Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009

اكستان

10 - 64
میں آپ نے یہ کلمات فرمائے کھانستے کھانستے   وَعَلٰی رَبِّھِمْ یَتَوَکَّلُوْنَ  اَور اللہ پر اُن کو توکل ہو بس ایسے لوگ جو ہیں یہ وہ ہیں جو جنت میں بِلاحساب جائیں گے۔
تو آقائے نامدار  ۖ  کے اِس اِرشاد کی وجہ سے طبیعتوں کویہ خیال ہوتا ہے کہ علاج بھی کرائیں یا نہ کرائیں مگر علاج کو منع نہیں فرمایا ،فرمایا  عِبَادَ اللّٰہِ تَدَاوَوْ  اے اللہ کے بندو علاج کرو دَوا کیا کرو۔ اے اللہ کے بندو کے اَندر تو سارے آگئے مسلمان بھی غیر مسلم بھی اَور جو بھی مخلوقات ہیں سب آگئیں تو یہ کرلو۔ اَور یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو رکھی ہے تاثیر دَوا میں وہ پہنچے گی اُس سے فائدہ ہو گا اگر اللہ کا اِرادہ ہوا۔
طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے  :
اَور طریقہ یہ بھی ہے کہ خدا سے رجوع کرے حکیم بھی، تو بھی علاج مل جاتا ہے۔ہمارے یہ حکیم صاحب ہیں حکیم جگرانوی صاحب  ١  وہ بتاتے ہیں کہ والد صاحب کے پاس ایک شخص آیا اَور اُس کو بیماری  تھی سوزاک کی اور ٹھیک ہی نہیں ہوتی تھی کسی بھی طرح، اُنہوں نے جو کچھ نسخے تھے اُن کے پاس استعمال کرڈالے نہیں فائدہ ہوا سوچتے رہے سوچتے سوچتے اُن کی سمجھ میں ایک دوا آئی کہ اِس آدمی نے یہ گناہ کیا ہے اِس گناہ کی سزا میں اِسے یہ مرض ملا ہے اَور اِس مرض کی وجہ سے اِس گناہ کی وجہ سے اِس کے مطابق یہ دَوا (صحیح) بیٹھ سکتی ہے وہ دوا ہے ہی نہیں دواؤں میں شمار ہی نہیں ہے اُس کا، وہ اُنہوں نے دوا استعمال کرائی اَور اُسے فائدہ ہوا گھر میں ذکر کیا اپنی اَولاد سے کہ ایسے ہے ایسے ہے اَور نیت جو رکھو وہ یہ رکھو کہ اللہ شفا دے۔
تین طریقوں سے آپ  ۖ نے علاج کومفید فرمایا  :
اور پسند آپ کی یہ تھی کہ اَلشِّفَائُ فِیْ ثَلٰثٍ  تین چیزوں میں بہت فائدہ ہے ایک شَرْطَةُ مِحْجَمٍ سینگی لگوانی خون نکلواتے رہنا ایک تو اِس میں بہت شفا ہے اَور شَرْبَةُ عَسْلٍ  شہد پیتے رہنے میں اَور تیسری چیز فرمائی  کَیَّة مِّنْ نَّارٍ  آگ سے دغوانا۔ اَب آگ سے داغتے ہوں گے اگر بخار کسی کو ہے تو کس جگہ داغا جائے؟ یہ تو وہی آدمی جو اُس زمانے کے لوگ تھے یا اَب چین میں شاید اِس طرح کا علاج ہو وہ جانتے ہوں کہ فلاں جگہ سے خون نکالا جائے تو فلاں مرض ٹھیک ہوجائے گا اَور زخموں کو داغنا یہ تو آج رواج ہے اِس کا،  نکسیر نہیں بند ہوتا تو پھر اُس کوٹانکا لگاتے ہیں داغتے ہیں کسی طرح سے اَور بیماری سے اُن خاص حصوں کو داغنا 
  ١   حکیم شریف صاحب جگرانوی مرحوم
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دوا کے استعمال کی ترغیب : 6 3
5 بڑھاپا واپس نہیں جاتا : 6 3
6 توانائیوں کا پروان چڑھنا اور پھر زائل ہو جانا قدرتی عمل ہے : 6 3
7 نبی علیہ السلام کی دُعا ..... شباب تا حیات : 7 3
8 سٹھیا جانے سے پناہ : 7 3
9 طبعی میلان یا نسخہ خواب میں : 8 3
10 طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے : 10 3
11 تین طریقوں سے آپ ۖ نے علاج کومفید فرمایا : 10 3
12 داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : 11 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 13
15 علمی مضامین 15 1
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 24 16
18 آنحضرت ۖ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت : 24 16
19 تربیت کا خاص خیال : 25 16
20 مختلف نصائح : 25 16
21 کلماتِ حکمت ومو عظت : 26 16
22 فراق ِ رسول اللہ ۖ 28 1
23 تربیت ِ اَولاد 29 1
24 جو اَولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 29 23
25 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کے فوائد اور اُس کی حکمتیں : 30 23
26 فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں 32 1
27 نام ِ نامی کی وضاحت: 32 26
28 تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل : 34 26
29 سلسلۂ طریقت : 34 26
30 عادات و خصائل : 35 26
31 ایفائے عہدو اِستقامت : 36 26
32 دینی و علمی خدمات : 36 26
33 تدریسی خدمات : 36 26
34 فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد : 37 26
35 .گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
36 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : 39 35
37 .شہید کے لیے چھ اِمتیازی اِنعامات : 39 35
38 چھ چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت : 40 35
39 چھ صحابۂ کرام کی فضیلت : 41 35
40 دینی مدارس اَور دَہشت گردی کی تازہ لہر 43 1
41 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 47 1
42 قطع رحمی کا علاج : 47 41
43 صلہ رحمی کیا ہے؟ 47 41
44 صلہ رحمی کیسے کی جائے؟ : 47 41
45 صلہ رحمی زیادتی عمر وفراخی ِ رزق کا سبب : 49 41
46 حضرت شیخ الا سلام علامہ ابن ِتیمیہ نے فرمایا : اَجل کی دو قسمیں ہیں : 50 41
47 صلہ رحمی : 51 41
48 صلہ رحمی دخولِ جنت کا بڑا سبب : 51 41
49 صلہ رحمی دین ِاِسلام کے محاسن میں سے ہے : 51 41
50 صلہ رحمی اچھی تعریف کا سبب ہے : 52 41
51 صلہ رحمی باطنی محاسن کی علامت ہے : 52 41
52 رشتہ داروں میں محبت کا پھیلنا : 52 41
53 میڈیاکا غیر متوازن روّیہ 53 1
54 بقیہ : تربیت ِاولاد 59 23
55 موت العَالِم موت العالَم 60 1
56 ( دینی مسائل ) 62 1
57 بیمار کے طلاق دینے کابیان : 62 56
58 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter