ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009 |
اكستان |
|
حرف آغاز نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم امابعد ! ٢٩ جمادی الاولیٰ کی بات ہے بخاری شریف کے سبق کے بعد دورہ حدیث شریف کے ایک طالبعلم نے بتلایا کہ سوات کے کسی بزرگ نے خواب میں جناب رسول اللہ ۖ کو خواب میں دیکھا کہ ''آپ اِرشاد فرما رہے ہیں کہ پاکستان پر عذاب آنے والا ہے اور سورہ والشمس ستر ہزار بار پڑھی جائے''۔ تقریبًا دو ہفتہ قبل جامعہ مدنیہ جدید کے ایک اور طالب علم نے مجھے بتلایا کہ اُن کوخواب میں کوئی آدمی کہہ رہا ہے کہ ''رسول اللہ ۖ بہت غمگین ہیں''۔ ملک کے مجموعی حالات پر اگر نظر ڈالی جائے تو ہر شخص اُن کو سنگین قرار دیتا ہے مگر اِس سے بھی زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ اِس سنگینی کا حل کسی کی سمجھ میں نہیں آرہا اور اِس کے علاج کی جو بھی تد بیر اختیار کی جاتی ہے اُس کے نتیجہ میں صورت ِحال مزید بگڑ جاتی ہے اور کوئی بھی چارہ گر اپنی آزمو دہ تد بیر پر نظر ثانی کر نے کے لیے تیار نہیں ہے ہر ذی رائے کو اپنی رائے سے بہتر کسی کی رائے نہیں لگتی۔ حکمرانوں کا حال تو سب پر عیاں ہے ملکی عوام بھی اپنی مجموعی سوچ اور طرز عمل سے دست بردار ہونے کو تیار نہیںہیں وہ اپنی فرسودہ سوچ کو ہی نجات دہندہ سمجھتے ہیں ۔ رجوع الی اللہ اور گناہوں کو چھوڑ کر سچی توبہ کرنے کو بعض بیماریوں یا کچھ خانگی اُمور کی حدتک مؤثر جانتے ہیں باقی بڑے اور اجتماعی معاملات میں