Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون2009

اكستان

18 - 64
الغرض   :  آپ نے اپنے نزدیک یہ سمجھا ہے کہ تواتر، شہرت اَور خبر ِ واحد ہونے کے لیے خاص جناب رسول اللہ  ۖ  کا قول وفعل ہی ہونا ضروری ہے اور تعدد رُواة میں ضروری ہے کہ وہ بھی صحابہ ہوں اور اُن ہی کی تعداد پر تواتر وشہرت وغیرہ کا مدار ہے۔ یہی آپ کے استدلال کی قوی ترین بنیاد ہے جو بالکل غلط ہے اِس پر ثریا تک تعمیر دُرست نہ ہو پائے گی۔
(٢)   آپ نے تحریر فرمایا ہے  اور پھر ص  ٥  نمبر ١٨ میں بھی دہرایا ہے کہ  '' اَب میں اِس سلسلہ میں صحاح ستہ کے حوالجات قبول کروں گا اِس کے بعد کتاب الام ،دارمی اور مسند ِ امام احمد کے۔'' 
٭  اِس کے بارے میں عرض ہے کہ پھر آپ اپنی اِس تالیف کو انتخاب کا نام تو دے سکتے ہیں تحقیق کا نام نہیں دے سکتے۔ حالانکہ آپ نے ٢٠ ستمبر  ٨٠   ء کے خط میں تحریر فرمایا تھا کہ یہ تحقیق ہے۔ ایک مدرس اور محقق میں یہی فرق ہے محقق کو تحقیق کے بعد کسی متعین اور ٹھوس نتیجہ تک پہنچنا ضروری ہے۔اسی طرح اور بھی گرامی ناموں میں کئی جگہ تحقیق پر زور دیا گیا ہے۔ اگر بقیہ کتابوں کو آپ نکالیں گے تو یہ تحقیق مکمل کیسے ہوگی۔ 
(٣)  میں نے ایک صاحب کے کہنے پر اِسی موضوع پر علامہ سید سلیمان ندوی رحمة اللہ علیہ      کی کتاب منگائی اُس کے مطالعہ سے اَندازہ ہوا کہ سب سے پہلے اِس بحث کو اُٹھانے والا محمد علی مرزائی تھا   حرم نبوی میں جھانک کر تبصرہ کی گستاخی اِسی شخص نے کی۔ سید صاحب نے اِس کا جواب تحریر فرمادیا۔ مجھے خیال آرہا ہے کہ وہ آپ کے زمانہ تعلیم کا آخری دور یا فراغت کے فورًا بعد کا دَور تھا۔ اُس نے وسوسہ کی طرح آپ کو  گھیر لیا اَور اَب تک نہیں چھوڑا۔ اور آپ کا اَصل ذوق فلسفہ اور منطق سے تھا عقلیات کے غلونے نقصان دیا  ورنہ آپ کے پاس یہ خیالات کیسے پہنچے ؟ اور اِس تحقیق میں پڑنے کاداعیہ کونسی چیز بنی ؟ اگر واقعی ایسا ہوا ہے تو اِس کا علاج تو اس مسئلہ میں گھسنا نہیں ہے بلکہ دُوسرے اَور کسی کام میں لگنا ہے۔ 
(٤)  میں آپ نے فرمایاہے کہ'' روایت ِ تزوج اپنی ماہیت کے اعتبار سے خبر واحد میں شامل ہے کیونکہ یہ خبر متواتر تو ہے نہیں۔ متواتر میں تو شروع ہی سے بیان کرنے والوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے جن کا جھوٹ پر جمع ہونا بھول جانا، دھوکہ دینا مستبعد ہوتا ہے اِس روایت کی یہ شان نہیں۔'' 
٭ کیوں؟ اِس روایت کی یہ شان کیوں نہیں ہے جبکہ روایت کرنے والے چار سے زائد ہیں۔
(٥)  ترمذی میں روایت کے نہ آنے سے یہ سمجھنا کہ یہ اُن کے نزدیک قابل ِ اعتناء نہ تھی یا اُس میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 دوا کے استعمال کی ترغیب : 6 3
5 بڑھاپا واپس نہیں جاتا : 6 3
6 توانائیوں کا پروان چڑھنا اور پھر زائل ہو جانا قدرتی عمل ہے : 6 3
7 نبی علیہ السلام کی دُعا ..... شباب تا حیات : 7 3
8 سٹھیا جانے سے پناہ : 7 3
9 طبعی میلان یا نسخہ خواب میں : 8 3
10 طبیب کو بھی اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے : 10 3
11 تین طریقوں سے آپ ۖ نے علاج کومفید فرمایا : 10 3
12 داغنے کو ترجیح نہ دی جائے : 11 3
13 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
14 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 13
15 علمی مضامین 15 1
16 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 24 1
17 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 24 16
18 آنحضرت ۖ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے محبت : 24 16
19 تربیت کا خاص خیال : 25 16
20 مختلف نصائح : 25 16
21 کلماتِ حکمت ومو عظت : 26 16
22 فراق ِ رسول اللہ ۖ 28 1
23 تربیت ِ اَولاد 29 1
24 جو اَولاد مرجائے اُس کا مرجانا ہی بہتر تھا : 29 23
25 چھوٹے بچوں کی موت ہوجانے کے فوائد اور اُس کی حکمتیں : 30 23
26 فرقتِ صفدر میں ہوں اَندوہگیں 32 1
27 نام ِ نامی کی وضاحت: 32 26
28 تحصیل ِعلم کے مختلف مراحل : 34 26
29 سلسلۂ طریقت : 34 26
30 عادات و خصائل : 35 26
31 ایفائے عہدو اِستقامت : 36 26
32 دینی و علمی خدمات : 36 26
33 تدریسی خدمات : 36 26
34 فِرَقِ باطلہ کے خلاف علمی جہاد : 37 26
35 .گلدستہ ٔ اَحادیث 39 1
36 ایک مسلمان کے دُوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں : 39 35
37 .شہید کے لیے چھ اِمتیازی اِنعامات : 39 35
38 چھ چیزوں کی ضمانت پر جنت کی ضمانت : 40 35
39 چھ صحابۂ کرام کی فضیلت : 41 35
40 دینی مدارس اَور دَہشت گردی کی تازہ لہر 43 1
41 قطع رحمی ....... قرآن وسنت کی روشنی میں 47 1
42 قطع رحمی کا علاج : 47 41
43 صلہ رحمی کیا ہے؟ 47 41
44 صلہ رحمی کیسے کی جائے؟ : 47 41
45 صلہ رحمی زیادتی عمر وفراخی ِ رزق کا سبب : 49 41
46 حضرت شیخ الا سلام علامہ ابن ِتیمیہ نے فرمایا : اَجل کی دو قسمیں ہیں : 50 41
47 صلہ رحمی : 51 41
48 صلہ رحمی دخولِ جنت کا بڑا سبب : 51 41
49 صلہ رحمی دین ِاِسلام کے محاسن میں سے ہے : 51 41
50 صلہ رحمی اچھی تعریف کا سبب ہے : 52 41
51 صلہ رحمی باطنی محاسن کی علامت ہے : 52 41
52 رشتہ داروں میں محبت کا پھیلنا : 52 41
53 میڈیاکا غیر متوازن روّیہ 53 1
54 بقیہ : تربیت ِاولاد 59 23
55 موت العَالِم موت العالَم 60 1
56 ( دینی مسائل ) 62 1
57 بیمار کے طلاق دینے کابیان : 62 56
58 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter