَور شہد پیتے رہنا اِس سے بھی فائدہ ہوسکتا ہے اَور دواؤں کا بھی اِرشاد فرمایا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اتباع ِ سُنّت کی توفیق دے، آمین۔ اِختتامی دُعاء …… ختمِ بخاری شریف اس سال جامعہ مدنیہ جدید میں ختم بخاری شریف کے موقع پر بڑے جلسہ کا اِنعقاد نہیں ہو گا۔ حاضرین بغیر کسی دعوت کے اپنی خواہش کے مطابق شرکت فرما سکتے ہیں مشورہ میں یہی طے پایا ہے۔ آخری حدیث شریف کے بعد اختتامی دُعااِنشاء اللہ یکم جولائی بروزبدھ صبح گیارہ بجے ہوگی ۔ (ادارہ) الداعی الی الخیر سیّد محمود میاں غفرلہ' و اَراکین و خدام جامعہ مدنیہ جدید فون : 042 - 7726702 موبائل : 0333 - 4249301 V فون : 042 - 6152120 نوٹ : خواتین زحمت نہ فرمائیں ١ بخاری شریف ج ٢ ص ٨٤٨ ۔ مشکوة شریف ص ٣٨٧