ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2006 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) حضرت سعد کی دُعاء قبول ہوجاتی تھی۔ اِن کی مخالفت کرنے والے کا انجام حضرت علی سے بیعت کرنے میں تاخیر کی مگر محاذ آرائی نہیں کی حضرت معاویہ کے سامنے حضرت علی کی تعریف ( تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) کیسٹ نمبر ٤٩ سائیڈبی ( ١٩٨٥ ۔٧۔٢٦) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علی خیرخلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! حضرت آقائے نامدار ۖ کے صحابہ کرام حضرت ابن مسعود، حضرت عمار بن یاسر، حضرت حذیفہ، حضرت سعد ابن ابی وقاص (رضی اللہ عنہم) کا ذکر تھا۔ جب عراق وغیرہ کی فتوحات ہوئیں تو یہ آبادی حضرت عمر نے تشکیل دی، اِس شہر کو بسایا، آبادی بھی بڑی ہوگئی، اُن کے زمانے میں ایک لاکھ اِس کی آبادی تھی۔ یہ حضرات وہاں رہتے رہے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں گذشتہ درس میںبات ہو چکی ہے۔ نبی علیہ السلام کے ماموں ..........تیر انداز ، نشانہ باز : حضرت سعد ابن مالک یہ آقائے نامدار ۖ کے رشتہ کے ماموں بھی ہوتے ہیں، اور ایک دفعہbn