ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2006 |
اكستان |
|
میں آپ کا دُعا گو اور خادم ہوں۔ محمد اعزاز علی غفرلہ' از دیوبند ١٩ صفر ١٣٦٧ھ جمعہ ( ٦ )برادر عزیز زیدت معالیکم! پس از سلام مسنون! آپ کا خط اس مرتبہ بہت عرصے کے بعد آیا، خیریت سے اطمینان ہوا، پاکستان سے جو لوگ ہندوستان آتے ہیں اُن سے معلوم ہوا کہ ہندوستان میں جس جگہ کاپرمٹ ہوتا ہے انسان وہیں رہ سکتا ہے تمام ہندوستان کی سیر نہیں کرسکتاہے۔ سو اس صورت میں اگر آپ ہندوستان آ بھی گئے تو اپنے گھر پر ہی رہیں گے ہم خدام سے ملاقات کیونکر ہوسکے گی۔ آپ پرمٹ حاصل کرتے وقت دریافت کرلیں، ایسا نہ ہو کہ غلطی کرنے کی صورت میں دُشواری ہو، اعزاز النبی دیوبند آنے کا ارادہ کررہے ہیں، میں نے بھی لکھا ہے کہ اگر رفیق سفر مناسب مل جائیں تو آجائو آج کل کا سفر قابل اطمینان نہیں ہے اس لیے ہمت نہیں ہوتی کہ بلانے کے بارے میں تاکید سے کام لوں اللہ تعالیٰ رحم فرمائے، آمین۔میں آپ کا خادم اور دعا گو ہوں ۔اگر ہوسکے تواعزاز النبی کی تسلی کردیا کیجیے، اُس کی مفارقت میرے لیے صبر آزما ہوگئی ہے۔ محمد اعزاز علی غفرلہ' از دیوبند ٣ جمادی الاولیٰ ١٣٦٩ھ دوشنبہ ( ٧ )برادر عزیز زیدت معالیکم السلام علیکم ! آپ کا خط ملا، حالات سن کر تشویش ہوگئی، لیگ اور اربابِ لیگ یہ یقین کرچکے ہیں کہ دلائل کا سہارا اُن کے پاس نہیں ہے اِس لیے قوت کے ساتھ کامیابی چاہتے ہیں، لیکن جوتہ بازی، لٹھہ بازی، ملازمتوں سے علیحدہ کرنا یا کرادینا کوئی دلیل کبھی نہ تھی اور نہ اَب ہے۔