Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009

¾اكستان Ù

45 - 64
گچھ کرنی ہے تو ہم آپ کو موقع فراہم کرتے ہیں یہیں پوچھ گچھ کرلیں لیکن وہ طالب علم کو ساتھ لے جانے پر مصر رہے اور بلا آخر اُنہوں نے دباو ڈال کر مدرسہ انتظامیہ کو اِس بات پر قائل کرلیا کہ وہ بھی اِس طالب علم کے ساتھ جائیں اور سر سری پوچھ گچھ عمل مکمل ہونے بعد اِسے واپس لے آئیں۔ چنانچہ مدرسے کے دو نمائندے اُن کے ساتھ چلے گئے اُنہیں قریبی تھانے میں لے جاکر صاف جواب دے دیا گیا کہ آپ لوگ واپس چلے جائیں یہ طالب علم آپ کے ساتھ نہیں جا سکتا اور اَب صورت ِ حال یہ ہے کہ اُس تھانے کا ایس ایچ او بھی اِس طالب علم کے بارے میں اظہار ِ لا علمی کر رہا ہے۔
اسلام آباد کا ایک معیاری دینی اِدارہ جس مسجد سے ملحق ہے آج سے دس برس قبل اُس مسجد کی    منتظمہ کمیٹی سے مالی خورد بُرد کے الزام میں بر طرف ہونے والے ایک شخص کو حال ہی میں دوبارہ مسجد کمیٹی میں عہدے کے حصول کا شوق چڑھا تو اُس نے اس مدرسہ کے خلاف جھوٹے الزمات پر مبنی درخواست دے دی  اور پھر حساس اِداروں نے اُس شخص سے شواہد کا مطالبہ کیے بغیر مسجد ومدرسہ کے منتظمین کا ناک میں دم کیے رکھا۔ 
یہ تو صرف اسلام آباد کی چند مثالیں ہیں ملک کے دیگر حصوں کے مدارس کے حالات اِس سے کہیں زیادہ اَبتر ہیں۔ہم سمجھتے ہیں اِس طرح کے واقعات سے مدارس میں اِشتعال و اِنتشار پیدا ہوتا ہے نوجوان طلباء میں ردّ عمل کی سوچ پروان چڑھتی ہے جو اُنہیں تشد د پر آمادہ کرتی ہے۔ اور پھر ایسے طلباء کے دہشت گردے کے واقعات میں استعمال ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔اِس صورت ِ حال میں مدارس کی نمائندہ تنظیموں اور منتظمین کے لیے یہ صورت ِ حال خاصی پریشان کن ہے، نوجوان طلباء ہم سے مسلسل پوچھتے ہیں کہ آخر ہمارا جرم کیا ہے جس کی پاداش میں ہم سے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے؟ آخر ہم کب تک صبر کے گھونٹ پیتے رہیں گے؟ جب  یہ سوچ مزید پختہ ہوتی ہے تو ایسے ناراض نوجوان مدارس کو خیرباد کہہ جاتے ہیں کیونکہ یہ طلباء جب تک مدارس کے نظم اور چار دیواری کے اندر ہوتے ہیں اُنہیں کسی منفی سر گرمی میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی بلکہ داخلے کے موقع اُس سے یہ عہد لیا جاتا ہے کہ ''وہ دوران ِ تعلیم اپنی تمام تر توجہ اُصول ِ تعلیم پر مرکوز رکھیں گے ہر قسم کے لا یعنی مشاغل سے اجتناب کریں گے اور ملک میں کام کرنے والی تمام تنظیموں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دوا کے استعمال کی ترغیب : 6 3
5 بڑھاپا واپس نہیں جاتا : 6 3
6 توانائیوں کا پروان چڑھنا اور پھر زائل ہو جانا قدرتی عمل ہے : 6 3
7 نبی علیہ السلام کی دُعا ..... شباب تا حیات : 7 3
8 سٹھیا جانے سے پناہ : 7 3
9 طبعی میلان یا نسخہ خواب میں : 8 3
10 طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے : 10 3
11 تین طریقوں سے آپ ۖ نے علاج کومفید فرمایا : 10 3
12 داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : 11 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 13
15 علمی مضامین 15 1
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 24 16
18 آنحضرت ۖ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت : 24 16
19 تربیت کا خاص خیال : 25 16
20 مختلف نصائح : 25 16
21 کلماتِ حکمت ومو عظت : 26 16
22 فراق ِ رسول اللہ ۖ 28 1
23 تربیت ِ اَولاد 29 1
24 جو اَولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 29 23
25 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کے فوائد اور اُس کی حکمتیں : 30 23
26 فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں 32 1
27 نام ِ نامی کی وضاحت: 32 26
28 تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل : 34 26
29 سلسلۂ طریقت : 34 26
30 عادات و خصائل : 35 26
31 ایفائے عہدو اِستقامت : 36 26
32 دینی و علمی خدمات : 36 26
33 تدریسی خدمات : 36 26
34 فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد : 37 26
35 .گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
36 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : 39 35
37 .شہید کے لیے چھ اِمتیازی اِنعامات : 39 35
38 چھ چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت : 40 35
39 چھ صحابۂ کرام کی فضیلت : 41 35
40 دینی مدارس اَور دَہشت گردی کی تازہ لہر 43 1
41 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 47 1
42 قطع رحمی کا علاج : 47 41
43 صلہ رحمی کیا ہے؟ 47 41
44 صلہ رحمی کیسے کی جائے؟ : 47 41
45 صلہ رحمی زیادتی عمر وفراخی ِ رزق کا سبب : 49 41
46 حضرت شیخ الا سلام علامہ ابن ِتیمیہ نے فرمایا : اَجل کی دو قسمیں ہیں : 50 41
47 صلہ رحمی : 51 41
48 صلہ رحمی دخولِ جنت کا بڑا سبب : 51 41
49 صلہ رحمی دین ِاِسلام کے محاسن میں سے ہے : 51 41
50 صلہ رحمی اچھی تعریف کا سبب ہے : 52 41
51 صلہ رحمی باطنی محاسن کی علامت ہے : 52 41
52 رشتہ داروں میں محبت کا پھیلنا : 52 41
53 میڈیاکا غیر متوازن روّیہ 53 1
54 بقیہ : تربیت ِاولاد 59 23
55 موت العَالِم موت العالَم 60 1
56 ( دینی مسائل ) 62 1
57 بیمار کے طلاق دینے کابیان : 62 56
58 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter