Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005

اكستان

22 - 64
	حضرت مہدی علیہ السلام کا دور حکومت بابرکت ہوگا، عدل وانصاف اپنے کمال پر ہوگا ۔بعض روایات میں آیا ہے کہ اِن کا دورِحکومت سات سال اوربعض روایات کے مطابق نوسال ہوگا (ابو دائود کتاب المہدی )پھر حضرت عیسیٰ علی نبینا وعلیہ الصلٰوة والسلام کا دور شروع ہوگا۔نزول عیسیٰ علیہ السلام کے موضوع پر مستقل تصانیف موجودہیں، حضرت مولانا انور شاہ صاحب کشمیری رحمہ اللہ نے'' التصریح بما توا ترفی نزول المسیح'' اسی موضوع پر تالیف فرمائی ہے، یہ مجلس تحفظ ختم بنوت ملتان نے شائع کی ہے اورمیرا مقصد تمام روایات کو جمع کرنا نہیں ہے بلکہ ایک خاکہ پیش کرنا ہے جو احادیث ِمقدسہ کی روشنی میں سمجھ میں آتا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں ظہور یا جوج وماجوج ہوگا یہ کثیر التعداد قوم ہوگی اِن سے مقابلہ نہیں کیا جاسکے گا البتہ بچا جا سکے گا کہ انسان محصور ہو جائے حدیث میں یہی تدبیر بتلائی گئی ہے۔( مسلم ص ٤٠١۔ ٤٠٢ج٢)
	ان کی تعداد کی کثرت ان احادیث میں آئی ہے جن میں جہنم میں داخل کیے جانے والے لوگوں کا ذکر ہے کہ مسلمانوں میں سے ایک اور یاجوج ما جوج ایک ہزار ہوں گے۔ (بخاری شریف ص ٤٧٢  ج ١  باب قصة یاجوج وماجوج وقول اللہ عزوجل ویسئلونک عن ذی القرنین ) 
	ممکن ہے بخاری شریف وغیرہ کی اِس روایت میں اُس وقت کے مسلمانوں اوریاجوج ماجوج کا تناسب مراد ہو اِس سے یہ بھی معلوم ہو رہا ہے کہ وہ کافر ہوں گے بعض روایات میںآتا ہے کہ یہ اولاد ےَا فِثْ بن نوح علیہ السلام سے ہیں۔ 
	ان کے بارے میں تو اتنا ہی بتلانا کافی ہے کہ اِن کا وجود مسلم ہے اورجس وقت اِن کے فتنہ کا ظہور ہوگا اُس وقت اِن کے شرسے بچنے کی تدبیرمحصور ہو جانے کے سوا کچھ نہیں ۔ان کی حالت کے بارے میں مسلم شریف میں ص٤٠١۔٤٠٢پر روایات موجود ہیں۔ ان کی ہلاکت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دعاء سے ہوگی ۔اسی صفحہ پر مسلم شریف میں ہے کہ یہ وجود باری تعالیٰ کا مذاق اُڑاتے ہوں گے اور یہ بھی ہے کہ اِن کی موت (ظاہری اسباب میں) بہت چھوٹے کیڑوں سے ہوگی  یُرْسَلُ عَلَیْھِمُ النَّغَفُ۔( مسلم شریف ص٤٠١) نغف ایک قسم کا کیڑا ہوتا ہے جو اُونٹ اوربکری کی ناک میں پیدا ہو جاتا ہے اِس قسم کے جراثیم اِن پر چھاجائیں گے ان کی گردن میں تکلیف ہوگی لیکن دجال کے بارے میں بہت روایات ہیں اوراِس کا ظہور اورسارا زور حضرت عیسیٰ کے نزول سے پہلے ہی ہو گا، اس لیے آقائے نامدار علیہ الصلٰوة والسلام نے جو ارشادات فرمائے ہیں وہ ملحوظ رکھنے چاہئیں تاکہ اِس کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 ماں کی محبت : 9 3
5 اسلام قبول کرانے کے لیے جبر جائز نہیں ہے : 11 3
6 علامات ِقیامت 12 1
7 دلالی اور آڑھت کے احکام 27 1
8 جائیداد کی خریدوفروخت کے چند اہم مسائل : 27 7
9 (١) پلاٹ کی فائل کی خرید وفروخت : 27 7
10 (٢)قیمت کی ادائیگی سے پہلے جائیداد آگے فروخت کرنا : 28 7
11 بیعانہ کا حکم 28 7
12 گروی پر مکان لینا دینا : 29 7
13 پگڑی پر دُکان لینا دینا : 30 7
14 کرایہ پر دیتے ہوئے ایڈوانس لینا : 31 7
15 رہائش کی شرط : 32 7
16 ضروری وضاحت 34 7
17 دارالعلوم دیوبند کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ 34 1
18 انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 36 1
19 اسلامی رشتےکے چند خاص حقوق 37 1
20 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 38 1
21 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 39 20
22 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 40 20
23 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 41 20
24 پہلے کچھ کھا کمالیں : 41 20
25 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 42 20
26 پہلے والدین کو حج کرانا : 42 20
27 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 42 20
28 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 43 20
29 اپنی شادی کا بہانہ : 43 20
30 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 43 20
31 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
32 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
33 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 44 20
34 اندھے کو اندھیرے میں بڑی دُور کی سوجھی 45 1
35 گلد ستۂ احادیث 46 1
36 دو چیزوں کو لازم پکڑلو 47 35
37 دو فرقوں کے لیے اسلام میں کچھ حصہ نہیں 46 35
38 موت کی یاد کا حکم 48 1
39 موت کے متعلق اصحابِ معرفت کے اقوال واحوال : 51 38
40 موت کو یاد کرنے کے بعض فوائد : 52 38
41 موت کو بھول جانے کے نقصانات : 53 38
42 موت کو یاد کرنے کے چند ذرائع : 54 38
43 (١) قبروں کی زیارت کرنا : 54 38
44 (٢) مُردوں کو نہلانا اورجنازوں میں شرکت کرنا : 55 38
45 مسئلہ تَوَسُّلْ 57 1
46 حدیث شریف سے تَوَسُّلْ کا ثبوت : 58 45
47 نبوی لیل ونہار 60 1
48 دینی مسائل 62 1
Flag Counter