Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009

اكستان

58 - 64
سوات کا حالیہ معاہدہ بھی اُس کے دل میں کانٹے کی طرح کھٹک رہا ہے۔ صدر زَرداری بھی امریکی حساسیت کے باعث معاہدے کی تو ثیق سے گریزاں ہیں۔ فتنہ گر سوچ کو کسی ایسے واقعے کی اَشد ضرورت تھی (اور ہے) جو عوام میں غیظ و غضب کی کیفیت پیدا کردے اور خلق خدا چیخ اُٹھے کہ بھاڑ میں گیا معاہدہ اپنی  توپوں کی نالین سیدھی کرو اور اِنہیں بھسم کردو۔ میڈیا نے پیشہ و ارانہ احتیاط کے ادنیٰ ترین تقاضوں کا لحاظ بھی نہ رکھا اور اُن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل گیا جو چنگاری کو اَلاؤ میں بدلنا چاہتے تھے۔ پچھلے بیس دنوں سے بیت اللہ محسود کا ایک امریکی ہدف بن گیا ہے ۔ اُس کے سر کی بھاری قیمت مقرر کردی گئی ہے۔ اَب ہر وَاردات اُس کے کھاتے میں ڈل رہی ہے۔ سوات بھی بیت اللہ محسود کی ذمہ داری کا حصہ ہے جس پر فضل اللہ کنٹرول کرتا ہے۔ سو تازہ ترین ویڈیو بھی با لواسطہ بیت اللہ کے نامہ اعمال کا حصہ بنے گی۔ 
حکومت ِ پاکستان ایک عرصے سے بیت اللہ محسود کے خلاف موثر کارروائی چاہتی ہے لیکن امریکہ  چشم پوشی کر رہا تھا۔ یہ ایک الگ طلسم ہو شربا ہے۔ اَب یوں محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ اور پاکستان دونوں بیت اللہ محسود کے خلاف متحد ہوگئے ہیں۔ تازہ ویڈیو اِشترک کار کے لیے معاون ثابت ہوگی۔ امریکہ کی طرف سے ملنے والے اِس تعاون کی قیمت کے طور پر سوات امن معاہدہ منسوخ ہو سکتا ہے اور ایک سخت گیر آپریشن کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔ 
یہ تین چار برس پہلے کی بات ہے پاکستانی انجینٔیر کو خبر ملی کہ بلو چستان کے پہاڑوں میں ایک فلم کی  عکس بندی ہو رہی ہے اَور فلم بنانے والے کسی یورپی ملک کے گورے اور گوریاں ہیں۔ اہلکاروں نے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ طالبان کے ظلم و ستم پر مبنی ایک فلم تیار کی جا رہی ہے۔ اِس کے لیے مقامی با شندوں کو بطور ِ اداکار بھر تی کیا گیا ہے اور اُنہیں ڈالروں میں ادائیگی کی جا رہی ہے۔ ایک مقامی این جی اَو بھی معاونین میں شامل تھی۔ مغرب اِس طرح کی فریب کاریوں کے فن کا ماہر ہے۔ سوات کی ویڈیو کے بارے میں مالاکنڈ کے کمشنر نے اللہ کی قسم کھا کر گواہی دی کہ کوڑے مارنے کی ویڈیو جعلی ہے۔ تحریک ِطالبان سوات کے ترجمان حاجی  مسلم خان نے بھی ویڈیو کو جعلی اور امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کو شش قرار دیاہے۔ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ ایک مختصر سا تصویری خبرنامہ قیامت ڈھا گیا اور ابھی تک یہ یقین بھی نہیں ہو سکا کہ واقعہ اَصلی ہے یا جعلی؟ 
بنیادی بات یہ ہے کہ سوات حکومتی رِٹ سے نکل چکا ہے وہاں ایک بھیانک خلا ہے بھانٹ بھانٹ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دوا کے استعمال کی ترغیب : 6 3
5 بڑھاپا واپس نہیں جاتا : 6 3
6 توانائیوں کا پروان چڑھنا اور پھر زائل ہو جانا قدرتی عمل ہے : 6 3
7 نبی علیہ السلام کی دُعا ..... شباب تا حیات : 7 3
8 سٹھیا جانے سے پناہ : 7 3
9 طبعی میلان یا نسخہ خواب میں : 8 3
10 طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے : 10 3
11 تین طریقوں سے آپ ۖ نے علاج کومفید فرمایا : 10 3
12 داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : 11 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 13
15 علمی مضامین 15 1
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 24 16
18 آنحضرت ۖ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت : 24 16
19 تربیت کا خاص خیال : 25 16
20 مختلف نصائح : 25 16
21 کلماتِ حکمت ومو عظت : 26 16
22 فراق ِ رسول اللہ ۖ 28 1
23 تربیت ِ اَولاد 29 1
24 جو اَولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 29 23
25 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کے فوائد اور اُس کی حکمتیں : 30 23
26 فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں 32 1
27 نام ِ نامی کی وضاحت: 32 26
28 تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل : 34 26
29 سلسلۂ طریقت : 34 26
30 عادات و خصائل : 35 26
31 ایفائے عہدو اِستقامت : 36 26
32 دینی و علمی خدمات : 36 26
33 تدریسی خدمات : 36 26
34 فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد : 37 26
35 .گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
36 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : 39 35
37 .شہید کے لیے چھ اِمتیازی اِنعامات : 39 35
38 چھ چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت : 40 35
39 چھ صحابۂ کرام کی فضیلت : 41 35
40 دینی مدارس اَور دَہشت گردی کی تازہ لہر 43 1
41 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 47 1
42 قطع رحمی کا علاج : 47 41
43 صلہ رحمی کیا ہے؟ 47 41
44 صلہ رحمی کیسے کی جائے؟ : 47 41
45 صلہ رحمی زیادتی عمر وفراخی ِ رزق کا سبب : 49 41
46 حضرت شیخ الا سلام علامہ ابن ِتیمیہ نے فرمایا : اَجل کی دو قسمیں ہیں : 50 41
47 صلہ رحمی : 51 41
48 صلہ رحمی دخولِ جنت کا بڑا سبب : 51 41
49 صلہ رحمی دین ِاِسلام کے محاسن میں سے ہے : 51 41
50 صلہ رحمی اچھی تعریف کا سبب ہے : 52 41
51 صلہ رحمی باطنی محاسن کی علامت ہے : 52 41
52 رشتہ داروں میں محبت کا پھیلنا : 52 41
53 میڈیاکا غیر متوازن روّیہ 53 1
54 بقیہ : تربیت ِاولاد 59 23
55 موت العَالِم موت العالَم 60 1
56 ( دینی مسائل ) 62 1
57 بیمار کے طلاق دینے کابیان : 62 56
58 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter