ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2006 |
اكستان |
|
کے وقت سے زیادہ مطالعہ میں وقت صرف کیجیے اور طلباء کو صرف اُس قدر بتائیں کہ جس کا وہ تحمل کرسکیں۔ شرح جامی کا کوئی حاشیہ مشہور حواشی کے علاوہ مجھ کو معلوم نہیں۔ میرا خیال ہے کہ شرح جامی کی خدمت اب تک پوری کی ہی نہیں گئی ہے۔ امروہہ کے مولانا صاحب (جن کا نام آپ نے تحریر نہیں فرمایا ہے) سے میرا سلام عرض کردیں۔ احمد میاں اور حامد میاں کو سلام ِ مسنون عرض کرتا ہوں۔ ١١ صفر ٦٦ ھ یوم یک شنبہ بوقت پانچ بجے صبح حضرت مولانا عبد السمیع صاحب مدرس دار العلوم دیوبند نے انتقال فرمایا، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ اگر ہوسکے تو اُن کے صاحبزادے کو آپ بھی ایک خط برسم تعزیت ضرور لکھ دیں۔ محمد اعزاز علی غفرلہ ' از دیوبند ٢٣صفر ٦٦ ١٣ھ جمعہ ( ٣ )عزیز مکرم زیدت معالیکم! پس از سلام مسنون! آپ کا خط آیا حالات سے مطلع ہوا، ہندو مسلم فسادات کی افواہیں یہاں بکثرت ہیں اور پنجاب کی خبریں تو بکثرت پھیلائی جارہی ہیں مگر بحمدا للہ اِن اضلاع میں کوئی خطرہ فساد کا نہیں ہے، اللہ تعالیٰ مخلوق پر اپنا رحم کرے۔ آمین۔ آپ کے اسباق کی فہرست سے دل خوش ہوا۔خدا وند ِ عالم آپ کے علمی فیوض میں برکت اور ترقی عطا فرمائے، آمین۔میں مع بحیر رہ کرآپ کا دعا گو ہوں۔ برخود دار قاری حافظ احمد میاں سلمہ' او رحامد میاں سلمہ' کو سلام عرض کرتا ہوں۔ محمد اعزاز علی غفرلہ' از دیوبند ٢٧ ربیع الثانی ٦٦ ھ