Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2005

اكستان

27 - 64
        دلالی اور آڑھت کے احکام
(  حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب  )
جائیداد کی خریدوفروخت کے چند اہم مسائل  :
(١)  پلاٹ کی فائل کی خرید وفروخت  : 
	کوئی کمپنی یا سوسائٹی ایک رقبہ خرید کر اُس میں رہائشی سکیم تجویز کرتی ہے اورچھوٹے پلاٹ میں تقسیم کرکے فروخت کرتی ہے مثلاًایک ہزار کنال کا رقبہ ہوتو اُس کو ایک ایک کنال کے ہزار پلاٹ تجویز کیے جاتے ہیں۔ پھر کبھی تو پلاٹوں کی تعین کرکے اُن کو فروخت کیا جاتا ہے اورکبھی تعیین سے پہلے ہی اُن کو فروخت کردیا جاتاہے پھر بعد میں مثلاً قرعہ اندازی سے تعیین کردی جاتی ہے۔
	پلاٹ کی تعیین کیے بغیر اس کو فروخت کرنا جائز ہے کیونکہ یہ کل رقبہ کے ہزارویں حصہ کی فروخت ہے جو کہ جائز ہے ۔ 
بیع حصة شائعة معلومة کالنصف والثلث والعشرمن عقارمملوک قبل الافراز صحیح  (مادہ ٢١٤مجلہ)
	کمپنی یا سوسائٹی پلاٹ کے خریدار کو ثبوت کے طورپر بیعانہ یا کچھ اور دستاویزات دیتی ہے جس کو عرف عام میں'' فائل'' کہا جاتا ہے۔
	خریدار کمپنی کے ساتھ یا دیگر خریداروں کے ساتھ اِس بڑے رقبہ میں شریک ہو جاتا ہے پلاٹوں کی تعیین اورالاٹمنٹ ہو جائے تو خریدار کا پلاٹ متعین ہوجاتا ہے اوروہ بلااشکال اِس کو آگے فروخت کرسکتا ہے لیکن اگرابھی الاٹمنٹ اورتعیین نہ ہوئی ہو تب بھی خریدار کے لیے اپنا حصہ یا دوسرے لفظوں میں اپنی فائل فروخت کرنا جائز ہے۔
یصح بیع الحصة المعلومة  الشائعة بدون اذن الشریک(مادہ ٢١٥مجلہ)
	اگر یہ خیال ہو کہ پلاٹ پر ابھی قبضہ نہیں ہوا پھر اُس کی فروخت کیسے صحیح ہوئی ؟تو اِس کا جواب یہ ہے منقولہ اشیاء کے برعکس غیر منقولہ جائیداد جبکہ وہ دریا کے کنارے نہ ہو کہ جہاں اِس کے دریا برد ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے آگے فروخت کرنے کے لیے قبضہ کرنا ضروری نہیں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 9 1
4 ماں کی محبت : 9 3
5 اسلام قبول کرانے کے لیے جبر جائز نہیں ہے : 11 3
6 علامات ِقیامت 12 1
7 دلالی اور آڑھت کے احکام 27 1
8 جائیداد کی خریدوفروخت کے چند اہم مسائل : 27 7
9 (١) پلاٹ کی فائل کی خرید وفروخت : 27 7
10 (٢)قیمت کی ادائیگی سے پہلے جائیداد آگے فروخت کرنا : 28 7
11 بیعانہ کا حکم 28 7
12 گروی پر مکان لینا دینا : 29 7
13 پگڑی پر دُکان لینا دینا : 30 7
14 کرایہ پر دیتے ہوئے ایڈوانس لینا : 31 7
15 رہائش کی شرط : 32 7
16 ضروری وضاحت 34 7
17 دارالعلوم دیوبند کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ 34 1
18 انا للّٰہ وانا الیہ راجعون 36 1
19 اسلامی رشتےکے چند خاص حقوق 37 1
20 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 38 1
21 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 39 20
22 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 40 20
23 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 41 20
24 پہلے کچھ کھا کمالیں : 41 20
25 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 42 20
26 پہلے والدین کو حج کرانا : 42 20
27 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 42 20
28 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 43 20
29 اپنی شادی کا بہانہ : 43 20
30 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 43 20
31 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
32 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 44 20
33 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 44 20
34 اندھے کو اندھیرے میں بڑی دُور کی سوجھی 45 1
35 گلد ستۂ احادیث 46 1
36 دو چیزوں کو لازم پکڑلو 47 35
37 دو فرقوں کے لیے اسلام میں کچھ حصہ نہیں 46 35
38 موت کی یاد کا حکم 48 1
39 موت کے متعلق اصحابِ معرفت کے اقوال واحوال : 51 38
40 موت کو یاد کرنے کے بعض فوائد : 52 38
41 موت کو بھول جانے کے نقصانات : 53 38
42 موت کو یاد کرنے کے چند ذرائع : 54 38
43 (١) قبروں کی زیارت کرنا : 54 38
44 (٢) مُردوں کو نہلانا اورجنازوں میں شرکت کرنا : 55 38
45 مسئلہ تَوَسُّلْ 57 1
46 حدیث شریف سے تَوَسُّلْ کا ثبوت : 58 45
47 نبوی لیل ونہار 60 1
48 دینی مسائل 62 1
Flag Counter